2025-07-25@14:05:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1544

«سیز فائر لائن اور»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے چائنیز ٹیکنالوجی استعمال کی، اگر جے 10 سی طیارے نے رافیل کو گرایا ہے تو یہ واقعی حیران کن ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے دوران چینی ساختہ اینٹی ایئرکرافٹ ڈیفنس سسٹم استعمال کیا۔مائیکل کلارک کے مطابق میرے خیال سے بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی۔اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا اور سنسنی خیز انکشافات کئے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا...
    جدہ:سینئرصحافی عمرفاروق کےاعزازمیں عشائیہ، سیزفائرکےاعلان پرصحافیوں کا اظہارتشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) ریاض سے تشریف لائے ہوئے پاک اوورسیز میڈیا فورم کے سینئرصحافی محمد عمرفاروق کے اعزازمیں فورم کے ممبران نےمقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت فورم کے سرپرستِ اعلیٰ سید مسرت خلیل نے کی۔ اوورسیز میڈیا فورم کے صدرشعیب الطاف راجہ نے مہمان خصوصی محمد عمر فاروق کا خیرمقدم کرتے ہوئےان کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے ہندوستان اور پاکستان کی حالیہ جنگ کے دوران سیزفائر کے اعلان پربھی خوشی کا اظہارکیا اور جدہ کی صحافی برادری کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد دی اور پاک فوج کی خدمات، شجاعت، جنگی مہارتوں،...
    ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا، پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل  ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی نے 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہدائے غزہ ملین مارچ کو ’’دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ ملین مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا، پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل  ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔...
    بھارت کی پاکستان میں جارحیت اور پھر پاکستان کے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد آج شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا اور ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بند کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان وی نیوز نے دفاعی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا سیز فائر یعنی کہ جنگ بندی کا اعلان...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو...
    برنالہ (نیوز ڈیسک) بھارت نے سیز فائر کے چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے برنالہ کے علاقے پتنی کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کا آغاز کر دیا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کی تازہ کارروائی میں ڈرون اور میزائل کی موجودگی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جو برنالہ کی حدود میں سماہنی بنڈالہ سے ملحقہ علاقے نالی سے فلمائی گئی ہے۔ مقامی آبادی نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ پاکستانی فورسز کی جانب سے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور کسی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الالمور نیتلی بیکر کی ملاقات ہوئی ۔  ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئی ۔ اس کے علاوہ امریکہ کی سیز فائر کی کاوشوں اور کردار پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔  ذرائع  کا کہنا ہے کہ نیتلی بیکر نے وزیراعظم کو امریکی صدر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا، سیز فائر سے متعلق دونوں ممالک کے اہم عہدیداروں نے آئیندہ ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو کی ۔  پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر وزیراعظم نے امریکی ناظم الا امور کے پیغام اور ملاقات بارے صدر مملکت آصف علی...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد ارنب گوسوامی نے کہا کہ ہم آزاد ملک ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے ، امریکی صدر نے سیز فائر کا اعلان کر کے اپنے حدود سے تجاوز کیا ، ان کے پاس اس اعلان کا مینڈیٹ نہیں تھا، جب بھارت راضی نہیں ہے تو امریکی صدر کا خود سے اعلان کرنا نہیں بنتا تھا ۔ ارنب گوسوامی نے کہا کہ میں امریکی صدر کا احترام کرتا ہوں لیکن انہیں گراونڈ پر صورتحال کا نہیں پتہ ۔ ابھی تھوڑے دن پہلے امریکی صدر کہہ رہے...
    اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ملکی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردی گئی۔ امریکا سمیت دیگر ممالک کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر کا اطلاق ہوگا۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے فضائی حدود بند کی تھی، جسے اب ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی انصار عباسی نے بتا یا ہے کہ بھارت پاکستان کے آگے جتنی جلدی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اس کا کریڈ ٹ ہماری مسلح افواج کو جاتا ہے ، جس طرح بھارت غرور اور تکبر کا مظاہرہ کر رہا تھا اس کے غرور کو پاکستان کے بھر پور جواب نے  خاک میں ملا دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ جب سیز فائر کا فیصلہ ہوا تو پہلے دونوں ملکو ں نے اس کا اعلان کرنا تھا لیکن امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سیز فائر کا اعلان میں خود کروں گا۔ انصار عباسی نے بتا یا کہ رات کو جس وقت آپریشن بنیان مرصوص کا فیصلہ کیا...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارت ”بیک فٹ ”پر،جلد سیز فائر کا اعلان متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان آرمی کی طرف سے بھارت کے خلاف آج کیے گئے تابڑ توڑ حملوں نے اسے بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انڈیا مزید حملے نہ کرنے اور سیز فائر کیلئے تیار ہو گیا جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ،امریکی اور دیگر ممالک کی قیادت بھی اس حوالے سے سرگرم ہے،پاکستان نے آج صبح ہی پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں موثر اور بھرپور جوابی...
    نائب صدر’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن’ وکٹر گاؤ نے ایک ٹی وی چینیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ وکٹر گاؤ نے چین کا موقف واضح الفاظ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے، تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت اور دفاع کے عزم پر شک کرے گا خاص...
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیے گئے۔ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات، فیول اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ پاکستان اب مزید کیا کرے گا؟ خواجہ آصف نے بتادیاوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی۔ یہ فنڈز عوامی فلاح کے لیے ایمرجنسی انتظامات کےلیے دیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ پر ہیں۔ افواجِ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی...
    امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا،وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کے تحت دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو کاری ضرب لگائی گئی ہے اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس تاحال نہیں ہوا۔ اس کشیدہ صورتحال میں امریکہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، جب کہ چین نے بھی تعمیری کردار ادا کرنے کی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 6بیلسٹک میزائل فائر کیے اور تمام میزائل ان کے اپنے علاقوں میں گرے، بھارت مذموم سازشوں کے ذریعے سکھوں کی آبادی کو ہدف بنارہا ہے۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پہلے بھارت کی جانب سے آدم پور سے 6بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جن میں سے ایک میزائل آدم پور میں ہی گرگیا اور 5 امرتسر میں گرے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنی ہی آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنارہا ہے اور بھارتی پنجاب میں سکھوں کی آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ہمدردیاں بھارت کی اندرونی سازش...
    راولپنڈی کے علاقے صدر میں یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کس چیز کے تھے لیکن دھماکوں کی آوازیں دور دور تک حتیٰ کہ اسلام آباد تک سنی گئی۔  ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں نور خان ایئربیس کے قریب سنی گئیں جس کے بعد علاقے میں سائرن بجنا شروع ہوگئے اور شہریوں نے رضاکارانہ طور پر لائٹس بند کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ادھر...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے چند لمحے قبل 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک آدم پور اور 5 میزائل امرتسر کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہنگامی پریس کانفرس میں بتایا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اور ان حملوں کا خاص ہدف سکھ برادری ہے۔ بھارت مذموم سازشوں کے ذریعے سکھوں کی آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ اقدام بھارتی ریاستی پالیسی کی سنگین ناکامی اور اندرونی خلفشار کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: 2 سال کے بچے کو شہید کرکے بھارتی میڈیا جشن منارہا ہے، یہ شرمناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی...
    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے میں اشتہاری مجرم خرم شہزاد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کے لیے سنیاڑی گاؤں میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق خرم شہزاد قتل کے مقدمے میں تھانہ شالیمار کو مطلوب تھا۔ چھاپے کے دوران مجرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی تاہم بلٹ پروف جیکٹس اور احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ مزید پڑھیں: فرائض میں غفلت برتنے پر اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار نوکری سے فارغ، 12 ایس ایچ اوز کی سروس ضبط جوابی کارروائی میں اشتہاری مجرم خرم شہزاد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دیگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن غیر سرکاری ہو گی اور "جلد ہی" اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ "یہ فاؤنڈیشن جب اپنا اعلان کرے گا تو آپ کو ضروری تفصیلات مل جائیں گی۔" غزہ پٹی میں بھوک کا بحران سنگین تر، خوراک کے لیے لوٹ مار دوسری جانب غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ...
    — فائل فوٹو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر پاک فوج نے بھی پھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف بھارتی جارحیت کا جواب لازمی آنا ہے، اس میں کسی کو شک نہیں: عطاء اللّٰہ تارڑ...
    نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو شکست دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ مقامی...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جمعۃ المبارک یوم عزم اور اتوار کو پاکستان زندہ باد کے طور پر منایا جائے جبکہ شیعہ علماء کونسل بھی جمعہ کو بھارتی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج جبکہ مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کی 3 بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں نے یوم جمعہ کو مسلح افواج و دفاع وطن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور علامہ ساجد نقوی نے اجتماعات جمعہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرانے کی اپیل کردی۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یوم جمعہ کو یوم...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں...
    مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی جارحیت کے خلاف کل(9مئی)کو ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان کردیا۔جمیعت علما اسلام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل 9 مئی کو یوم دفاع منایا جائے گا۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی ہے کہ علما جمعے کے اجتماعات میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کروائیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دیں گے، وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں،...
    امریکا کی پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔امریکی سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہری متنازع علاقے میں ہوں تو محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال مسلسل بدل...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور میں کسی فوجی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز کی دراندازی سے پاکستان کا بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوگیا، ہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دشمن پر واضح کردیا کہ بھارتی حملوں کے جواب میں انڈیا کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز کی دراندازی کے بعد بھارت پر پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور میں کسی فوجی تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی حملوں کے بعد تناؤ...
    اسلام آباد: جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) نے بھارتی جارحیت کے خلاف 9 مئی کو ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منانے کا اعلان کردیا۔ جمیعت علما اسلام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل 9 مئی کو یوم دفاع منایا جائے گا۔ جے یو آئی نے اپیل کی ہے کہ جمعے کے اجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی جائیں۔ رہنما جے یو آئی نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں اور اس کا دفاع ہمارا فرض و ایمانی حق ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل جے یو آئی سے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک...
    گوگل نے منگل کے روز اپنی عالمی کاروباری یونٹ میں تقریباً 200 ملازمین کی نوکریاں ختم کردیں جو سیلز اور پارٹنرشپس کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔ یہ اطلاع ”دی انفارمیشن“ نے بدھ کو دی، جس میں ایک شخص کا حوالہ دیا گیا ہے جو اس صورتحال سے واقف ہے۔رپورٹ کے مطابق بڑی ٹیک کمپنیاں اب اپنے اخراجات کو ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی کی طرف منتقل کر رہی ہیں، جبکہ دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو کم کر رہی ہیں۔ گوگل نے رائٹرز کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی مختلف ٹیموں میں ”چھوٹے پیمانے پر تبدیلیاں“ کر رہی ہے تاکہ ”بہتر تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور اپنے صارفین کو تیزی سے اور مؤثر طریقے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے اتوار 11 مئی تک بند کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن کے لیے بند رہیں گے، موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چھٹیوں کے احکامات تمام سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں، 12 مئی سے تدریسی عمل لکا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ڈرون کے گرنے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں،بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعہ لاہور کے والٹن ایئرپورٹ اور برکی میں پیش آیا، جہاں ایک بھارتی ڈرون کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ڈرون کے گرنے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سائرن بجا دیا گیا۔ سائرن کی آواز سنتے ہی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرون کی موجودگی پر فائرنگ کی گئی، والٹن روڈ پر فائرنگ سے دو مشکوک ڈرون...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں انکشاف کیاہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے دشمن کے 6 طیارے مار گرائے جن میں سے دو جنگی طیارے پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے فائر کیئے گئے ایچ کیو نائن میزائلوں کا نشانہ بنے جبکہ 4 طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ڈاگ فائٹ کے دوران مارے۔ حامد میر کا اپنے کالم میں کہناتھا کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر نہیں بلکہ اپنے آپ پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے ایک اعلامیے میں دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق طویل فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہر کرنے والے روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت کیا جب بھارتی میڈیا میں انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کپتانی سے ہٹائےجانے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ روہت شرما کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارت کو آئی پی ایل کے اختتام پر وائٹ فارمیٹ کے لیے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون کو ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔ روہت شرما...
    اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محمد جعفر نے کہا کہ محکمہ خوراک انتہائی اہم محکمہ ہے اور پورے گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں اور امیدیں اسی محکمے پر مرکوز ہیں، ایسے میں محکمے کے اوپر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ محنت اور لگن سے عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر معیاری گندم و آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر کی صدارت میں محکمہ خوراک گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوآرٹر میں منعقد ہوا، جس میں مختلف ریجن کے ڈائریکٹرز، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم، ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوآرٹر کے مختلف شعبہ جات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس...
    بھارت کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے ہیں، اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر وادی نیلم کے جورا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی جارہی ہے، جس کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، گزشتہ رات بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید ہوگئے۔ پاکستان نے بھی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 جنگی جہاز گراد یے، جبکہ دشمن کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد...
    بھارت کے ساتھ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر سول ڈیفنس کے نظام کو متحرک کرنے اور نوجوانوں کو اس میں شامل کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کے پاس موقع ہے کہ وہ سول ڈیفنس میں بطور والنٹیئر شامل ہو سکتا ہے۔ اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد دفتر تشریف لائیں اور وطن کے محافظوں میں شامل ہو جائیں۔۔۔ pic.twitter.com/8O211abTpr — DC Islamabad (@dcislamabad) May 7, 2025 بیان میں کہا گیا کہ جو شخص بھی ملک پاکستان کا محافظ بننا چاہتا ہے وہ شناختی کارڈ لے کر ڈپٹی کمشنر آفس تشریف لائے اور سول...
    بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُس نے پاکستان کے نو مقامات پر حملے کیے ہیں۔ بھارتی حکومت نے بزدلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی مسلح افواج نے آپریشن سندور کا آغاز کیا اور پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جہاں سے اس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت جاری کی گئی تھی۔ بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اقدامات مرکوز، نپے تلے اور غیر جارحانہ تھے ، کسی بھی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ بھارت نے اہداف کے انتخاب اور عملدرآمد کے طریقہ کار میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بزدلانہ حملے سے بھارتی فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا جس نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا.(جاری ہے) آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ناصرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی توہین...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کرنے جبکہ الخدمت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ فعال رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔  خصوصی وڈیو پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی کاروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا، انہوں نے دشمن کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرانے پر ایئر فورس کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دشمن نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا اور مساجد و سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک جاری رہنے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات انڈیا کی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار حدود میں مختلف مقامات پر مربوط...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز پاکستان پر جارحیت کا آغاز کرنے کے بعد بھارتی فوج کو اسکے نتائج بھگتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا جبکہ چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے پہلے ہی سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مار...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا خیرمقدم کیا۔امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں امارات اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ، اقتصادی، تجارتی، سکیورٹی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) مشترکہ مفادات کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل رابطے اور اشتراک عمل پر زور دیا۔مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال سمیت کئی علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی توہین کی ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا اور اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے، جس کا اس سے بڑھ کر بھرپور جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے مظرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا ہے کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت کی جانب سے شرمناک حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔ ڈی جی...
    پاکستان اور بھارت کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اور لائن آف کنٹرول پر دوطرفہ فائرنگ کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ دوطرفہ فائرنگ لائن آف کنٹرول
    حالیہ کشیدگی پر ترک صدر نے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ برصغیر میں جاری حالیہ کشیدگی میں بھی صدر طیب اردوان نے کھل کر پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ پاکستانی نژاد ترک ہیرو ’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘ کی 100 سالہ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط اخوت اور بھائی چارے کے اٹوٹ رشتے...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی تصادم سے گریز کریں اور مسئلے کے حل کے لیے سفارتی راستہ اپنائیں ترجمان کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال بھارتی اشتعال انگیزی اور 23 اپریل کی بھارتی کارروائیوں پر غور کیا گیا اجلاس میں کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس) ریڑھی بانوں کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ریڑھی بانوں سے کہا کہ “یہ کیس ٹرانسفر کے پراسس میں ہے” اور مبینہ طور پر عدالتی حکم کو ماننے سے انکار کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ کو ذاتی حیثیت میں کل طلب...
    زبیر راشد : بنگالی ڈپٹی ہائی کمشنر کی وفد سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں ظاہر ہونے لگے، بنگلادیش ڈپٹی ہائی کمشنر کی کراچی میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر آئے ہوئے وفد سے ملاقات، بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم نے صدر، سینئر نائب صدر اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین تابانی گروپ حمزہ تابانی،...
    سٹی42:نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخارنےبھارتی عزائم اور حقائق سے آگاہ کیا، سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی درخواست پرطلب کیاگیا۔ عاصم افتخار نےبھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو میں کہا بھارتی اقدامات سے خطے کےامن کو خطرات لاحق ہیں،خطے کے ممالک کےساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی سلامتی کےدفاع کیلئے تیار ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوناچاہیے،تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے،مسئلہ کشمیر70سال گزرنے کے باوجود حل طلب ہے۔
    ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے، لیکن رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قومی یکجہتی کے اظہار کو بانی پی ٹی آئی کی شرکت سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی ہے۔ یہ بات حب...
    راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ...
    بھارت کی جانب سے پاکستانی مریضوں کے میڈیکل ویزے اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد 10 ماہ کی معصوم مشکوٰۃ فاطمہ کی زندگی خطرے میں پڑگئی۔ دل کی پیدائشی پیچیدہ بیماری میں مبتلا اس بچی کا آپریشن چنئی کے معروف ایم جی ایم اسپتال میں ہونا تھا، جہاں ایک بھارتی سرجن نے رعایتی فیس پر علاج کی پیشکش کی تھی، لیکن ویزا منسوخی نے سب کچھ ختم کردیا۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچ گئی مشکوٰۃ کے والد فرحان علی نے بتایا کہ انہوں نے مہینوں کی جدوجہد کے بعد ویزا حاصل کیا تھا اور چنئی روانگی کی تیاریاں مکمل تھیں، مگر پہلگام حملے کے بعد بھارت نے تمام پاکستانی مریضوں کے ویزے...
    سٹی 42: پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں  پرنٹ،سوشل میڈیا اور انفارمیشن گروپس کا اجلاس ہوااجلاس میں بیرسٹر عامر ،فائزہ ملک،ڈاکٹر ضرار یوسف،ڈاکٹر عائشہ شوکت،جہاں آراء وٹو،عبدالرزاق سلیمی،علی سانول،سبط حسن،شہریار چودہدی،اطہر شریف،حسن احمد،منیبہ فاطمہ ،نسیم صابر،بشارت علی،مدثر شاکر،عثمان اعوان،خالد رانا ،محمد علی منہاس شریک ہوئے ،اجلاس میں پرنٹ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پارٹی کے انفارمیشن بیورو کو ڈویژن سے تحصیل لیول تک انٹر لنک کرنے کی تجاویز تیار کی گئیں ،ڈاکٹر ضرار یوسف،فائزہ ملک اور ڈاکٹر عائشہ شوکت کو 1 ماہ میں لاہور کا ٹاسک مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی   پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا جائے گا کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے...
    اسلام آباد میں سلک روڈ کلچر سینٹر (ایس آر سی سی) کے زیراہتمام ’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ کے عنوان سے آرٹسٹ کیمپ جاری ہے، جو 7 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ آرٹسٹ کیمپ میں پہلے روز سفارتکاروں، ثقافتی ایلچیوں، کارپوریٹ اور ترقیاتی شعبے کے نمائندوں، طلبا، سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں بالی وڈ اداکار غزہ میں مظالم پر خاموش، ہمارے فنکار ان کی تعریفیں کرنا چھوڑ دیں، صحیفہ جبار آرٹسٹ کیمپ کے دوسرے روز غزہ پر گفتگو کی گئی، جسے لائیو بھی نشر کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر و بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سیّد بھی کیمپ میں موجود تھے جنہوں سیاسی گہرائی اور تاریخی...
      بیجنگ : چینی وزارت تجارت نے مختلف علاقوں کو  پروڈکشن اور مارکیٹنگ  سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں،  جیسے “غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کا  چائنا ٹور”۔ اس حوالے سے ایک پرچیزنگ گروپ کے قیام کی بھی ہدایت  کی گئی جو مختلف علاقوں میں خریداری کی سرگرمیاں تیز کرے  تاکہ متاثرہ بیرونی  تجارتی اداروں کو گھریلو فروخت کو بڑھانے میں مدد مل سکے.2 مئی  تک  شنگھائی ، سی چھوان اور جیانگ سو جیسے 10 کلیدی علاقوں میں  ان سرگرمیوں کا ایک سلسلہ متعارف کیا گیا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ، 2400 سے زائد غیر ملکی تجارت کے اداروں اور 6500 سے زائد خریداروں نے مذکورہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ، اور  ان کے مابین...
    سی ڈی اے ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پرچم مارچ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ای اینڈ ڈی ایم )ڈائریکٹوریٹ نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ سی ڈی اے ممبر ایڈمن طلعت محمود نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں ایک جامع فائر اینڈ ریسکیو مشق، عوام میں آگ سے بچا وکے سامان کی تنصیب کی اہمیت سے آگاہی کیلئے واک، اور...
    بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینیل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی نظام ہے، اگر پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے کر اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھاتا ہے تو جنگ کی صورت میں بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ...
    بھارتی افواج نے اعلان کیا کہ پاکستانی فوج نے رات کے وقت جموں و کشمیر کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہندوستانی مقامات پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2025 کی رات پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر فیڈرل ریجن میں کپواڑہ، بارہمولا، بونچے ، نوشیرا اور اکنور کے علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے اس فائرنگ کا مناسب انداز میں جواب دیا ہے۔ یاد رہے 22 اپریل کو مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام میں فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا...
    گرفتار ملزم کے مطابق رائیڈر کو ریموٹ کنڑول گاڑی میں پیک کرکے 10 فائل پہنچا دی جاتی تھی، ملزم کے مطابق کچھ رائیڈرز کو 15 اور 20 فائل باربی ڈول میں پہنچا دی جاتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ڈیفنس فیز ٹو میں کارروائی کرتے ہوئے کوکین سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے پاس سے اعلیٰ کوالٹی کی 219 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا گروپ کوکین کا کام کرتا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، منشیات اسلام آباد سے خاتون کراچی میں فراہم کرتی ہے، اسلام آباد سے آنے والا پارسل گرفتار ملزم وصول کرتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے...
    اپنے بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ پی بی 40 پر مسلط نمائندے کا بلوچستان اسمبلی میں سیاسی مخالفین کیلئے توہین آمیز الفاظ کا استعمال فارم 47 کے مسلط کردہ نمائندے کی اخلاقی اقدار اور اصلیت کو عیاں کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ فارم 47 کے نام نہاد نمائندوں نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف غیر منتخب ہیں، بلکہ تہذیب اور اخلاقی اعتبار سے گرے ہوئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں نام نہاد نمائندوں کے غیر اخلاقی ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ عوامی حلقوں میں شکست خوردہ اور مسترد شدہ عناصر مداری بن کر عوام کا دل نہیں جیت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سولر توانائی کا انقلاب تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں سولر پینلز کی چمک شہر بھر کی چھتوں اور دیہاتوں میں نمایاں ہو رہی ہے۔ تاہم، اس انقلاب کا فائدہ صرف امیر طبقے کو ہوا ہے، جبکہ غریب طبقہ اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہے۔ سولر توانائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود، اس کا اثر مختلف طبقات پر مختلف انداز میں پڑا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپریل کے مہینے میں کراچی کی شدید گرمی میں، سعد سلیم نے اپنے بنگلے کی چھت پر نصب سولر پینلز سے حاصل ہونے والی توانائی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے سولر پینلز کی تنصیب پر 7,500 ڈالر خرچ کئے تھے، جس سے وہ بجلی کے...
    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیری عوام کو ہی اس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ میر واعظ کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کو ان کے اہلخانہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ حریت رہنما کا کہنا تھا کہ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے حراست میں لے لیا، سیکڑوں مکانات گرائے گئے۔ میر واعظ عمر فاروق نے مزید کہا کہ کئی کشمیری خاندانوں کو...
    ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی لیکن اس کے بعد ان کی ایک حرکت پر مداح حیران رہ گئے۔ یہ حیرانی اس بات پر تھی کہ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر فلم اور ٹی وی اداکارہ اور رقاصہ اوینت کور کی بولڈ تصویر کو لائک کیا تھا۔ ویرات کوہلی کا خوبرو اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنا مداحوں سے نہیں چھپ سکا اور سوشل میڈیا صارفین نے طوفان کھڑا دیا۔ یہاں تک کہ ویرات کوہلی کو اس پر وضاحت دینا پڑگئی۔ کرکٹر نت اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے...
    علماء کے اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ قرآن و سنت کی رو سے معدنیات، جنگلات اور زمین کا حقیقی مالک عوام ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات اور زمین کے حوالے سے ایسی قانون سازی کرے جس میں عوام کے مفادات کی مکمل حفاظت ہو اور کوئی بھی قانون قرآن و سنت سے متصادم نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی کی صدرات میں بلتستان بھر کے محکمہ شرعیہ کے قضاة اور سینئر وکلاء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکردو، شگر، کھرمنگ،خپلو اور روندو کے محکمہ شرعیہ کے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے ملک عزیز پاکستان کے خلاف کوئی...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانے پہنچے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے، پاکستان، بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور...
    نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر ن لیگ نوازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، پارلیمنٹیرینز کے کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر...
    فلسطین فاؤنڈیشن کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں مولانا عقیل انجم، علامہ صادق جعفری، مولانا عبدالعظیم، حمزہ اور مختار رضا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یومِ نکبہ کے موقع پر تقاریب، ریلیوں اور شعور بیداری کی مہمات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کی یومِ نکبہ کمیٹی کا اجلاس فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ اجلاس میں مولانا عقیل انجم قادری، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، مولانا عبدالعظیم، حمزہ اور مختار رضا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یومِ نکبہ کے موقع پر تقاریب، ریلیوں اور شعور بیداری کی مہمات کے انعقاد...
    سٹی 42 : سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف سے سینئر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی۔ نواز شریف نے اس موقع پر گفتگومیں کہا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئیند ہے۔پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔  سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا. سینیٹر صدیقی نے ملکی دفاع کے عزم کے متفقہ اظہار پر مشتمل قرارداد کا بھی ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ قرار داد کی تیاری اور تائید...
    ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیر کو برطرف کردیا؛ نیا سفارتی کردار ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کردیا ہے، جس کے بعد انہیں کوئی دوسرا اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر کو برطرف کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مائیک والٹز حالیہ مہینوں میں سخت تنقید کی زد میں تھے اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کی اسٹرائیک کور منگلا کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔  دورے کے دوران آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک نامی مشق کا مشاہدہ کیا، مشق میں منگلا اسٹرائیک کور کے دستوں نے حصہ لیا، جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے روایتی جنگی مناظر کا عملی مظاہرہ کیا گیا، اس کے علاوہ فوجی دستوں نے ہم آہنگ، متحرک اور مؤثر کارروائیاں پیش کیں ۔  دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا آرمی چیف نے جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ پاکستانی افواج ہر جارحیت کا منہ...
    انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے تفریحی مقام پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور جنگ کا سا ماحول بن گیا ہے۔  لائن آف کنٹرول پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ بھارت نے 29  اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ اس کےبعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ جہاں کئی تجزیہ کار عوام کو کہتے نظر آئے کہ فوج کی وردی پہن لیں اور اپنی بندوقیں نکال لیں وہیں سابق وزیر اعظم...
    اسلام آباد: محمد عرفان کے والد کی دعائے مغفرت کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد عرفان کے والد محترم کی دعائے مغفرت کے لیے ایک باوقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جڑواں شہروں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں غلام رسول خان، محمد ملک، محمد عرفان، حمزہ علی جویا، طلحہ علی جویا، اسامہ علی جویا، سلیمان طارق، محمد شاہد، قمر طارق ڈوگر، سردار سجاد، چوہدری فرخ، ڈاکٹر حامد، وفاقی وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو، عابد شیر علی سمیت شہر کی دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ تقریب...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے، ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے...
    بنوں میں سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بنوں: پولیس موبائل پر حملہ کرنیوالے 2 ملزمان ہلاکبنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں...
    اسرائیل اس وقت شدید جنگلاتی آگ کے بحران سے دوچار ہے جس نے کئی رہائشی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکام نے صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے فوری بین الاقوامی مدد طلب کی ہے۔ آگ بدھ کے روز بھڑکی اور تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے مختلف علاقوں میں پھیل گئی، جس کے بعد یروشلم اور تل ابیب کو ملانے والی اہم ہائی وے 1 سمیت کئی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ متعدد علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا جا چکا ہے جبکہ فضا میں دھوئیں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے یونان، قبرص، اٹلی، کروشیا اور بلغاریہ سے مدد کی اپیل کی تھی، جس...
    وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی، بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچنے اور ان سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے...
    فائل فوٹو۔ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے دوران پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے حالیہ واقعات پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا گزشتہ روز رابطہ ہوا اور ایل او سی پر حالیہ کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
     سٹی42:    انڈیا  کے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعہ کے فوراً بعد سے اندیا نے لائن آف کنٹرول  پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر رکھی ہے۔ پاکستان انڈین مورچوں سے کی جانے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ اب اطلاعات آئی ہیں کہ ایل اوسی پرجاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دونوں اطراف کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلز  ( ڈی جی ایم اوز) کی ہاٹ لائن پربات چیت ہوئی ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ایک انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا  ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔  دونوں دونوں اطراف نے لائن آف کنٹرول کی...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن خاموش ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع...
    صہیونی حکومت نے شام میں ایک عمارت پر اپنے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں ان کے بقول ایسے مسلح افراد موجود تھے جو دروزی برادری کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت نے شام میں ایک عمارت پر اپنے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں ان کے بقول ایسے مسلح افراد موجود تھے جو دروزی برادری کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوآو گالانت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک وارننگ آپریشن کیا ہے اور اُن افراد پر حملہ کیا ہے جو دمشق کے نواحی علاقے صحنایا میں دروزی برادری...
    بھارت نے 29  اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کا سیاچن سے بحیرہ عرب تک دفاع وطن کے لیے تیار و مستعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاچن سے بحیرہ عرب تک پاک فوج دفاع وطن کے لیے تیار سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال  فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور...
    بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر  سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر  پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے کئی مورچے تباہ کردیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب  لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال  فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس پر  پاک  فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے  لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا  پاک فوج نے فوری اور  منہ توڑ جواب دیا ۔ اور اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ۔ رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال  فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پاک  فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا،پاک فوج کے مؤثر جواب...
    وی نیوز ایکسکلوسیو میں اداکار و موسیقار جمال شاہ نے کہا ہے کہ آرٹ زندگی ہے، اور آرٹ نے انسانوں کی زندگیاں آسان اور خوبصورت بنائی ہیں۔  جمال شاہ نے کہا کہ انہوں نے  آج کل ’آرٹ فار غزہ‘ کے نام سے ایک تحریک شروع کی ہے، جس کا مقصد فلسطین کے مظلوم و معصوم انسانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی و ہمدری ہے۔ جمال شاہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں پورے پاکستان سے فنکاروں کو جمع کر رہے ہیں، جس میں آرٹ نمائش، میوزک، تھیٹر اور مختلف پروگرامات کیے جائیں گے۔ اور پورے پروگرام کا مقصد فلسطینیوں کی آواز بننا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ جمال شاہ نے کہا کہ ہمارا تعاون فلسطینیوں کے ساتھ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ بیان میں کہاہے کہ بھارت پہلگام حملے سے جڑے الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتاہے اگر ایسا ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ رات پونے دو بجے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے قوم اور بین عالمی براداری کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتاہے ، بھارت نے تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیاہے ، بھات کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے پہلگام حملے کا...