ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور طلبہ اور اساتذہ کے خصوصی نشست منعقد کی۔
اساتذہ نے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان میں تسلسل برقرار رہنا چاہیئے، سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات کو پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ روش ہے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہو گا۔
https://cdn.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔ گلگت میں اتحاد چوک پر عوامی ایکشن کمیٹی نے آج سہ پہر دو بجے جلسہ عام کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس میں جی بی کی محرومیوں اور زیادتیوں پر خصوصی گفتگو ہو گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔