2025-10-04@22:34:45 GMT
تلاش کی گنتی: 4348
«کے کانسٹیبل»:
(نئی خبر)
صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین جاری ہے جہاں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سیچوان کے پارٹی سیکریٹری کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ صدر آصف زرداری نے پاکستان چین دوستی اور تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔ چین نے 2008 میں سیچوان زلزلے کے دوران پاکستان کی مدد پر اظہار تشکر کیا۔ Post Views: 3
ڈھاکا یونیورسٹی کے سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین (DUCSU) کے انتخابات میں جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 1971 کے بعد کسی اسلام پسند طلبہ گروپ نے اس بااثر ادارے پر کنٹرول حاصل کیا ہو۔ بظاہر یہ ایک طالب علموں کا انتخاب ہے، لیکن بھارت کے لیے یہ محض ایک وقتی خبر نہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک تشویش ناک اشارہ ہے۔ یہ ایک سیاسی جھٹکا ہے جس کے اثرات جلد بھارت کی سرحد کے اس پار بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ڈھاکا یونیورسٹی کی حیثیت یہ الیکشن محض کیمپس کا معاملہ نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی سیاست کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔ جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم کی کامیابی...
شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس...
کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔ عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا جو سزا کے دن عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا فیصلے میں پی ٹی آئی...
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کے معاملے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کی سنائی گئیں سزاؤں کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور فیصلے کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا ہے اور تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود کا کیس مختلف ہے، انہوں نے ثابت کیا...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور طلبہ اور اساتذہ کے خصوصی نشست منعقد کی۔ اساتذہ نے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان میں تسلسل برقرار رہنا چاہیئے، سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات کو پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ روش ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہو گا۔ https://cdn.jwplayer.com/players/i3YRX4Hn-jBGrqoj9.html
دبئی کی ایک کاروباری شخصیت نے ایشیا کپ کے 700 ٹکٹ خرید کر اپنے ملازمین میں تقسیم کر دیے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنوبے گروپ کے وائس چیئرمین انیس سجن نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشیا کپ کے میچز کے ان ٹکٹوں کو اپنے محنت کش ملازمین میں تقسیم کریں گے۔ دبئی میں قائم کی گئی کمپنی ڈنوبے گروپ ریئل اسٹیٹ کی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔ کمپنی کا سیکڑوں ٹکٹ خریدنے کا مقصد متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ہائی پروفائل میچز کے لائیو ایکشن کو دیکھنے کا موقع دینا ہے۔ انیس سجن کا کہنا تھا کہ کمپنی نے 100 ٹکٹ پاکستان اور بھارت کے گروپ اسٹیج میچ کے لیے رکھے...
پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پر حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اپوزیشن ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے اور حکومتی ارکان کو کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پی ٹی آئی ارکان کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں کنوینر اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ حکومتی ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کے لئے کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے...
MASTUNG: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں بھارت کے پراکسی نیٹ ورک فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے اینٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج ہلاک آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث...

نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر
نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعے کے روز کھیلا جارہا ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صہیبزادہ فرحان، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صوفیان معین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاکستان اور عمان آمنے سامنے، کون سے کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے؟ عمانی اسکواڈ میں جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، وِنےیاک شکلا، سفیان یوسف، آشیش اوڈیڈرا، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشٹ،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قدامت پسند رہنما اور ان کے قریبی اتحادی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مشتبہ شخص نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ اب ہماری تحویل میں ہے۔ کسی بہت قریبی شخص نے ہی اسے پولیس کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک پادری، ایک امریکی مارشل اور مشتبہ شخص کا والد شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور ازخود پولیس ہیڈکوارٹر پہنچا اور وہاں گرفتاری دی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن حالات میں تبدیلی بھی ممکن...
لاہور میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے روایتی اور اکثر تنقید کا شکار طریقہ کار کو بدلنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے — پاکستان میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کر لی گئی ہے جو امیدواروں کی جانچ خودکار، شفاف اور غیرجانب دار نظام کے تحت کرے گی۔ کیسی ہے یہ جدید ٹیسٹ کار؟ یہ خاص طور پر تیار کی گئی گاڑی جدید سینسرز، کیمروں اور بائیومیٹرک سسٹم سے لیس ہے، جس کا مقصد ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو مکمل طور پر انسانی مداخلت سے آزاد بنانا ہے۔ اہم فیچرز گاڑی کے اندر نصب فیشل ریکگنیشن کیمرہ جو امیدوار کی شناخت اور حاضری کو خودکار طور پر کنفرم کرے گا۔ باہر لگے...
وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کلومیٹر طویل یہ فلائی اوور ایکسپریس ہائی وے اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ اسلام آباد...
پاکستان کرکٹ ٹیم آج بروز جمعہ دبئی میں عمان کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلتے ہوئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز منگل کو ہوا، جہاں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی۔ بدھ کو بھارت نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ جمعرات کو ابو ظہبی میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟ چوتھے میچ میں آج پاکستان اور عمان دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان کی تیاری اور کوچ کا بیان پاکستان ایشیا کپ میں قدم رکھنے سے قبل یو...
دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل گرین شرٹس کو دبئی میں ’وارم اپ‘ کا موقع ملے گا۔ مشکل وقت سے گزرنے والے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے لیے یہ اہم میچ ہے جہاں وہ اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ روٹیشن پالیسی کے بجائے مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ اسپنرز کے کردار کو فیصلہ کن سمجھا جا رہا ہے۔ عمان پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ میں شریک ہے، مگر ٹیم کو اپنے نصف سے زائد سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں۔ فروری میں امریکہ کے ہاتھوں سیریز وائٹ واش...
وانا: ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں تاریخی یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ یوتھ کنونشن میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں، اساتذہ، خواتین اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ شرکاء نے تعلیم، مثبت سرگرمیوں اور علاقے کی سماجی ترقی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ نوجوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں تعلیمی میدان، کھیلوں اور فلاحی کاموں میں صرف کریں گے تاکہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اس کنونشن کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ انسپکٹر جنرل ایف...
معروف بھارتی ریپر بادشاہ نے امریکہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر طنز کردیا۔ نیویارک میں کنسرٹ میں اپنا گانا تعریفاں گاتے ہوئے بادشاہ نے اپنے گانے کے بول بدل کر اس میں ٹرمپ کے بھارت پر لگائے ٹیرف کا حوالہ دے کر طنز کیا۔ ریپر نے اس مشہور گانے کے اصل بول ’کِنّیّاں تعریفاں چاہیدیاں اے تینوں‘ کو مزاحیہ انداز میں بدل کر ’کِنّی ٹیرِف چاہیدیے ٹرمپ نو‘ کردیا۔ https://www.instagram.com/reel/DOaCIbEkozS/?utm_source=ig_web_copy_link بادشاہ کے اس مزاحیہ انداز میں ٹرمپ پر کیے گئے طنز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے ریٹائرڈ ججز اور وفات پا جانے والے ججز کی/کے شریک حیات کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی غرض سے وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں دوبارہ تعینات چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری سے ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریٹائرڈ ججز کو 3،3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جاں بحق ججز کی بیوگان (یا شوہروں) کو بھی 3 سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل عملہ فراہم رکھا جائے تاکہ ان...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے تیسرے میچ ہانگ کانگ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جاکر علی، ماہدے حسن، تنزیم حسن، رشاد حسین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن شامل ہیں۔ ہانگ کانگ کی قیادت یاسِم مرتضیٰ کر رہے ہیں۔ ٹیم میں وکٹ کیپر ذیشان علی، انشی راتھ، بابر حیات، نزاکت خان، کلہان چالو، کنچت شاہ، ایزاز خان، آیوش شکلا، عتیق اقبال اور احسن خان شامل...
بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے ضلع پشین میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان میں متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے، ان میں چمن روڈ پر فرنٹیئر کور کے ٹرک پر حملہ، پشین میں لیویز افسر کے قتل اور...
ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا یونین الیکشن کے نتائج پر سعد رفیق کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کے نتائج کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں پاکستان کے حامیوں کے جیت کی بنیاد قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طلبہ یونین انتخابات میں بنگلادیش اسلامی چھاترو شبر کی جیت تحریک اسلامی بنگلادیش کے اکابر و کارکنان کی انتھک، طویل اور عظیم جدوجہد کے ثمر کا آغاز ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کارکنان نے نظریہ پاکستان سے وفا کی قیمت دہائیوں تک تن تنہا اپنے روح و بدن کی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسرائیل پاکستان پی ٹی آئی جوابی وار قطر نئی چال
26 نومبر ڈی چوک احتجاج پر درج دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی، سات کارکنوں کو اعتراف جرم پر عدالت نے گرفتاری کا عرصہ سزا قرار دے کر مقدمات سے بری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں احتجاج پر درج دو مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جوکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر 28 ستمبر کو گواہان کو طلب کرلیا گیا۔ اسی عدالت نے سات پی ٹی آئی کارکنوں کو اعتراف جرم پر تین تین ماہ کا گرفتاری کا عرصہ ان کی سزائیں قرار دے دیا اور سات...
کراچی: مری کی طرز پر سندھ کے منفرد تفریحی مقام گورک ہل اسٹیشن کی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا جہاں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں گورک ہل اسٹیشن پر ریزورٹ، روڈ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سمیت فرنیجر اور دیگر اشیا کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔ محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم گورک ہل اسٹیشن کے متعلق سال 2023-2024کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کرسکا، جس پر پی اے سی نے گورک ہل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے معطل...
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک، 2 زخمی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔...
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر دوست محمد، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر محسن عزیز نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیئے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے،سینیٹر اعظم سواتی نے 5 قائمہ کمیٹیوں کے لیے استعفا پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیا جو چیئرمین سینیٹ کو ارسال کریں گے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر استعفا دیا، موجودہ...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ان دنوں کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں اور ایشیز سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلیے پرامید ہیں۔ مگر دوسری جانب وہ پہلے ٹیسٹ تک خود کو فٹ ثابت کرنے کے حوالے سے غیر یقینی کا بھی شکار ہیں۔ وہ جولائی میں دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور گزرتا ہوا وقت ان کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے۔ کمنز کے اسکین ٹیسٹ میں ان کے بون اسٹریس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں رننگ اور بولنگ دونوں سے...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہونا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ سینیٹر مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مسعفی ہو رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا۔ سینیٹر اعظم خان سواتی بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے، انہوں نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کابینہ کمیٹی، اقتصادی امور،...
اندرون شہر لاہور میں گزشتہ تین دنوں کے دوران پانچ مکانات شدید بارشوں کے باعث منہدم ہوگئے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے بروقت اقدامات کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، محکمے کی جانب سے مون سون کے آغاز پر خطرناک عمارتوں کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا تھا۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے راستوں سے ملبہ ہٹا کر آمد و رفت کو بحال کیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول علی اسلام گل کا کہنا ہے کہ خطرناک مکانات کو پہلے ہی نوٹسز جاری کر کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملیحہ رشید نے...
پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دینا شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔ سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا ہے۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیے گئے استعفے کے متن کے مطابق...
9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ مراسلہ 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔
ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ پر بڑی فتح کے باوجود افغان کوچ جوناتھن ٹروٹ ٹیم کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے ہانگ کانگ کیخلاف ایشیا کپ میں ابتدائی فتح کے باوجود بہتری کے امکان پر زور دیا ہے۔ افغان ٹیم نے میچ میں 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ افغان ہیڈ کوچ نے بیٹنگ لائن میں شامل کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور آئندہ مقابلوں کے لیے بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹروٹ نے تسلیم کیا کہ کچھ ڈراپ کیچز بھی ہمارے حق میں رہے، لیکن ہمیں اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلے بازوں...

آئی ایس یپپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد مارے گئے
خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا۔ پہلا اور سب سے بڑا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور مقامی...
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان ک ا خیرمقدم کیا۔ اہم ملاقات میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انسداد منشیات کے لیے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور متحدہ عرب امارات...
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پراپرٹی ڈیلر شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مقتول ارشاد کا سالہ ہی مرکزی ملزم نکلا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نشتر کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی شامل ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ ملزمان نے 20ملین رقم ہتھیانے کی وجہ سے شہری ارشاد...
ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات میں پاکستان حامی طلبہ تنظیم اسلامی چھاترا شِبیر نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ معروف بنگلہ دیشی اخبار پروتھم الو کے مطابق نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کی نشستیں شِبیر کے امیدواروں نے جیت لیں۔ انتخابات میں ابو شادک قیوم نے 14,042 ووٹ لے کر نائب صدر کی نشست اپنے نام کی، ایس ایم فرہاد نے 10,794 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکریٹری کا منصب سنبھالا، جبکہ محی الدین خان نے 11,772 ووٹوں کے ساتھ اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کی پوزیشن جیت لی۔ رپورٹ کے مطابق 78 فیصد سے زائد طلبہ نے ووٹ ڈال کر انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا۔ چیف ریٹرننگ آفیسر پروفیسر محمد زشیم الدین نے انتخابی عمل کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 19 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ...
عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہند غالب محمد راضی الاسدی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی نیول چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا اور دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر...
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں میڈیکل کالجز کا داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ملتوی کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر مرزا آفریدی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہنگامی صورتحال ہے، پی ایم ڈی سی نے 5 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث گاؤں، دیہات اور شہر تباہ ہو رہے ہیں، طلبا کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب پنجاب سے سندھ میں داخل ہو رہا ہے، پنجاب میں سیلاب سے بدترین تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔ سینیٹر مرزا آفریدی...
مینز ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کی قیادت سوریا کمار یادیو کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شبمن گل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، ابھیشیک شرما، تلک ورما، شیوام دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، رنکو سنگھ اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔ یو اے ای کی ٹیم کی قیادت محمد وسیم کے سپرد ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں علیشان شرفو، آریانتھ شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پرشار، ایتھن ڈیسوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیقی، مطیع اللہ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی فون کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ سرگرمیاں نگرانی کے عمل سے گزرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام افراد، صحافیوں اور سیاسی شخصیات سمیت متعدد افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے بیک وقت40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ’’ڈبلیو ایم ایس ٹو‘‘ نامی ایک انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ سیشنز کو بلاک یا مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایک فون کالز اور میسجز تک رسائی دیتا ہے ، جبکہ دوسرا ویب سائٹس اور...
سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے کے حالیہ رولز معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت مقرر کی گئی فیسیں اور نرخ فی الفور معطل کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی جس کے بعد عدالتی فیسیں سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی وصول کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 1980 کے رولز کے مطابق عدالتی فیسیں اور سیکیورٹیز کے نرخ بحال کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے...
مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر 7 فروری سے 8 مارچ تک منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے اس سے قبل 2012 اور بھارت نے 2016 میں میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے تھے۔ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلے بھارت کے پانچ اور سری لنکا کے دو وینیوز پر ہوں گے۔ فائنل بھارتی شہر احمدآباد میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے شیڈول فائنل کر لیا ہے اور شریک ممالک کو اس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے موقف کی مسلسل حمایت کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے لیے نقصان دہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کو اپنی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا اور تقریباً 40 ہزار ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی بحالی کی وکالت بھی کی، جس کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے عروج کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی سے مفاہمت کی تجویز دی تھی۔ مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مستقل طور پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ...
کراچی (نیوز ڈیسک) پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (PRAC) کے چیئرمین محمد یونس ڈاگھا نے خبردار کیا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025–2030 بیرونی شعبے کو غیر مستحکم اور مقامی صنعتوں کے قبل از وقت زوال کا باعث بن سکتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 29 فیصد بڑھ کر 6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ صرف اگست میں برآمدات میں 12.5 فیصد کمی ہوئی۔ کونسل کے مطابق نئی پالیسی آزاد تجارت کے ایسے ماڈل پر مبنی ہے جو موجودہ عالمی حالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی صنعتوں کو بچانے کے لیے سبسڈیز اور ٹیرف کا سہارا لیتے ہیں، لیکن پاکستان نے 2030 تک اوسط ٹیرف 10.4 فیصد سے...
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی کالز ٹیپ کر کے جاسوسی کی جا رہی ہے جبکہ چین کی تیارکردہ فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا کی کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے’’ روئٹرز‘‘ کے مطابق تنظیم نے اس صورتحال کو چین کے باہر ریاستی نگرانی کے طریقہ کاروں میں سب سے جامع مثال قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مانیٹرنگ نیٹ ورک کو چینی اور مغربی ساختہ ٹیکنالوجیز سے تیار کیا گیا ہے اور اسی کے ذریعے اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ نگرانی کا عمل نہ تو کوئی استثنائی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، بلکہ یہ عالمی سطح پر رائج اور تسلیم شدہ قانونی روایت کا حصہ ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق جدید نگرانی کے نظام جیسے LIMS اور WMS 2.0 دنیا بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں اور یہ ریاستی سلامتی، جرائم کی روک تھام اور انسدادِ دہشتگردی کے لیے ایک معمول کا قانونی طریقہ کار ہے۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے مناسب قوانین اور قواعد و ضوابط موجود ہیں جو اس عمل کو من مانے یا غیر شفاف ہونے سے روکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان...
لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کیے، پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، ممبران مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان...
وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب سے زرعی پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری خزانہ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے سیکریٹری زراعت، ڈی جی سپارکو، ڈی جی لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اور احمد عمیر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی بڑی فصلوں جیسے گنا، کپاس، چاول، مکئی اور سبزیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگائے گی۔ زرعی اجناس اور سبزیوں کی قیمتوں کے پچھلے آٹھ ماہ کے رجحانات کا تجزیہ بھی رپورٹ کا حصہ ہوگا۔...
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے لکھے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اس وقت تمام کام چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ کوٹ لکھپت جیل سے جاری خط میں کہا گیا کہ ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، حالیہ سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زندگی کو برباد کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں بمشکل حالات...
پاکستان اور ترکیہ کا تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور ترکیہ نے تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم ہے۔وفاقی دارالحکومت میں 16ویں پاک ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارتی و معاشی تعلقات کو نئی جہت دینے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔پاکستان نے ترک سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتیں دینے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے...
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد تمام آٹھ ٹیموں کے کپتان مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ تمام کپتانوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے اور فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ٹیم اچھی کارکردگی دکھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے پرجوش ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جارحانہ انداز اپنانا فاسٹ بولر کی خاصیت ہوتی ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کنڈیشنز نئی نہیں ہیں،...
عثمان شنواری نے 6 سالہ کرکٹ کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے 2013 میں سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو بھی سری لنکا ہی کے خلاف کیا۔ ???? USMAN SHINWARI HAS ANNOUNCED HIS RETIREMENT FROM INTERNATIONAL CRICKET – He was talented and outstanding at the start of his career.pic.twitter.com/oX6QUvBFLB — junaiz (@dhillow_) September 9, 2025 انہوں نے پاکستان کے لیے 17 ون ڈے اور 16 ٹی20 میچز کھیلے، جن میں بالترتیب 34 اور 13 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی واحد نمائندگی دسمبر...
قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 31 سالہ بولر عثمان خان شنواری نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ Thank you for all your performances and contributions to Pakistan cricket ???? Read more: https://t.co/kMWXYOAfZf pic.twitter.com/5boJCZcROc — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2025 وہ 2018 میں اے سی سی مینز ون ڈے ایشیا کپ میں بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ عثمان شنواری نے ون ڈے میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں ون ڈے میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
محمد رضوان اور نسیم شاہ نے سی پی ایل میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف پانچ رنز سے فتح دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو ایونٹ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار تھی۔ محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 85 رنز اسکور کیے جس میں تین چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔ Poetry in motion ???? Mohammad Rizwan reaches his 2nd CPL fifty! ????#CPL25 #CricketPlayedLouder#BiggestPartyInSport #GAWvSKNP #Sky365 pic.twitter.com/wGloerSK3j — CPL T20 (@CPL) September 8, 2025 ان کی اس کاوش کی بدولت پیٹریاٹس نے چھ وکٹ پر 149 رنز بنائے۔ جواب میں واریئرز کو آخری اوور میں فتح کیلیے 11...
پاکستان میں پہلی امریکی یونیورسٹی کا کیمپس قائم کردیا گیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) کا قیام ایک خصوصی شراکت داری کے تحت عمل میں آیا ہے، جو ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی (ASU) اور NIT کے درمیان طے پایا ہے۔ یہ ASU کا پاکستان میں پہلا خصوصی تعاون ہے، جو ASU-Cintana الائنس کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اس ادارے میں طلبہ کو پاکستانی اور امریکی دونوں ڈگریاں حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ یہ جدید کیمپس لاہور کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 7 کے قریب واقع ہے، جہاں عالمی معیار کی تعلیم، بین الاقوامی تبادلوں اور صنعت سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں ایک انقلابی...
پشاور: باجوڑ کے تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے بعد ریاستی عملداری بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چمیار جوڑ اور چوترہ واڑہ ماموند کے علاقوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے اور ان علاقوں میں ریاست کی رٹ بحال ہو چکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ آپریشن مکمل کر کے ان علاقوں کو محفوظ قرار دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کے متاثرہ خاندان اب اپنے گھروں کو واپس جا سکتے...
اسکردو میں ریچھ کے حملے کا شکار ہونے والی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق پہلا باضابطہ بیان جاری کردیا۔ قرۃ العین بلوچ کے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ حال ہی میں بلتستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کرنے گئی تھیں جہاں وہ جامع ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز (سی ڈی آر ایس) کے ہمراہ متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں میں شریک تھیں۔ بیان کے مطابق 4 ستمبر کی رات دورانِ قیام، خیمے میں موجودگی کے وقت ان پر بھورے ریچھ نے حملہ کیا تاہم سی ڈی آر ایس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بھگا دیا۔ متعلقہ خبر: پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ...
پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانے میں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے...
فیصل آباد میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کا کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد کی پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشفاق احمد موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس شہید کے...

اسلام آباد، پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانےمیں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی
علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے ایک صحافی طیب بلوچ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کا شکار بننے والے صحافی طیب بلوچ نے پی ٹی آئی رہنماوں،کارکنوں کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درخواست...
اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، گالم گلوچ کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال پوچھا، جس پر مشتعل کارکنوں نے نہ صرف سوال کرنے والے صحافی پر تشدد کیا بلکہ موقع پر موجود دیگر صحافیوں کو بھی دھکے دیے۔ اس رویے کے خلاف احتجاجاً صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم اس بائیکاٹ کے بعد بھی صورتحال کشیدہ رہی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر صحافی پر تشدد کیا۔ صحافتی...
علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا جس پر میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنا کر میڈیا ٹاک سے باہر نکال دیا گیا۔ تشدد کرتا دیکھ کر بھی قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر، اے ایس پی زینب ایوب اور ایس ایچ او اعزاز عظیم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔متاثرہ صحافیوں کی جانب سے اڈیالہ چوکی میں درخواست دی جا رہی ہے۔تشدد کرنے والے افراد...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی، جس کا باضابطہ شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق سری لنکن ٹیم 11 سے 15 نومبر کے دوران راولپنڈی کا دورہ کرے گی، جہاں تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان,پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔#PakistanCricket #PakvsSL pic.twitter.com/VKdliQO1eQ — Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 8, 2025 ...
امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کا اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) ہیڈکوارٹرز کراچی میں اپنے باضابطہ اجلاس کے ساتھ مصروفیات کا آغاز کر گیا۔ امریکی وفد میں ایف اے اے کے 5 سینئر عہدیداران کے ساتھ امریکی سفارتخانے کے 2 نمائندے بھی شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ندیر شفیع ڈار نے کی اور وفد کو تنظیم کے ڈھانچے، مینڈیٹ اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق ایف اے اے ٹیم پورے ہفتے پی سی اے اے کے متعلقہ محکموں اور افسران سے تفصیلی ملاقاتیں کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے کیوں بند ہوا؟ اس دوران وہ...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی سیریز جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہوم سیریز کے بعد انہیں اعتماد تھا کہ یہ ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے اور امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں بھی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر 140 رنز ایک بڑا اور مشکل ہدف تھا، خاص طور پر اس لیے کہ افغانستان کے پاس دنیا کی بہترین اسپن بولنگ ہے۔ تاہم پاکستانی بیٹسمینوں نے افغان اسپنرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔...
کراچی: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی 5 رکنی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے، جو ادارے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف اے اے ٹیم کی آمد کے موقع پر سی اے اے ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ شعبہ جات کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ اس آڈٹ کو پاکستان کی کیٹیگری اپ گریڈ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں براہ راست پروازوں کی بحالی...
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...
پاکستان سے امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی 6 ستمبر کو ایکس پر ہونے والی اسپیس سیشن نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اسپیس کے دوران صنم جاوید اور پارٹی کے ایک اور کارکن سالار وزیر کے درمیان سخت تنقید کا تبادلہ ہوا جس نے پی ٹی آئی کے اندرونی تنازعات کو مزید نمایاں کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا اسپیس سیشن میں صنم جاوید نے پی ٹی آئی کے اندرونی مسائل پر کھل کر بات کرتے ہوئے سالار وزیر کو ‘نشئی’ اور ‘بدتمیز’ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سالار وزیر خواتین کارکنوں کی عزت نہیں کرتے اور انہیں دانستہ...
پاکستان کی بہادر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ایشیا سوسائٹی نے انہیں ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کلاس آف 2025ء کے لیے منتخب کیا ہے۔ شہربانو نقوی کو معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، پولیس سسٹم میں مثبت تبدیلی اور خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: شہر بانو نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرنسل سیکیورٹی آفیسر تعینات اس فیلوشپ کے لیے ایشیا کے 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے 30 نمایاں افراد کا انتخاب عمل میں آیا، جن میں پاکستان کی نمائندگی شہربانو نقوی نے کی۔ اہم بات یہ ہے کہ اے ایس پی شہربانو...
نیویارک: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سےکراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر پاکستان سے امریکا کے براہ راست پروازوں کی بحالی ہوسکے گی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنانے کے امکانات آج واضح ہو جائیں گے۔ بھارت کے شہر راجگیر میں جاری ایشیا ہاکی کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ فاتح ٹیم 15 اگست سے ہالینڈ اور بیلجیم میں شیڈول ہاکی ورلڈکپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لے گی۔ ایشیائی کپ میں دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں فروری میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو چھٹی ٹیم کے طور پر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس...
پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ایبٹ آباد کے ساتھ مل کر موبائل فونز کی غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کْلون/پیچڈ ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے فوارہ مسجد موچی بازار ہری پور اور مین جی ٹی روڈ ہری پور کے موبائل مرمت کی دکانوں پر مارے گئے، جن میں موبائل فونز، ڈیسک ٹاپ پی سیز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آرز قبضے میں لے لیے گئے۔ موقع پر تین افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے کیا گیا، واضح رہے کہ...

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری ، فیصل آباد 17 سال بعد ون ڈے کی میزبانی کرے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جو تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہوگی۔ سیریز کا آغاز15 اکتوبر سے ہوگا، جب کہ پاکستان12 اکتوبر سے باقاعدہ طور پرآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ سیریز پہلا ٹیسٹ: 15 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور دوسرا ٹیسٹ: 20 اکتوبر، راولپنڈی اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلا میچ: 28 اکتوبر، راولپنڈی دوسرا میچ: 31 اکتوبر، لاہور تیسرا میچ: 1 نومبر، لاہور ون ڈے سیریز مقام: اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد تاریخیں: 4، 6، اور 8 نومبر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے میچ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اپنی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2025-27 مہم کا آغاز ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے شامل ہیں۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ، انٹرنیشنل...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان 12 اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ میچز بالترتیب لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی جبکہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ بعد ازاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ میچز چار،...
دبئی :گلف جائنٹس کے ہیڈ کوچ اور سابق جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹر جوناتھن ٹراٹ نے کہا ہے کہ یو اے ای اگلی وہ ٹیم ہوگی جو عالمی سطح پر حقیقی بریک تھرو کرے گی۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹراٹ نے کہا کہ اس ایونٹ نے مقامی کرکٹرز کو نکھارنے اور ان کے کھیل کو عالمی معیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ آئندہ ہونے والے پلئیرز آکشن کے لیے بھی نہایت قیمتی ہے۔ٹراٹ نے کہا کہ یہ میرا گلف جائنٹس کے ساتھ پہلا سال ہے اور میں اس موقع پر بے حد پرجوش ہوں۔ مقامی اور قدرتی ٹیلنٹ دیکھنا بہت...
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں، کیونکہ ٹیسلا کے بورڈ نے کمپنی کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ان کے لیے ایک نیا اور تاریخ ساز پے پیکیج منظور کرلیا ہے۔ ٹیسلا پیکج کے تحت ایلون مسک کو 1 کھرب ڈالر سے زائد کا معاوضہ صرف اس صورت میں ملے گا جب وہ آئندہ 10 برسوں میں انتہائی بلند اہداف حاصل کرلیں۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا کی ’سپرانٹیلیجنس لیب‘ کو دھچکا، ایلون مسک نے 18 اے آئی انجینیئرز ہتھیا لیے اس منصوبے کے مطابق مسک کو کوئی تنخواہ یا بونس نہیں ملے گا، بلکہ انہیں صرف اس وقت ادائیگی کی جائے گی جب ٹیسلا کی قدر موجودہ سطح سے 8...
بھارت میں منعقد ہونے والی یو پی ٹی 20 لیگ پر عائد ہونے والے میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ میں شامل ایک ٹیم کاشی ردراز کے ٹیم منیجر ارجن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ان کو ایک بُکی نے اپنا مطالبہ ماننے پر ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ الزامات کے مطابق ایک شخص (جس نے خود کو لکھنؤ میں بطور بُکی متعارف کرایا تھا) نے منیجر سے رابطہ کر کے ایک کھلاڑی کی خراب پرفارمنس کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق الزامات کی بنیاد پر لکھنؤ کے سشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درج کی...
سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور افغانستان نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جبکہ میزبان یو اے ای اب تک کسی بھی میچ میں فتح حاصل نہیں کر سکا۔ مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان، یو اے ای کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا افغانستان ٹیم: رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، صدیق اللہ اتل، ابراہیم زدران، ازمت اللہ عمرزئی، کریم جانت، محمد نبی، راشد خان (کپتان)، درویش رسولی، اے ایم غزنفر، نور احمد، فضل حق فاروقی، عبداللہ احمدزئی، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، شرف الدین...
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا کے کامیاب ٹرائلز کیے ہیں جو ہائپر ٹینشن کے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ دنیا بھر میں بلند فشار خون سے متاثر تقریباً 1 ارب 30 کروڑ افراد پر علاج اثر انداز نہیں ہوتا اور ایسے مریضوں کو ہارٹ اٹیک، اسٹروک، گردے کے مسائل اور قبل از وقت موت کا سامنا ہوتا ہے۔ اب محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بیکسڈروسٹیٹ نامی ایک نئی گولی قلبی مرض کے خطرات کم کرنے کے لیے مریضوں کا بلڈ پریشر بڑی حد تک کم کرسکتی ہے۔ فیز تھری کلینکل ٹرائل میں دنیا بھر کے 214 کلینکس کے 800 کے قریب مریضوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز...

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر
ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان حیات اللہ اور شفیح اللہ کی طرف سے خود کو آئی ایس آئی کا جعلی کرنل ظاہر کر کے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے پر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ایڈمن فوسپاہ زرمینہ اقبال...