2025-09-18@10:17:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1567

«ہیں وہ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این اور نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ابتدائی جائزے کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے اس کے جوہری پروگرام کے بنیادی اجزا کو تباہ کرنے میں ناکام رہے، اور ان حملوں کے نتیجے میں یہ پروگرام صرف چند ماہ پیچھے چلا گیا۔ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق: ٹرمپ کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم منگل کو امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران پر امریکی حملوں نے تہران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) منگل کے روز اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے الگ ہونے والے گروپ سرایہ انصار السنہ (سنی حامیوں کی بریگیڈ) نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اتوار کے روز یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر ہونے والے ہلاکت خیز بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گروپ کے ایک رکن نے اتوار کو دعائیہ اجتماع کے دوران الدویلہ کے عیسائی سنی مسلم محلے میں سینٹ الیاس چرچ کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں 25 افراد ہلاک اور دیگر 63 زخمی ہو گئے۔ اس گروپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ...
    — فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل سے کوئی نہیں پوچھ رہا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ امریکا میں اسرائیل لابی بہت توانا ہے، میڈیا بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، مستقبل میں بھی جنگ کا خدشہ برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، میرے خیال سے ایران نے یورینیم کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا ہوگا۔
    نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں اسمبلی ممبر ظہران ممدانی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، سابق گورنر اینڈریو کومو نے ابتدائی راؤنڈ کے نتائج کے بعد منگل کی شب اپنی شکست اس وقت تسلیم کرلی جب 95 فیصد ووٹ گنے جا چکے تھے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق، 44 فیصد ووٹروں نے زوہران ممدانی کو پہلی ترجیح دی، جبکہ کومو کو 36 فیصد اور شہر کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر کو 11 فیصد ووٹ ملے۔ چونکہ بریڈ لینڈر نے ممدانی کو دوسرے نمبر پر ترجیح دینے کی تلقین کی تھی، اس لیے ان کے حامی ووٹ ممدانی کو مزید فائدہ دے سکتے ہیں۔  https://Twitter.com/ZohranKMamdani/status/1937667488625701128 اینڈریو کومو نے مین ہیٹن میں انتخابی اجتماع کے دوران اچانک اسٹیج پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی انٹیلی جنس تجزیے کے مطابق ایران پر امریکی حملوں کے دوران جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، اور ان حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری پروگرام صرف چند مہینوں کے لیے پیچھے چلا گیا ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ...
    سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کیساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے تاکید کی ہے کہ ایران اس قرارداد کی ختم شدہ شقوں کو، کسی بھی عنوان کے تحت بحال کرنیکی کسی بھی کوشش کو سختی کیساتھ مسترد کرتا ہے! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے آج قرارداد 2231 حوالے سے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اہم خطاب کیا ہے۔ اپنے خطاب میں امیر سعید ایروانی نے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے، جنگ بندی کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لئے کامیاب سفارتی کوششوں پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کیا تاہم، اس اجلاس میں اسرائیلی وفد کی موجودگی پر سخت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر (اے پی پی) بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عاید کرتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ تینوں حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے ، تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں اس دعوے کی نفی کی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے حملے کے اگلے ہی دن3 افراد کے خاکے بھی جاری کیے تھے اور ان میں سے 2کو پاکستانی جبکہ تیسرے کو مقامی کشمیری قرار دیاتھا۔ بعد ازاں مقامی کشمیری کو بھی پاکستانی قراردیاگیاتھا۔پہلگام واقعے کے تقریبا 2ماہ بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی رپورٹ میں مودی حکومت کے سرکاری بیانیے کی نفی کی گئی ہے۔این آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک:اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی صورتحال کے بارے میں آج کے اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ’آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی بحالی ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق تنازع کو حتمی طور پر حل کرنے کے لئے ایک کامیاب سفارتی معاہدے کی کلید ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دینے اور جلد ملاقات کی تجویز دینے کے لئے لکھا ہے۔آئی اے ای اے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے معائنہ...
    تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2025ء) ایران کا اپنا جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان، سربراہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے مطابق ہم نے اپنے جوہری پروگرام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بھی اس نے اپنے جوہری پروگرام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ضروری اقدامات کر لیے ہیں اور حملوں سے ہونے والے...
    راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا عوام کی آواز ہے، قومی میڈیا کی اپنی مجبوریاں ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھ سے مشاورت کے بغیر بجٹ پاس نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جو اراکین اسمبلی بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا عوام کی آواز ہے، قومی میڈیا کی اپنی مجبوریاں ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھ سے مشاورت کے بغیر بجٹ پاس نہیں ہونا چاہیے تھا۔ صحافی کے مائنس عمران...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین اور غزہ کے بے گناہ مظلوم مسلمانوں پر بدترین سفاکی اور درندگی اور قتل و غارت کے بعد اب مملکت ایران پر یلغار کر چکا ہے، ہم اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ میں امت مسلمہ کے اتحاد و بقا کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی حافظ محمد فاروق خان سعیدی، ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، ڈویژنل امیر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی، ناظم اعلی ملتان ڈویژن قاری فیض بخش رضوی نے...
      واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فضایہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود تین جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد امریکی فوج کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر کیا جانے والا یہ پہلا حملہ ہے۔ امریکہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں جوہری تنصیبات پر کھلے عام حملے کرکے ایک بہت بری مثال قائم کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی فوج کی براہ راست شمولیت سے ایرانی جوہری مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی ۔ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےبات چیت اور مذاکرات ہی...
    ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر ہم نے بحالی کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محمد اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ اور امریکی حملوں سے جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے لیکن جوہری پروگرام ابھی رکا یا ختم نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان تنصیبات میں پیداوار اور سروسز میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق، ایران کو پہلے ہی اپنے جوہری مراکز کو نقصان پہنچنے کا اندازہ تھا اور اسی بنیاد پر متبادل اقدامات کیے گئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں...
    واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مستقل مندوب، عاصم افتخار نے پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یواین چارٹر کے مطابق عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتا رہے گا۔ عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں کونسل کے ارکان نے کشیدگی کے بڑھنے کی صورت میں خطرات سے خبردار کیا تھا، تاہم امن کی کوششوں اور سفارتکاری کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے۔ عاصم افتخار...
     اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار اوری گولڈبرگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے پاس جنگ بندی تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا تھا، کیونکہ ایران کے جوابی حملوں سے اسرائیل کو شدید نقصان ہوا اور ساتھ ہی امریکا، خصوصاً ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے دباؤ بھی بڑھتا گیا۔ اوری گولڈبرگ نے عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا، یہ دعویٰ کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف تمام اہداف حاصل کر لیے، سراسر مضحکہ خیز ہے۔   انہوں نے کہاکہ پچھلے ہفتے اسرائیل کی جانب سے مقاصد میں جوہری پروگرام کو ‘ختم کرنا’ اور یہاں تک کہ ‘نظامِ حکومت تبدیل کرنا’ جیسے بلند دعوے کیے گئے، لیکن کسی ایک بھی ہدف کی...
    اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار اوری گولڈبرگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے پاس جنگ بندی تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا تھا، کیونکہ ایران کے جوابی حملوں سے اسرائیل کو شدید نقصان ہوا اور ساتھ ہی امریکا، خصوصاً ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے دباؤ بھی بڑھتا گیا۔ ’اسرائیلی اہداف مضحکہ خیز ہیں‘ اوری گولڈبرگ نے عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا، یہ دعویٰ کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف تمام اہداف حاصل کر لیے، سراسر مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’پچھلے ہفتے اسرائیل کی جانب سے مقاصد میں جوہری پروگرام کو ‘ختم کرنا’ اور یہاں تک کہ ‘نظامِ حکومت تبدیل کرنا’ جیسے بلند دعوے...
    اگرچہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے، مگر ایران نے ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ تہران میں قائم ’سنٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز‘ سے وابستہ تحقیق کار عباس اصلانی کے مطابق ایران محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے کیونکہ اسرائیل کا ماضی میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا۔ اصلانی نے معروف عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ یہی وجہ ہے کہ تہران محتاط ہے، اور اب تک کسی اعلیٰ عہدیدار نے جنگ بندی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ اگر وقت کے ساتھ خلاف ورزی نہ ہوئی تو ایران جنگ بندی پر کاربند...
    مشرق وسطیٰ میں اگر کوئی ایک ملک امریکا کا مستقل ترین اور نظریاتی حریف رہا ہے، تو وہ ایران ہے۔ یہ تصادم صرف موجودہ جنگی کشیدگی یا سفارتی بیان بازی تک محدود نہیں بلکہ اس کے سائے گزشتہ 7 دہائیوں سے عالمی سیاست پر پڑتے رہے ہیں۔ تیل، نظریات، انقلاب، خفیہ آپریشنز اور جوہری معاہدے، یہ سب ایران امریکا تعلقات کی تاریخ میں شامل ایسے ابواب ہیں جو بار بار دنیا کو جھنجھوڑ چکے ہیں۔ آئیے، ایران اور امریکا کے درمیان کشمکش کی اس تاریخی شاہراہ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 1953: مصدق کی برطرفی اور شاہ کی واپسی ایرانی عوام نے 1951 میں محمد مصدق کو وزیر اعظم منتخب کیا، جنہوں نے برطانوی تسلط سے نکلنے کے لیے آئل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) گزشتہ روز ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات پڑھیے اسرائیل امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، نیتن یاہو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے خطرے کو ختم کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ بیان میں کہا گیا، ’’دفاع میں حمایت اور ایرانی جوہری خطرے کے خاتمے میں شرکت پر اسرائیل صدر ٹرمپ اور امریکہ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔(جاری ہے)...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے محض چند گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران پر شدید حملے کیے جن کے نتیجے میں ایک معروف جوہری سائنسدان محمد رضا صدیقی صابر سمیت 9 شہری شہید اور 4 رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران کے شمالی صوبہ گیلان اور تہران کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت کیے گئے، جنہیں ماہرین نے اس 12 روزہ جنگ کے دوران سب سے شدید حملے قرار دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق گیلان کے ایک اعلیٰ عہدیدار علی باقری نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں آستانہ اشرفیہ میں واقع ایک گھر میں موجود ایرانی جوہری سائنسدان صدیقی صابر کو براہ راست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران/گیلان : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایک معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محمد رضا صدیقی صابر سمیت 9 افراد شہید اور متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے رات کی تاریکی میں صوبہ گیلان اور دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے۔ فارس نیوز ایجنسی نے ان حملوں کو بارہ روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی سب سے شدید کارروائی قرار دیا ہے۔صوبہ گیلان کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار علی باقری نے بتایا کہ آستانہ اشرفیہ میں ایک...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ اولاد کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ آپ کا خیال رکھے یا بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اور خاص طور پر بیٹی کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو وہ زندگی دی ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے۔ میری بیٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ اگر وہ مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے تو میں دنیا کے سب کام چھوڑ کر پہلے اس سے بات کروں گی۔ عفت عمرکا...
    پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سردار جی 3‘ کا گانا ’سوہنی لگدی‘ جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہیں دیکھتے خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں کو گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے جس کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DLP6SWdo4U-/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA== سردار جی 3 کو 27 جون کو بھارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے یہی عراق کے بارے کہا گیا کہ اس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیںاور اب ایران کے بارے میں بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ اس کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں، پہلے وہ لبنان آئے، یمن آئے اور اب ایران آگئے، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا، اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہوگا۔ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جون 2025ء) جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے ایران میں امریکہ کی بمباری کا نشانہ بننے والی تنصیبات تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں ہونے والے نقصانات اور جوہری تحفظ و سلامتی کی صورتحال کا درست اندازہ ہو سکے۔'آئی اے ای اے' کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس حملے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔ ادارے معائنہ کاروں کو ایران کے جوہری مقامات پر واپس جا کر وہاں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔ Tweet URL ڈائریکٹر جنرل نے یہ بات ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہی ہے جبکہ ایران...
    ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکی کاسہ لیسی میں اپنی ملکی سالمیت کو خطرہ میں ڈال رہے ہے، آج اگر یہ امریکہ کی وفاداریاں حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو کل ضرور اسرائیل کو تسلیم کرنے میں دیر نہیں کریں گے، ہمارے حکمران بزدل عرب ممالک کے حکمرانوں سے کم نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ جل رہا ہے، خطے میں قیام امن ناگزیر ہوتا جارہا ہے، عالمی سامراجی قوتیں میڈل ایسٹ کے خاتمے کی خواہاں ہیں، عرب ممالک اور مسلم حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے آج خطہ تیسری جنگ عظیم کی طرف جارہا ہے، امت مسلمہ متحد...
    تہران: ایران کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے مفادات پر حملے کے لئے ایرانی فوج کے ہاتھ کھل گئے ہیں۔ ایک بیان میں ایرانی چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ امریکا جنگ میں براہ راست اور واضح شریک ہوچکا، اب امریکا کے خلاف کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دریں اثناء ایرانی فوج کے ترجمان جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکی حملے ایران کیلئے اہداف میں اضافے کا سبب بنے ہیں، خطے میں اثرات محسوس ہوں گے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے جنگ شروع کی، ختم ہم کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکا نے آپریشن ’مڈنائٹ ہیمر‘ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ کو کہانیاں یا کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو یہ عادت صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔روزانہ مطالعہ کرنے کی عادت دماغی سکون سے لے کر لمبی زندگی تک کئی حوالوں سے انسان کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ نیند میں بہتری، دماغی تنزلی سے بچاؤ اور سماجی صلاحیتوں میں نکھار بھی آتا ہے۔مطالعہ کرنے سے انسانی عمر میں اضافہ ممکن ہے۔ یالے یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کم از کم 30 منٹ کتابیں پڑھتے ہیں، ان کی زندگی کی مدت میں دوسروں کے مقابلے میں دو سال تک...
    مسلم کانفرنس کی مرکزی چیئرپرسن خواتین ونگ کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بلااشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے منشور اور خود امریکہ کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی چیئرپرسن خواتین ونگ اور کشمیر ویمن الرٹ فورم کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے اپنے ایک شدید ردعمل میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کو عالمی امن کے لیے کھلا خطرہ قرار دیا ہے۔ سمعیہ ساجد نے کہا کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے قابلِ مذمت ہیں۔ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بلااشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے منشور اور خود امریکہ کے آئین...
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلے عراق کے بارے کہا گیا کہ اس کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں، اب ایران کے بارے میں یہ کہا  گیا، پہلے وہ لبنان آئے، پھر یمن آئے اور اب ایران آگئے، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )چین نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے سے واشنگٹن کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور بیجنگ کو تشویش ہے کہ یہ صورت حال قابو سے باہر ہو سکتی ہے چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے سفیر فو کونگ کا کہنا تھا کہ تمام فریق طاقت کے استعمال کی خواہش کو قابو میں رکھیں تنازعات کو مزید خراب کرنے سے گریز کریں اور جلتی پر تیل نہ ڈالیں.(جاری ہے) فو کونگ نے کہا کہ تمام فریقین خاص طور پر اسرائیل صورت حال کی سنگینی سے بچنے اور جنگ کے پھیلاﺅکو روکنے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی کریں انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) پاکستانی حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان رپورٹوں کو ''مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد‘‘ قرار دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو ایرانی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود یا سمندری علاقے کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ شہباز شریف کی ایرانی صدر سے گفتگو، امریکی حملوں کی مذمت پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ تردید ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ حکام نے میڈیا اورعوام دونوں پر زور دیا کہ وہ کوئی بھی خبر عام کرنے سے قبل قابل اعتماد اور سرکاری...
    امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک بیان دیا، جس میں ایران کی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی اطلاع دی گئی۔گروسی نے ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ فردوا تنصیب براہ راست متاثر ہوئی ہے، لیکن یہ تعین کرنا ممکن نہیں کہ یورینیم افزودگی کی سائٹ کس قدر متاثر ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ، ایران کی...
    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا ہے کہ ایران میں ایٹمی تنصیبات پرحملے میں اگراخراج ہوتا تو سارے خطے خصوصاً پاکستان پر اثرات پڑتے، امریکہ کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے یہی عراق کے بارے کہا گیا اور اب ایران کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کو بیدار رہنے کی اپیل کر دی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مستقل مندوب، عاصم افتخار نے پاکستان کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یواین چارٹر کے مطابق عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتا رہے گا۔عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں کونسل کے ارکان نے کشیدگی کے بڑھنے کی صورت میں خطرات سے خبردار کیا تھا، تاہم امن کی کوششوں اور سفارتکاری کو نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے۔عاصم...
    پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا: بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری کو کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، الزام لگایا گیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب ہے، ایران پر کئی سال سے جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل امریکا نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، ایران میں ایٹمی تنصیبات پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے حملے ایران میں بہت درست اور ہدف پر تھے، ایران میں جوہری تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان انتہائی شدید بتایا جا رہاہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج نے شاندار مہارت کا مظاہرہ...
    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس اور فوج نے ایسے اشارے حاصل کیے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور وہ امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ تاحال ان گروپوں نے کسی امریکی تنصیب پر براہ راست حملہ نہیں کیا، لیکن عراقی حکومت انہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہ...
    امریکا کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران کا اسرائیل پر شدید حملہ، 24 اسرائیلی ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جن میں خیبر بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے اپنے جدید ترین B-2 بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے اور امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے، امریکی...
    امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ حالیہ فضائی حملوں کا مقصد ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا نہیں تھا بلکہ صرف جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ریجیم چینج کہنا سیاسی طور پر درست نہیں، لیکن اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو پھر رجیم چینج کیوں نہ ہو؟ یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا ایران کی حکومت کو گرانے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا, وزیر دفاع نے وضاحت کی کہ یہ کارروائی حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے ایران کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ تنازع کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے اور فوری، غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق ہے، اور دنیا کو چاہیے کہ اس تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن/ تہران /تل ابیب / ریاض /لندن /جنیوا /برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے مذاکرات کی آڑ میں جھانسا دیتے ہوئے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا، فردو، نطنز اوراصفہان میں جوہری اہداف پر بم برسا دیے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے فردو جوہری سائٹ پر بموں کا ایک پورا پے لوڈ گرایا، فردو پر 30 ٹن بارود گرایا گیا، فردو ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا، تمام طیارے یہ حملے کرکے بحفاظت واپس آ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی آبدوزوں سے 400 میل دور داغے گئے 30 ٹام ہاک میزائلوں نے ایران میں جوہری مقامات اصفہان اور نطنز کو نشانہ بنایا جبکہ فردو پر بی 2 بمبار طیاروں سے بم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے گزشتہ شب ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایک پریس کانفرنس میں کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے، اور واضح کر دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کئی بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فردو جوہری پلانٹ پر حملے میں شامل امریکی اہلکاروں نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور...
      دنیا کے کسی بھی دوسرے فوجی ادارے کے پاس اس نوعیت کا آپریشن کرنے کی صلاحیت نہیں،یہ ایک شاندار کامیابی ہے ، اب وقت ہے کہ ہم امن کی طرف قدم بڑھائیں، ایران باز نہ آیا تو دوبارہ حملے کریں، امریکی صدر ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل برسادیے ، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے ،آوازیں شہر بھر میں سنائی دیں، 87افراد زخمی امریکا نے اپنے جدید ترین B-2 بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے اور امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ...
    پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتوں میں گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے ، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد برابری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہیڈ لائن: سرد جنگ کے بعد دنیا میں جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے کے دور کا خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ اس کے برعکس جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ، ہتھیاروں کی روک تھام کے معاہدوں سے دستبردار ہونے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عالمی سطح پر تناؤ اور کشیدگی کے باعث تمام 9جوہری طاقتیں امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، بھارت، پاکستان، شمالی کوریا اور اسرائیل اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کی 2025 ء کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس پاکستان کے مقابلے ایٹمی ہتھیاروں کی زیادہ تعداد ہے۔اس کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 ء میں پاکستان کے پاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جوہری تنصیبات پر آج ہونے والے امریکی حملوں کے بعد سیٹلائٹ تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں نطنز اور اصفہان کے جوہری مراکز پر ہونے والی تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ایجنسی نے فردو کے جوہری مرکز کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں امریکی حملے کے نشانات نمایاں ہیں۔
    TEHRAN: ایران کی وزارت صحت نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ایسی کسی تابکاری مواد کے اخراج کے امکان کو مسترد کردیا ہے، جو عوامی صحت کے لیے خطرناک ہو۔ ایران کی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرصحت علی رضا رئیسی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسا کوئی مواد خارج نہیں ہوگا جس سے عوامی صحت کو خطر ہو کیونکہ جوہری تنصیبات پر ایسا کوئی مواد نہیں تھا کہ یورینیم افزودگی کے لیے استعمال کی جا رہی ہو۔ علی رضا رئیسی نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر کسی قسم کے نقصان کی صورت میں وہاں موجود عملے کو خطرات پیش آسکتی ہیں اور خطرناک صورت پر مذکورہ علاقے کے اطراف...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں بیرونی حملوں کے باوجود مضبوط اور محفوظ ہیں، ہم پرزور طریقے سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایران کی مقامی اور پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کو کسی بھی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی وسیع موجودگی طاقت کی علامت نہیں، بلکہ کمزوری کا پہلو ہے، ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد، پھیلاؤ اور وسعت کوئی طاقت نہیں بلکہ ان کی کمزوری کو دوگنا کر چکی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں بیرونی حملوں کے باوجود مضبوط اور محفوظ ہیں،...
    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی شمخانی نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد اہم اور سخت لہجے میں بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی حملے شدید نوعیت کے تھے، مگر ایران کی جوہری صلاحیت اور مزاحمتی قوت باقی ہے، اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہاکہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، تب بھی ہمارا افزودہ یورینیم محفوظ ہے، مقامی سطح پر حاصل شدہ ٹیکنالوجی، مہارت اور انسانی وسائل بدستور موجود ہیں، اور سب سے بڑھ کر ہمارا سیاسی عزم قائم ہے۔...
    ایرانی سیاسی شخصیت کے مطابق امریکی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ایرانی حکام نے تیزی کے ساتھ تینوں جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم نامعلوم مقام منتقل کر دی۔ امریکی اور ایرانی حکام نے اس خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے جبکہ برطانوی وزیرِ خارجہ برائے بزنس اینڈ ٹریڈ جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ لندن کو حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف اقدامات کر رہا ہے، امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام بڑی حد تک تباہ کر دیا ہے اور مستقبل میں اس کے مکمل خاتمے کے لیے کام جاری رکھے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور مفاہمت پر مبنی طویل المدتی معاہدہ چاہتا ہے،صدر ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کا موقع دیا اور ہمیں ایران کی طرف سے بالواسطہ پیغامات موصول ہوئے مگر ایران کی جانب سے کسی مثبت پیش رفت کا فقدان رہا۔جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکا کی...
    ٹرمپ ایک ایسے پارٹنر کی تلاش میں تھے جو خطے کے قریب ہو اور مضبوط انٹیلی جنس صلاحیتوں کا حامل ہو۔ ان کے نزدیک پاکستان اس تعریف پر پورا اترتا ہے۔ وہ ایران کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، سب سے زیادہ بہتر جانتے ہیں، ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے خیالات میں کچھ ہم آہنگی کا اشارہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ (عاصم منیر) مجھ سے متفق تھے۔ وہ خوش نہیں ہیں (ایران میں ہونے والے واقعات سے متعلق) ایسا نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ہیں۔ اس ملاقات میں کیا شامل تھا؟ ایران کی جوہری خواہشات، اسرائیلی حملے، یا وسیع تر علاقائی افراتفری؟ ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔ شاید جان بوجھ کر ابہام برقرار...
    واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ سفارتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، امریکا کی ایران کے ساتھ نہیں بلکہ ایران کے جوہری پروگرام کے ساتھ جنگ ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کردیا ہے اور اب آنے والے سالوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران جوابی حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کے لیے تیار ہے، ایران میں زمینی فوج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران میں زمینی افواج اُتارنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ جے ڈی وینس...
    ہماری جنگ ایران سے نہیں، اسکے جوہری پروگرام سے ہے، نائب امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ سفارتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، امریکا کی ایران کے ساتھ نہیں بلکہ ایران کے جوہری پروگرام کے ساتھ جنگ ہے۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے دعوی کیا کہ انہوں نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کردیا ہے اور اب آنے والے سالوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران جوابی حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کے لیے تیار ہے، ایران میں زمینی فوج کے حوالے...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد جو ملک ہماری مذمت کر رہے ہیں پس پردہ وہ ہمارے ساتھ تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ جن ممالک نے ہمارے خلاف بیانات دیئے ہیں، مذمت کی ہے، دراصل پرائیویٹلی وہ سب ہمارے ساتھ متفق ہیں کہ یہ کارروائی ضروری تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی تعلقات کیلئے ان ممالک کو جو بھی کرنا ہے وہ کرنا ہے، تاہم اس کارروائی پر اگر پوری دنیا میں کوئی ناخوش ہے تو وہ صرف ایران کی حکومت ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر...
    لندن: برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران پر امریکی حملے میں شامل نہیں تھا، ہماری توجہ خطے کی کشیدگی میں کمی پر ہے۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے، ایران کا جوہری پروگرام عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکا نے اس خطرے کو کم کرنے کے لیے کارروائی کی ہے، ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ خیال رہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی جنگ میں شامل ہو گیا، امریکا نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر بمباری کی۔...
    ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے سے قبل تینوں ایٹمی تنصیبات کو خالی کردیا تھا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سیاسی سربراہ حسن عبدینی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی حملوں سے قبل اپنے تینوں ایٹمی مراکز کو حملوں کے پیش نظر خالی کرلیا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق تینوں جوہری تنصیبات کو کچھ عرصہ قبل خالی کر کے منتقل کیا گیا اور امریکی حملوں میں انہیں کوئی زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب کہا گیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے ایٹمی اثاثوں کے مقامات سے کوئی تباکاری مواد خارج نہٰں ہوا اور اس کی تصدیق عالمی ادارے نے بھی کی ہے۔ ایران نے خود بھی کہا ہے کہ تینوں جوہری مقامات سے...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا بلکہ اس کا اصل ہدف ایران کا جوہری پروگرام ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ امریکا زمینی جنگ یا حکومت کی تبدیلی میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ سفارتی عمل کے ذریعے طویل المدتی مفاہمت چاہتا ہے۔ جے ڈی وینس نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہماری ایران سے نہیں بلکہ اس کے جوہری پروگرام سے جنگ ہے۔ ہم نے یہ پروگرام تباہ کر دیا ہے اور آئندہ سالوں میں اسے مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر، ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی امریکی نائب صدر نے کہاکہ صدر...
    امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، مسعود خان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق سفارتکار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، انھوں نے کہا ایران کو یقین تھا امریکا اسرائیل کے ساتھ ملا ہوا ہے، یہ بات ثابت ہو گئی، سفارتکاری کو زیادہ موقع نہیں دیا گیا۔سابق سفارتکار مسعود خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل کوشش تھی امریکا اس جنگ میں براہ راست شریک ہو، امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، امریکا ایران کے خلاف متحارب قوم کیطور پر سامنے آیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر گزشتہ شب ہونے والے خفیہ حملے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق  امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے پریس کانفرنس میں “آپریشن مڈنائٹ ہیمر” کے تحت کیے گئے فضائی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔امریکی سیکریٹری دفاع نے کہاکہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور یہ واضح کر دیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فردو جوہری پلانٹ پر حملے میں شامل ہر امریکی اہلکار نے مثالی کارکردگی دکھائی اور ایران کے جوہری عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران...
    امریکی حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، ایران کا حق دفاع کے تحت جواب دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد سفارت کاری کی فی الحال کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، سفارت کاری کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے، لیکن فی الحال ایسا نہیں ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ملک حملے کی زد میں ہے، جارحیت کا شکار ہے، اور ہمیں اپنے جائز حقِ دفاع کے تحت...
    اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003ء میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں، امریکی صدر دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003ء میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
    ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،،تہران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دینگے، امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے واضح کرتے ہیں دنیا کو امریکا کے صدر ٹرمپ کی بات سننا ہوگی، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کردیا اور اگر جوابی کارروائی ہوئی تو اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع اورایئرفورس چیف نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اور جوہری سائٹس کو تباہ کردیا، امریکا بار بارکہتا رہا کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھرپور اور گزشتہ رات سے زیادہ...
    پینٹا گون میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی فضائیہ کے چیف کا کہنا تھا کہ ایران کے تینوں جوہری پلانٹس کو نشانہ بنایا، ابھی تک ہمیں کوئی اطلاعات نہیں کہ انہوں نے ہماری خلاف مزاحمت کی ہے، امریکی تاریخ میں بی 2 بمبار طیاروں کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع ہیگستھ نے کہا ہے کہ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر میں ایران کو بھرپور طاقت سے کچلیں گے۔ پینٹا گون میں فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین  کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھر پور جواب دیں گے، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بار بار ایران کو...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اب ایران کو امن کی طرف آنا ہوگا، اگر امریکا پر حملہ کیا گیا تو گزشتہ رات سے سخت جواب دیا جائےگا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے ایران کی جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے کسی ایرانی شہری یا فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی ریڈار امریکی جہازوں کو پکڑنے میں ناکام رہے، جب تک امریکی جہاز کارروائی کرتے رہے کسی ایرانی جیٹ نے اڑان نہیں بھری۔ ایران کی تینوں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، امریکا بار بار کہتا رہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں...
    ایم سرور صدیقی ایران اسرائیل جنگ کے بارے میں دنیا کے تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے جس دن اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اس دن لگتا تھا کہ یہ سب گھنٹوںکا کھیل ہے کیونکہ پہلے ہی حملہ میں ایران کا آرمی چیف، ایک درجن جوہری سائنسدان اور درجنون شہری شہید ہوگئے تھے جس کے باعث عالم ِ اسلام میں خوف و ہراس پھیلنا یقینی تھا لیکن اس کے بعد ایران نے جو کچھ اسرائیل کے ساتھ کیا اس کا کسی کو اندازہ بھی نہ تھا ۔اب جنگ دوسرے ہفتہ میں داخل ہونے والی ہے اور اس کا منطقی انجام سوالیہ نشان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری صلاحیت...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد حکومت کے آج کے حملے نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے جائز دفاع کے حق کے تحت ایسے اختیارات استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے جو حملہ آور محاذ کی غلط فہمیوں اور اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس سرزمین پر حملہ کرنے والوں کو پشیمانی کا باعث بننے والے جوابات کا انتظار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے امریکہ کی جانب سے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر غیر قانونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تہران میں IRGC نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث طیاروں کی پرواز کے مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے...
    ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا...
    ایران کی جوہری سائٹس پر حملے جنگی جرائم ہیں، مشاہد حسین سید WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکہ بھی...
    سعودی عرب کی نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد خلیجی خطے یا سعودی عرب میں کسی قسم کی تابکار اثرات کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ کمیشن نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ “ایکس” پر جاری بیان میں واضح کیا کہ امریکی کارروائی کے باوجود مملکت اور عرب خلیجی ممالک کے ماحول میں کوئی تابکار اثرات ریکارڈ نہیں کیے گئے۔ اسی حوالے سے کویت کی نیشنل گارڈ نے بھی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے فضائی اور بحری حدود میں ریڈی ایشن کی سطح معمول کے مطابق ہے اور صورت حال بالکل معمول کے مطابق ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کا تسلسل ہیں، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے، مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تنازع کو فوری ختم کیا جانا ضروری ہے، شہریوں کے جان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اورسماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔ مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم اور بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ مختلف مذاہب اورسماجی طبقات کےنمائندوں نےڈی جی آئی ایس پی آرسے ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے...
    امریکہ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگیں خلاف ورزی کی، ایرانی وزیر خارجہ جوہری تنصیبات پر کوئی تابکاری اثرات نہیں، ایران امریکی حملے بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ، اقوام متحدہ تاریخ بدل دی گئی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملوں کی تصدیق امریکہ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگیں خلاف ورزی کی، ایرانی وزیر خارجہ ایران-اسرائیل تنازعے نے دسویں روز میں داخل ہونے کے ساتھ ہی آج بائیس جون بروز اتوار اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ لیا، جب امریکی بمبار طیاروں نے تین ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ پر اقوام متحدہ کے منشور اور...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری— اسکرین گریپ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں طلبا کے ساتھ خصوصی نشست طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں زیرِ زمین جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا نے اپنا سب سے طاقتور بنکر شکن بم GBU-57A/B میسیو آرڈیننس پینیٹریٹر (MOP) استعمال کیا۔یہ بنکر بسٹر بم دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری ہتھیار ہے جو صرف امریکا کے پاس موجود ہے، اور اسرائیل بھی اسے حاصل نہیں کر سکا۔جی بی یو-57 اے/بی بم کا وزن 30 ہزار پاؤنڈ ہے جس میں 6 ہزار پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد موجود ہوتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ بم زیرِ زمین انتہائی مضبوط بنکرز، سرنگوں اور خفیہ تنصیبات کو تباہ...
    سابق وفاقی وزیر نے اسرائیل کی ایران اور غزہ کیخلاف جارحیت کو صیہونی ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ “صیہونیت ایک شیطانی لشکر ہے اور اس کا ہر سہولت کار انسانیت، امن اور انصاف کا دشمن ہے۔” اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں گھونپا گیا خنجر ہے جو امریکا کی سرپرستی میں بار بار گھونپا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور مغرب نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو مزاحمت کا دائرہ وسیع ہو گا، چاہے وقت لگے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کیلئے نامزد کرنے کی سفارش پر سخت ردِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کروا لیا گیا تھا۔ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بیان میں کہا کہ فردو جوہری سائٹ کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ نطنز اور اصفہان کے قریب بھی حملے کیے گئے۔عہدیدار کے مطابق ان حملوں سے قبل تمام حساس تنصیبات کو خالی کر دیا گیا تھا اور ان مقامات پر کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جس سے کسی قسم کا اخراج یا نقصان ہو سکتا۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے باوجود تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے اور کسی اضافے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ایجنسی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران سے باہر کسی قسم کی تابکاری کے اخراج کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ IAEA کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے صورتحال کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق مکمل تجزیے فراہم کیے جائیں گے۔ ادھر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے نائب سربراہ رضا کاردان نے بھی تصدیق کی کہ ان حملوں کے باوجود تابکاری...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو اختیار حاصل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں، اور اُنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔ لیفٹیننٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل ہیں، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پرگہری تشویش ہے، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بےمثال اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین...
    بالی وڈ میں جب بھی ولن کے کرداروں کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں امریش پوری کا نام سرفہرست ہوگا لیکن امریش پوری نے کئی فلموں میں مثبت کردار بھی ادا کیے جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں ایک شفیق باپ کا کردار نبھایا۔ اگرچہ انہیں ہم سے جُدا ہوئے 20 سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی ان کا نام زندہ ہے اور دنیا بھر میں مداح آج 22 جون کو ان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ امریش پوری کی گرج دار آواز، کرخت چہرہ، پرجوش انداز اور بےمثال اداکاری نے اُنہیں فلمی دنیا کا ناقابلِ فراموش کردار بنا دیا۔ ’موگیمبو خوش ہوا ‘ جیسے ڈائیلاگ آج بھی عوام کی زبان پر ہیں اور...
    اسرائیل ایک بار پھر جنگی ضوابط کو ازسرنو متعین کر رہا ہے۔ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں تل ابیب نے ایران پر ایسے حملے کیے ہیں جن میں بین الاقوامی قوانین اور عالمی رائے عامہ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اب 2 ہی راستے ہیں امن یا شدید تباہی‘، ٹرمپ نے ایران پر حملوں کے بعد قوم سے خطاب میں کیا کچھ کہا؟ ان حملوں کو ایران کی مبینہ جوہری سرگرمیوں کے خلاف پیشگی دفاع قرار دیا جا رہا ہے بالکل اسی انداز میں جیسے امریکا نے 2003 میں عراق پر حملے کے لیے جھوٹے ’مہلک ہتھیاروں‘ کا بہانہ تراشا تھا۔ چین امریکی و اسرائیلی بیانیے کو ایک خطرناک ’بیانیاتی جنگ‘ تصور کرتا...
    امریکی حملے کے بعد ایران کا ردعمل، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ، آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پہلا براہ راست میزائل حملہ کر دیا۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر کم از کم 20 سے 40 میزائل داغے، جب کہ یروشلم اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سائرن بج اٹھے۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’کچھ...
    تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا فیصلہ کرلیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکہ تھوڑا انتظار کرے، وہ جلد ہی ان حملوں کی سزا بھگتے گا، ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا، یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ یورپ نہیں پہنچ سکے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ جنگ میں اپنے نقصان کیلئے داخل ہو گیا، امریکہ کو پہنچنے والا نقصان ایران سے کہیں زیادہ ہو گا، امریکہ اب باقاعدہ جنگ...
    ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کی تصدیق کر دی FORDO, IRAN -- JUNE 14, 2025: 05 Maxar satellite imagery overview of the Fordo enrichment facility located approximately 60 miles southwest of Tehran. No visible damage is observed. Please use: Satellite image (c) 2025 Maxar Technologies. WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے امریکی حملوں کے نتیجے میں فورڈو، نطنز اور اصفہان میں جوہری سائٹس پر ہونے والی بمباری کی پہلی بار سرکاری طور پر تصدیق کی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ قُم کے کرائسس مینجمنٹ کے ترجمان مرتضیٰ حیدری نے بتایا کہ فردو جوہری مرکز کے ایک حصے پر فضائی حملہ ہوا ہے۔ اس سے قبل ایران...
    امریکا بھی ایران کے خلاف جنگ میں شامل، تہران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا بھی ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں شامل ہوگیا اور امریکی طیاروں نے تہران کے 3 جوہری تنصیبات پر حملے کردیے، امریکی طیاروں نے ایران کے فوردو، نطانز اور اصفہان میں بمباری کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ امریکا نے ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر ’انتہائی کامیاب حملہ‘ مکمل کر لیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام امریکی طیارے اب ایران کی فضائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں۔ امریکی صدر نے لکھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا، امن کے عالمی چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے کےلیے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئیٹر)پر اپنے مختلف پیغامات میں رہنماءن لیگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اگر غاصیہونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکاکو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔امریکی قیادت کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں حملے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تین جوہری سائٹس پر کامیاب حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114724035571020048 ان کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ نے ایران کے تین اہم جوہری مراکز پر کامیاب حملہ کیا، جس میں فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا گیا, حملے میں فردو ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران،تل ابیب،واشنگٹن (صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ایران پر اسرائیلی حملے میں ایک اور جوہری سائنسدان جاں بحق ہوگئے۔تہران ٹائمز کے مطابق جوہری سائنسدان ایثار طبا طبائی تہران پر اسرائیلی حملے میں اہلیہ سمیت جاں بحق ہوئے جس سے اب تک صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے جوہری سائنسدانوں کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔تہران ٹائمز کے مطابق ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر سید ایثار طباطبائی قمشہ کو قم میں ان کی اہلیہ کے ساتھ شہید کیا گیا۔یران کی جوہری صنعت نمایاں مگر کم معروف شخصیت، ڈاکٹر سید ایثار طباطبائی قمشہ اور ان کی اہلیہ، منصورہ حاجی سالم کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں ان کی رہائش گاہ میں شہید کیا گیا تھا۔شریف یونیورسٹی کے اخبار نے ڈاکٹر طباطبائی کی موت کی اطلاع...
    ایران سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ایرانی یونیوسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر قندیل عباس نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں انقلاب کے حامی اور مخالف لوگوں کی کمی نہیں۔ ایرانی لیڈر شپ نے کبھی لگژری زندگی نہیں گزاری، وہ مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ وی نیوز ایکسکلوسیو میں اینکر پرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل عباس نے کہاکہ ایران میں امام خمینی کے چاہنے والوں میں امریکا اور اسرائیل کی مخالفت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، اس کی ایک وجہ امام خمینی کا وہ قول تھا جس...