ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا،ایجنسیوں کی معلومات مستند تھیں،سفارشیں بھی آئیں مگر وہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی،شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا ہے۔ اس ضمن میں بہت سی سفارشیں بھی آئیں کہ ایسا نہ کریں، فلاں بندے کو نہ نکالیں۔
آزاد اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آئی آر میں موجود ایسے کرپٹ عناصر کو جو ہمیں نہیں چاہیئں تھے ، کو نکالتے وقت بھی میرے خیال میں یہ بات موجود تھی کہ ابھی دائیں بائیں ہر طرف سے ان لوگوں کے حق میں سفارشوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
آزاد اردو کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ابھی اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہی جاتے ہیں کہ ملک بھر سے سفارشوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن ہم نے اس کی پرواہ نہ کی، میں اس سے نمٹنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہ تھا ، ہمارے پاس ایجنسیوں کی مدد سے حاصل ہونے والی مستند معلومات تھیں جن کی بنیاد پر وہ اقدامات اٹھائے جن کی اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج
ہم نے ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو باہر نکال پھینکا مجھے بہت سفارشیں آئیں کہ ایسا نہ کریں لیکن ہمارے پاس ایجنسیوں کی مستند معلومات موجود تھی، وزیر اعظم شہباز شریف pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عناصر کو سے کرپٹ ایف بی
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار واضح ہے، 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس لائی گئی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں مستونگ میں سیشن جج کا قتل بھی دہشت گردی کی سنگین مثال ہے، دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے۔
انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سر زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے تاہم افسوس کے ساتھ کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان کی حالیہ کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اور بلوچستان کے عوام نے قیامِ پاکستان اور وفاق کے استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا اور دیگر صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔
ورکشاپ کے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاروں صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے اور اب ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔