2025-11-25@16:45:33 GMT
تلاش کی گنتی: 781

«انصاف کے تمام تقاضے پورے»:

(نئی خبر)
    خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ببرلو دھرنے کے شرکاء کی وین واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔ Post Views: 3
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہوں نے کہاکہ شکر ہے شیر افضل مروت سے ہماری جان چھوٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں، شیر افضل مروت عمران خان سے وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن تھا، لیکن بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ایک بار پھر بھائی تک رسائی نہ مل سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے اندر ہمارے خلاف لانچ کیا گیا،...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دے دیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں، مذاکرات میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر خیبر پی کے کو چھوڑ دیا۔ دہشتگردی سے متاثرہ خیبر پی کے صوبے کو ساتھ لیکر چلنا پڑے گا۔ اگرخیبر پی کے جرگہ کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ وفاق نے ہماری پالیسی پر عمل کیا، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں۔
    میرپور ماتھیلو: خانپور مہر کے نواحی علاقے ہیکل پٹ میں مسلح افراد نے کورائی برادری کے گھروں پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گلشیر کورائی، ان کے بھائی گل میر کورائی، بیوی شریفاں اور والدہ اختیاراں کورائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔​ اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے باعث لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔ ذرائع کے مطابق، تھانہ مبارک پور اور تھانہ خانپور مہر پولیس کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث مقتولین کی نعشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔​ پولیس حکام نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
    لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ مارچ منعقد کیا گیا۔ صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے وزیراعظم سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ایک بار پھر اس مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر لاہور بھر سے نوجوانوں نے فلسطینی پرچم تھامے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اہلحدیث یوتھ فورس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔حافظ سلمان اعظم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رجوع کریں تاکہ فلسطینوں پر جاری مظالم اور بربریت...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سات سالہ کرسچن بچی شفق کی نعش زیر تعمیر مکان سے برآمد ہوئی۔ بچی گزشتہ روز سہ پہر اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، اور اس کی تلاش کے دوران رات تقریباً 10:30 بجے کے قریب بچی کی مردہ حالت میں نعش برآمد ہوئی۔ اس کے جسم اور گردن پر زخموں اور خراشوں کے نشانات بھی موجود تھے، اور ممکنہ طور پر زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گوجرخان کے سول اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، گھنٹوں گزرنے کے باوجود پوسٹ مارٹم مکمل...
    — فائل فوٹو دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔دریائے سندھ کے کنارے آباد 35 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر حیدر آباد کے شہری ان دنوں دہری اذیت سے دو چار ہیں۔حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں پانی نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات سے دو چار ہیں۔ کراچی : پانی کی لائن تیسری بار ٹوٹ گئی شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی پھر معطل راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جوہر موڑ سے نیپا جانے والے ٹریک پر ٹریفک جام ہوگیا۔ حکمراں سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے اربوں روپے فراہمی و نکاسیٔ آب کے لیے...
    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے سبب گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہری پناہ ڈھونڈتے رہے۔ ادھر پی ڈی ایم اے نے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کردی۔ پی ڈی ایم اے کی تمام افسران و عملے، بشمول ڈویژنل سطح کے رپورٹنگ افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھ اکہ تمام افسران و عملے ڈویژنل رپورٹنگ افسران 19...
    افغان عبوری حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، اسمگلنگ یا نقصان کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیاروں کے متعلق برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان عبوری حکومت نے یہ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کا...
    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی فوج کے چھوڑے گئے قریباً 5 لاکھ ہتھیاروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، جن میں سے بڑی تعداد دہشتگرد گروپوں کو بیچ دی گئی یا اسمگل کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں تک بھی پہنچ چکا ہے اور اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ افغانستان میں القاعدہ سے وابستہ گروپ امریکی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی اسلحہ بلوچستان میں استعمال ہورہا ہے، دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز بی بی سی کا کہنا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی...
    حکومت پاکستان نے حالیہ نیلامی کے عمل میں ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے مجموعی طور پر بارہ سو بیس ارب روپے کا قرض حاصل کر لیا ہے اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھنے کو ملی جس سے حکومتی سکیورٹیز پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو ٹی بلز کے لیے سترہ سو تیس ارب روپے جبکہ پی آئی بیز کے لیے پندرہ سو بانوے ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ سرمایہ کار تینتیس کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم حکومتی بانڈز جیسے محفوظ ذرائع میں لگانے کو تیار ہیں ماہرین کا...
    کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر سے سائبر کرائم ونگ کے 18 افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دئیے گئے۔   تفصیلات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ "جنگ " کے مطابق  گریڈ 18کے افسر محمد احمد زعیم کا حیدر آباد سے تبادلہ کر کے انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جو پہلے بھی کراچی میں تعینات رہ چکے ہیں اور سائبر کرائم کے تجربہ کار افسروں میں سے ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسر عامر نواز کو کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون راولپنڈی ، گریڈ 18 کے افسر حیدر عباس کو راولپنڈی سے...
    مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھایا ہے۔رپورٹ میں مالدیپ کے صدارتی دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کے ویزا قوانین میں اس ترمیم کی منظوری پارلیمنٹ نے پیر کو اور صدر محمد معیزو نے منگل کو دی تھی۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق مالدیپ کی امیگریشن سروس نے واضح کیا کہ دہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی دوسرے پاسپورٹ سے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔اس حوالے سے حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ...
    چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد   WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز کوالا لمپور : چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر خوشحالی تخلیق کی جائے” نامی چین اور ملائشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب   کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی،...
    کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ...
    مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان سے منظوری کے بعد اس فیصلے کی توثیق صدر محمد معیزو نے بھی کردی جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ مالدیپ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن قانون میں یہ ترمیم اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی "ظالمانہ کارروائیوں" کی مذمت کے طور پر کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے، تاہم دہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یہ تجویز...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق انڈیا کے شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں جنہیں مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شریاس ائیر دوسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کی جارجیا وول آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔
    —فائل فوٹو ہری پور ہزارہ موٹروے پر بس بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔حادثے میں 2 غیرملکیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بس گلگت سے اسلام آباد جارہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ کلرکہار: بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کلرکہار کے قریب بس حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ بس میں 3 غیرملکیوں سمیت 48 افراد سوار تھے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی۔
    لندن:برطانیہ میں انسدادِ ممنوعہ ادویات کے ادارے یوکے اینٹی ڈوپنگ (UKAD) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک کم از کم نو پیشہ ور فٹبالرز ممنوعہ ادویات کے استعمال میں پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ کے کھلاڑی بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں، تاہم ان میں سے کسی ایک پر بھی تاحال پابندی عائد نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی کیونکہ فٹبال ایسوسی ایشن (FA) نے تسلیم کیا کہ ممنوعہ ادویات یا تو طبی وجوہات کی بنیاد پر استعمال کی گئیں یا وہ اجازت یافتہ طریقے سے لی گئی تھیں۔ یہ کیسز ان مشہور کھلاڑیوں سے علیحدہ ہیں...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ 22 اپریل کو عالمی حکمرانوں، عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور حکومتِ پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر مجبور کرنے کیلیے پوری قوم ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کرے گی، ملک بھر کی تاجر برادری، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فلسطینی قیادت کی کال پر پوری دنیا کی طرح 22 اپریل کو ایک دِن ہڑتال کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی، فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حقِ خودارادیت کے حصول سے محبت اور اسرائیلی صیہونی ناجائز انسان دشمن جنگی مجرموں کے خلاف شدید نفرت کا اظہار ہے۔ عالمِ اسلام کی قیادت...
    کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔ ایف آئی اے...
    ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔عمر ایوب نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن تحریک انصاف میں عمران خان کی ہر بات آخری ہوتی ہے، اور سارے اس پر لبیک کہتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، جبکہ بلوچستان کے حالات بھی...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔ ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات عمران خان کی رہائی میں حائل ہیں؟ عمر ایوب نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن تحریک انصاف میں عمران خان کی ہر بات آخری ہوتی ہے، اور سارے اس پر لبیک کہتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، جبکہ...
    ملائشیا میں حالیہ گیس پائپ لائن دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے دوران پانچ پاکستانیوں نے غیرمعمولی جرات اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے درجنوں مقامی افراد کی جانیں بچا کر پوری ملائشین قوم کے دل جیت لیے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد آگ تیزی سے قریبی علاقے میں پھیل گئی، جس سے خوف زدہ ہو کر متعدد افراد نے جان بچانے کے لیے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ یہ نہر خطرناک مگرمچھوں کی افزائش گاہ سمجھی جاتی ہے، لیکن جان کے خطرے کے باوجود پانچ پاکستانی نوجوانوں نے بلا جھجک پانی میں چھلانگ لگا دی اور متعدد خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نہر سے بحفاظت...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے...
    بنکاک ،ینگون(آئی این پی )میانمار کے خطرناک اسکیم کمپائونڈز(کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا ۔ یہ افراد انسانی اسمگلنگ اور جھوٹی نوکریوں کے جھانسے میں آکر پھنس گئے تھے، جہاں ان سے جبری مشقت لی جاتی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرہ پاکستانیوں کو بینکاک سے وطن روانہ کیا۔ یہ میانمار سے واپس آنے والا دوسرا گروپ ہے، تاہم ابھی بھی لگ بھگ 500 پاکستانی مرد و خواتین ایسے کیمپوں میں قید ہیں۔بازیاب ہونے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں 1000 سے 1500 ڈالر کی نوکری کا لالچ دے کر برما بلایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے کے بعد تشدد، بدسلوکی اور محنت مزدوری پر مجبور کر دیا گیا۔متاثرہ نوجوانوں...
    متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی بلند و بالا عمارتوں اور الٹرا لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے مگر اب گزشتہ دس سال کے دوران دبئی کی طرف کروڑ پتی افراد کھینچے چلے آرہے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اور تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی ریسرچ ادارے نیو ورلڈ ویلتھ (New World Wealth) کی رپورٹ کے مطابق ’دبئی‘ دنیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے دولت کے مراکز میں سے ایک بن چکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران دبئی میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں 102 فیصد اضافہ ہوا ہے، 2024 میں دبئی میں 81,200 کروڑ پتی، 237 سینٹی ملینئر اور 20...
    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی) نے لاہور ایئرپورٹ میں اسکریننگ کا عمل سخت کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف کارروائیاں کیں اور 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہورائرپورٹ پرمسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے جہاں رواں سال کے دوران لاہورائرپورٹ پر گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کیا گیا ہے، بھیک مانگنے کے شبہے میں آف لوڈ ہونے والے 6 مسافروں کو گھر بھیج دیا گیا، گرفتار مذکورہ مسافر دنیا کے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر...
    موسم بہار کا پہلا پورا چاند جسے ’گلابی چاند‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اتوار 13 اپریل کو پاکستان میں نظر آئے گا۔ یہ دیکھنے والوں کے لیے ایک شاندار نظارہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:آنے والے ‘بلڈ مون’ چاند گرہن کے بارے میں 7 عجیب و غریب حقائق کیا ہیں؟ ’گلابی چاند‘ عملاً گلابی نہیں ہوتا، اس کو یہ نام موسم بہاز میں کِھلنے والے ’فلوکس‘ نامی گلابی جنگلی پھولوں کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں رات 9 بجکر 8 منٹ پر پورا ’گلابی چاند‘ طلوع ہو ہوگا، جو شب بھر دکھائی دے گا۔ ’گلابی چاند‘ دیکھنے کا بہترین وقت غروب آفتاب کے فوراً بعد ہوگا، جب یہ افق کے قریب بڑا...
    سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹیں کرنے والوں کیلئے امریکا کے دروازے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو سوشل میڈیا پر یہود مخالف مواد شیئر کرتے ہیں، انہیں امریکا کا ویزا یا رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہے جو یہود دشمن سرگرمیوں یا دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان میں کہا کہ “اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکا آکر آئین کی پہلی...
    تھائی لینڈ / میانمار: میانمار کے خطرناک اسکیم کمپاؤنڈز (کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ یہ افراد انسانی اسمگلنگ اور جھوٹی نوکریوں کے جھانسے میں آکر پھنس گئے تھے، جہاں ان سے جبری مشقت لی جاتی تھی۔ پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرہ پاکستانیوں کو بینکاک سے وطن روانہ کیا۔ یہ میانمار سے واپس آنے والا دوسرا گروپ ہے، تاہم ابھی بھی لگ بھگ 500 پاکستانی مرد و خواتین ایسے کیمپوں میں قید ہیں۔ بازیاب ہونے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں 1000 سے 1500 ڈالر کی نوکری کا لالچ دے کر برما بلایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے کے بعد تشدد، بدسلوکی اور محنت مزدوری پر مجبور کر دیا گیا۔ متاثرہ نوجوانوں...
    سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزارت تجارت نے موت دعویٰ جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات پیش کیں۔وزارت تجارت نے ایوان کو بتایا کہ 3سال میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے ہیں۔ صرف 2022میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے۔ اگلے سال 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210کیسز اور 2024 میں جعلی اموات کے 206 کیسز بھجوائے گئے ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ موت دعویٰ جات کے جعلی 640 کیسز کو شواہد...
    اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، وزارت تجارت نے موت دعوی جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ گذشتہ تین برس میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے، 2022 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے، 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210 کیس موصول ہوئے۔ وزارت تجارت نے کہا کہ 2024 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 206 کیس بھجوائے گئے، موت دعوی جات کے جعلی 640...
    پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق افغان صدارتی محل ارگ میں اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کابل میں طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملامحمدحسن اخوند کی زیرِ صدارت ہوا۔ افغان عبوری حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان سے ملک بدری کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر پاکستانی قیادت اسلامی اور ہمسائیگی کی ذمے داریاں پوری کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں، چاہتے ہیں کہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم رہیں۔ اجلاس کے اعلامیے میں...
    سٹی 42 : ہری پور میں آج ہونے والے کشتی پھنسنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں 130 کو سوار کرنے والے ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ۔  قبل ازیں تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے ہری پور کی جانب آرہی تھی، چاندنی چوک کے مقام پر گنجائش سے ذائد مسافر بٹھانے پر کشتی دلدل میں پھنس گئی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کر لیا ، جس...
      پشاور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومتیں پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومتیں ثابت ہوئیں، گنڈاپور حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے، علی امین بتائیں اب اینٹ انہیں ماری جائے یا بانی پی ٹی آئی کو؟۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنرل باجوہ اور بیک ڈور ساشوں کے ذریعے حکومت میں آئی تھی، بانی پی ٹی آئی آج بھی کسی چور دروازے کی تلاش میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے۔ اختیارولی نے کہا کہ فوج کرپشن میں لتھڑی تحریک...
    بیجنگ : چین کے چھ چیمبرز آف کامرس نے اپنے اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت کی  اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی حمایت  کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف فوڈ سٹاک، دیسی پیداوار اور جانوروں کی ذیلی مصنوعات (سی ایف این اے)  چین کی خوراک اور زرعی  پیداوار کی درآمد اور برآمد کی صنعت کی جانب سے امریکی حکومت کے تجارتی تحفظ پسندانہ  طرز عمل کی سختی سے مخالفت  کرتا ہے اور قومی مفادات اور کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام جوابی...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ Post Views: 1
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے...
    ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...
    ویب ڈیسک : کراچی میں صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے پولیس افسر کو پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔  پولیس کے مطابق صدرپاکستان کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا، ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سکھن پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔  افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ ملزم کے خلاف مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی،گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا تھا،فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل سے روانگی پرگاڑی روکنے اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی...
    سپیشل برانچ کی بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99 ہزار 857 تک پہنچ چکی ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ رکھنے والوں کی تعداد 35 ہزار 235 پنجاب میں موجود ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8 ہزار 282 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے غیرقانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کیلئے ایک بار پھر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر بھی اب پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے۔ وزارت داخلہ نے افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی جانب سے افغان مہاجرین کی میپنگ رپورٹ کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔ سپیشل...
    موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک 60 لاکھ 76 ہزار 866 روپے زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے تھے، جو مسافروں کو واپس کروا دیے گئے ہیں۔اسی دوران 3 کروڑ 7 لاکھ 31 ہزار 400 روپے مالیت کے جرمانے اوورلوڈ مسافر گاڑیوں پر عائد کیے گئے ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا کہنا...
    کشمور میں انڈس ہائی وے پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے کسٹم انسپکٹر سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق یاسین ماچھی گینگ کسٹم انسپکٹر راشد سومرو، اہلکار وزیر احمد اور باورچی رفیق چاچڑ کو اغوا کرکے لے گئے oiN. ڈاکوؤں کی جاری کردہ ویڈیو میں مغوی اہلکار حکومت سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوؤں کے گرفتار رشتہ دار رہا کئے جائیں، ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔ Post Views: 1
    آسٹریلیا کے عظیم اسپن گیند باز شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق آسٹریلیا کے سینیئر حکام بھی اس فیصلے میں شریک تھے۔ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 اور ون ڈے کرکٹ میں 293 وکٹیں حاصل کی تھیں۔...
    ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا. اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن، مختلف اضلاع میں مسافروں کو 33 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد واپس دلائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 1333 سے زائد گاڑیوں پر اوور چارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہو گئے۔...
    فوٹو: فائل محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا، زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عید کے دوران بھی کرایہ کنٹرول میں رکھنےکے لیے مہم جاری رہے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافر زائد کرایہ وصولی کی فوری اطلاع دیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔
    وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے وزارت خارجہ کے ذریعے اٹھایا جائےگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت کاؤنٹر ٹیرارزم کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں اہم نکات زیر بحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان افغانستان کے لیے اپنی خدمات بیان کرنے میں کمزور ہے، فخر کاکاخیل اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار، وزیر...
    راولپنڈی: عید الفطر کے موقع پر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹرانسپورٹ مافیا من مانے کرایے وصول کررہا ہے، جس کی وجہ سے آبائی علاقوں کو جانے والے شہری پریشان  ہوگئے ہیں۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے شہریوں کی عیدالفطر کے لیے اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔  جب کہ بس اڈوں پر من مانا کرایہ وصولی سے شہری پریشان ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایک ایک سیٹ کی 20 سے زائد ٹکٹس جاری ہونے سے بھی مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم کل سے ٹکٹس لیے بیٹھے ہیں کوئی ہمیں گاڑی میں بٹھانے کو تیار نہیں۔ اضافی کرایے وصول کرکے بھی ذلیل کیا جارہا ہے۔...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،...
    ویب ڈیسک:   بلوچستان کے اضلاع کچھی اور موسیٰ خیل میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز سے سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک کو شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک کولپور کے مقام پر روک دیا گیا ہے جنہیں صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت دی گئی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان ادھر لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تمام ٹریفک کو شام 6 بجے سے صبح...
    عید الفطر کے موقع پر اپنے گھروں کو واپس جانے والے پردیسیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹ مافیا متحرک ہو گیا ہے اور من مانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر رش بڑھنے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بے جا اضافہ کر دیا ہے جبکہ حکومتی مشینری بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ ہر سال عید پر یہی صورتحال دیکھی جاتی ہے اور کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی پانچ افراد پر مشتمل فیملی کے لیے عید کی خوشیوں پر پہنچنے سے پہلے ہی مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں عام طور پر 1500 روپے کرایہ وصول کیا جاتا...
    ---فائل فوٹو گزشتہ روز شارعِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس کی جانب سے اس افسوس ناک واقعے پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ مطابق واقعے کے ملزم 17 سال کے کار ڈرائیور عتیق کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ موجود نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ افطار کے بعد پیش آیا جب شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوتا ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق کار میں 3 دوست بھی سوار تھے، موٹر سائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی، کار نے فاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، اسی حادثے...
    بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق صحبت پور میں فائرنگ اور گھر کو آگ لگائے جانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 1 خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحقفائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے صحبت پور میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7افراد قتل کر دیے گئے جبکہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی، 4بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے، بچوں کی عمر ایک سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگائی اور فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے بزگر تھے جومقامی زمیندار کی زمین پر بز گری کرتے تھے، واقعہ زرعی زمین...
    واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کے قتل میں ملوث رہی ہے۔ رپورٹ میں بھارت کی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مذہبی آزادی پر بڑھتے دباؤ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ "را" پر خصوصی پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ یہ ایجنسی 2023 میں سکھ رہنماؤں کے خلاف قاتلانہ سازشوں میں ملوث رہی۔ اس کے علاوہ، بھارتی انٹیلیجنس کے سابق افسر وکاش یادیو پر بھی سکھ علیحدگی پسندوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے...
    استنبول: ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “انادولو” کے زیر اہتمام منعقدہ گیارہویں سالانہ استنبول فوٹو ایوارڈز 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ مقابلے میں 29 فوٹوگرافرز کو مختلف زمروں میں اعزازات سے نوازا گیا۔ سب سے معتبر “فوٹو آف دی ایئر” ایوارڈ فلسطینی فوٹوگرافر سعید جارس نے اپنے دردناک شاہکار “غزہ – دیر البلح” کے لیے حاصل کیا۔ یہ تصویر ایک المناک لمحے کو قید کرتی ہے، جب اسرائیلی فضائی حملے میں متاثرہ والدین اپنے بچے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں پیش آیا۔ اس سال کے فاتحین کا انتخاب ایک بین الاقوامی جیوری نے کیا، جس میں معروف فوٹوگرافر اور نیشنل جیوگرافک کے فلم ساز ایمی وٹالے،...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ہم پوری طاقت سے ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں افسران نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں 2024 بدترین سال، دہشتگردی میں 17.84فیصد اضافہ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں گورننس کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، درپیش چیلنجز اور حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 28 محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے اجلاس میں ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں کیلیے بغیر لیب رپورٹس کے 11 ارب روپے دیے جانے کا  انکشاف ہوا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، چیئرمین پی اے سی  نے کہا کہ وزارت تجارت اور صنعت سے چینی کی قیمتوں، برآمد اور درآمد کی رپورٹ طلب کی تھی۔ پی اے سی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو طلب کر لیا، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک ار سیکرٹری...
      اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی ششماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا پی آئی اے انتظامیہ بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
    لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والے مسافر سے 102 آئی فونز برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے 102 آئی فونز برآمد کرلیے۔ مزید پڑھیں: قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام کارروائی کلیکڑ کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ لاہور کے رہائشی مسافر ملک شاہد حسین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر اسمگلنگ کی روک تھام کا عمل جاری ہے۔  
    ویب ڈیسک: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی  آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا، یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا.پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی. بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ...
    کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم یہ چھٹیاں صرف ٹرانسپورٹ افسران کی ختم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ اپنے پیاروں کے ہمراہ عید منانے کے لیے جانے والے عوام کو اضافی کرایوں سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر...
    پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا اثر کے پی کے سمیت پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورننس گیپ کا بیان جعلی وفاقی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔ وفاق میں چچا اور پنجاب میں بھتیجی نے بیڈ گورننس کے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کی افغانستان کے ساتھ سردمہری نے بھی پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختون خوا اور پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔ جعلی حکومت کا ملک میں بیڈ گورننس، دہشت گردی کو فروغ دینے کا سبب بن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر تین بڑے آفیشل اکائونٹس (عمران خان، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی آفیشل) کا تعلق پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ہے اور یہ تینوں اکائونٹس بیرون ملک سے عمران خان کی بہن علمیہ خان کے ذریعے بھیجے گئے عمران خان کے پیغامات کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جنہیں مبینہ طور پر فوج، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید اور جارحانہ مہمات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے) کے حوالے سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سوشل میڈیا اکائونٹس بیرون ملک سے عمران خان کے نامزد کردہ افراد کے ذریعے چلائے...
    پشاور‘ خیبر (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت شروع ہوگئی۔  تجارتی سامان لیکر پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ افغانستان سے بھی کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ طورخم سرحد پیدل آمدورفت کے لئے دو روز بعد کھولی جائے گی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ جواد حسین کاظمی نے کہا طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جے سی سی اجلاس تک فائر بندی رہے گی‘ پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ واضح رہے...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد عوامی چورک گلی نمبر 3 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 36 سالہ حنا زوجہ زاہد زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو نے بتایا ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تاہم، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی طارق ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ اختر حسین جبکہ بن قاسم کے...
    بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی رہنمائی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔ جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیے تھا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم پارٹی نے انکی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی۔اس دوران رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شمولیت ایک بڑا پیغام تھا اور انہوں نے...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان سے آزادی اظہار اور صحافیوں پر جبر کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، مگر افغان میڈیا مسلسل دباؤ میں ہے۔ صحافیوں پر حملے، دفاتر پر چھاپے اور سنسرشپ کی سختیاں افغان صحافت کے لیے ایک سیاہ باب بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد صحافیوں اور میڈیا اداروں پر پابندیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ صحافیوں کو سخت سنسرشپ، دھمکیوں اور گرفتاریوں کا سامنا ہے، جس کے باعث آزادی صحافت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ افغانستان جرنلسٹس سینٹر (AFJC) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024ء میں میڈیا کے خلاف خلاف ورزیوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا، جس میں 181 صحافیوں کے حقوق پامال کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 131 صحافیوں...
    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے، جس پر مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت: ہولی کے موقع پر مساجد ترپال سے ڈھک دی گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، جن میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
    میری مذاکرات والی بات پر تنقید کی گئی جو افغان صوبہ میں ہیں ان کونکالنے کا مخالف ہوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ، گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا...
    دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا، اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔
    پی ٹی آئی ختم کرنے کے چکر میں ملک کو داو پر لگا دیا گیا ، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ علی امین...
    سٹی 42 : ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے اپر خان کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جسے بجھانے کیلئے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کر رہے ہیں۔ آگ خان پور کے علاقوں چٹیاں قبراں ،کوہالہ بالہ کے پہاڑوں  پر لگی ہے۔ آگ سے قیمتی جنگلات چرند پرند اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، تیز ہوا آگ کو تیزی سے   دیگر علاقوں تک پھیلا رہی ہے۔ علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، تاہم مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
    اکمل خان باری نے کہا کہ شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہداء سے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ...
    وزیرمملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والے فوجی اور سویلینز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان ریلویز کے 2 ملازم ریلوے پولیس کانسٹیبل شمروز خان اور کیرج شاپ کے ممتاز اس واقعے میں شہید ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بلال اظہر کیانی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید فوجی جوان، مرزا جواد کی قبر پر حاضری دی اور اہل علاقہ کے ہمراہ شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ شہید مرزا جواد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو...
    معاریو نے مغربی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل شام کو کمزور اور منقسم رکھنے کے لیے امریکا پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے جب کہ واشنگٹن کو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل شام پر قابض باغی ابو محمد الجولانی کی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کرنے کرنیوالا ہے، اور ایسی پیشکش موجود ہے جس سے فریقین کے درمیان کو رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ معاریو اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ شام کے مستقبل پر متفق نہیں ہیں، تل ابیب ایک کمزور اور منقسم شام...
    معاریو نے مغربی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل شام کو کمزور اور منقسم رکھنے کے لیے امریکا پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے جب کہ واشنگٹن کو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل شام پر قابض باغی ابو محمد الجولانی کی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کرنے کرنیوالا ہے، اور ایسی پیشکش موجود ہے جس سے فریقین کے درمیان کو رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ معاریو اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ شام کے مستقبل پر متفق نہیں ہیں، تل ابیب ایک کمزور اور منقسم شام...
    حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے میں بھی اختلافات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ افغان طالبان سربراہ ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ کو بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات استعفے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیر حاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان...
    ویب ڈیسک _ امیریکن ایئر لائنز کے مسافر طیارے میں آتش زدگی کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کی شام فلائٹ 1006 نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس موقع پر طیارے کے انجن سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر ایمرجنسی گیٹ سے نکل کر جہاز کے ایک ونگ پر کھڑے ہیں اور نیچے اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ کے فضائی امور کے نگراں ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر طیارہ کولوراڈو کے اسپرنگ ایئرپورٹ سے ڈیلس فورٹ ورتھ جا رہا تھا...
    کراچی: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کے معاملے پر ایئربس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایئر بس نے پی آئی اے سے ٹیکنیکل تفصیلات طلب کرتے ہوئے طیارہ پی کے 306 رجسٹریشن نمبر AP-BLS کا مکمل فلائٹ ڈیٹا اور چیک لسٹ مانگ لی۔ کمپنی نے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔   بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ تین دن گزرنے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ کے اطراف گرنے والے پہیے کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی۔   ذرائع...
    کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی...
     اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف  ہوا ہے ۔  سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)  کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف...
    پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ تحسین الرحمان رسول پور جٹاں کا رہائشی ہے جو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں کررہا تھا جبکہ دیگر ملزمان اپنے ایکس اکاؤنٹ اور سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج، اداروں اور سیاسی شخصیات کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے 7 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے۔ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کئے، پہلا شہباز گل، عادل راجہ، وقار ملک، احمد نورانی اور شفیق الرحمان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ...