2025-07-27@08:04:36 GMT
تلاش کی گنتی: 509

«برا مد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزمان»:

(نئی خبر)
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) حیسکو کی ریکوری مہم کے تحت غیر قانونی کنڈاکنکشن کے خلاف کارروائیاں، کئی غیر قانونی کنکشن منقطع، ایف آئی آر درج، ایکسی این ٹنڈوالہیار فاروق تنیو، ایس ڈی او ٹنڈوجام انیس احمد تھیم کی سربراہی میں ایل ایس غلام حسین سولنگی، جمشید میمن، ریاض ناریجو، اکرم غوری، نورالٰہی ناہیوں سمیت دیگر کی غریب آباد، کریم آباد، مظفرآباد، سخی وہاب ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے، 3 ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ایس ڈی او ٹنڈوجام انیس احمد تھیم نے کہا کہ غیر قانونی کنڈا کنکشن اور بقایا جات جمع نہ کروانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
    کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کھلاڑی، وکیل اور عبوری بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیوجیت ساکھیا کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ اتوارکو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیوجیت ساکھیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری کے عہدے سے صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 55 سالہ ساکھیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بزنس مین اور ریاستی کرکٹ ایڈمنسٹریٹرپربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقررکیا گیا ہے۔ جے شاہ کے گزشتہ ماہ...
     دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کیلی فورنیا کے شہری کا عظیم الشان بنگلہ بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ اس تباہی میں خاص طور پر وہ علاقہ جل کر بھسم ہوگیا جہاں شوبز اور کاروباری شخصیات کے عالیشان گھر تھے جس کے باعث یہ علاقہ مہنگی ترین پراپڑتی والا علاقہ کہلاتا ہے۔ ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری ’’دو ارب چار کروڑ ڈالر‘‘ جیت کر خریدا تھا۔ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ...
    ذرائع کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کشمیری عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور تنازعہ کے منصفانہ حل کی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کوئٹہ میں کوئلہ کان حادثے میں ضلع شانگلہ کے دس کان کنوں سمیت بارہ مزدوروں کی موت پر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعلی ہاؤس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...
    صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہوگئی ،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا،ہائی ویز وشاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور بعض پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز بھی لاہور نہ پہنچ سکی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...