2026-06-02@21:07:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1758

«بنگلہ دیش»:

(نئی خبر)
    لاہور (سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ گزشتہ روز ہوئی جس میں بھارت اور سری لنکا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ڈویلپمنٹ سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ بورڈ کے مطابق اس فیصلے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا اور بنگلہ...
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کرانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت میچز کی میزبانی تبدیل کی جا سکتی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے باعث آئی سی سی کا اجلاس منعقد نہ ہو سکا، تاہم امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں اجلاس بلا کر اس معاملے پر اہم فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے بھارتی میڈیا...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اعلان کردہ ٹیم اسکوارڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے تاکہ ٹیم عالمی سطح پر مضبوط کارکردگی دکھا سکے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت لٹن داس کو سونپی گئی ہے جبکہ سیف حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق لٹن داس کی مستقل کارکردگی اور قیادت کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ اتوار کو جاری کردہ اسکواڈ میں بیٹر جاکر علی کو خراب کارکردگی کے باعث شامل نہیں کیا گیا، اسکواڈ سے باہر ہونے والے جاکر علی کا 2025 کا...
    بنگلادیش کی برآمدات دسمبر میں 5ویں مسلسل ماہ کمی کا شکار ہوئیں اور سالانہ بنیاد پر 14.25 فیصد کمی کے ساتھ 3.96 ارب ڈالر تک گر گئیں، جس کی بنیادی وجہ تیار شدہ ملبوسات (ریڈی میڈ گارمنٹس) کی عالمی طلب میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ ملبوسات کے شعبے جو بنگلادیش کی برآمدات کا چار 5واں حصہ فراہم کرتا ہے نے بھی 14.23 فیصد کمی کے ساتھ 3.23 ارب ڈالر کمائے، جیسا کہ ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں نئے آرڈیننس سے ہزاروں ٹریول ایجنٹس بےروزگار ہونے کا خطرہ، تشویش کا اظہار سالانہ کمی کے باوجود، دسمبر کی برآمدات نومبر کے مقابلے میں 1.97 فیصد زیادہ رہیں، جو کچھ...
    بنگلہ دیش کی ٹریول انڈسٹری کے رہنماؤں نے حکومت کے نئے آرڈیننس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے نفاذ سے ملک بھر میں تقریباً 5 ہزار ٹریول ایجنسیاں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ضابطہ کاروبار دشمن ہے اور ٹریول سیکٹر کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ٹریول ایجنسی رجسٹریشن اینڈ کنٹرول آرڈیننس 2026، جو یکم جنوری کو جاری کیا گیا، میں لائسنسنگ اور آپریشنز کے لیے سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔ صنعت کے نمائندوں کے مطابق یہ قواعد چھوٹی اور درمیانی درجے کی ایجنسیوں کو شدید متاثر کریں گے، جو بنگلہ دیش کی ٹریول مارکیٹ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسحاق...
    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکاؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے، حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ درست ہے اور جواز رکھتا ہے، اب آئی سی سی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بھارتی ہندو انتہا پسندی نے کرکٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، بنگلا دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق بنگلادیشی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ آج دوپہر ہوئی جس میں بھارت اور سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ڈویلپمنٹ سے متعلق سے جائزہ لیا گیا۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بنگلادیش کی قومی ٹیم بھارت نہیں جائےگی۔بورڈ کے مطابق اس فیصلے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا اور بنگلا دیش بورڈ منتظرہے آئی سی سی صورتحال کو سمجھتےہوئے جلد اس...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ٹیم کی قیادت لٹن داس کریں گے۔ فاسٹ بولنگ کی کمان مستفیض الرحمان اور تسکین احمد کے ہاتھوں میں ہوگی، جو بولنگ لائن اپ کے اہم ستون سمجھے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بڑا قدم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹیم میں بیٹر جاکر علی کو جگہ نہیں دی گئی، جن کی حالیہ کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ جاکر علی کے لیے 2025 کا سال خاصا مایوس کن ثابت ہوا، جہاں وہ 26...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ اتوار کی سہ پہر ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں 17 اراکین نے شرکت کی، جبکہ حالیہ دنوں میں بھارتی کرکٹ سے جڑے بعض متنازع معاملات نے اس فیصلے کو مزید تقویت دی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مقامی اخبار پرتھم آلو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اتوار کی سہ پہر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں بی سی بی کے 17 بورڈ ممبران شریک تھے۔ بنگلہ...
    پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خطے میں بدلتی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے امورِ خارجہ کے مشیر توحید حسین کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گی دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے امورِ خارجہ کے مشیر، عالیجناب توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ گفتگو میں...
    بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل سے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو نکالے جانے کے معاملے پر بنگلہ دیش میں شدید ردعمل سامنے آ گیا ہے، جہاں حکومت نے نہ صرف اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے بلکہ ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر نظرثانی کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ “I have requested the adviser for Information and Broadcasting to ensure that the broadcast of the IPL in Bangladesh is also suspended. Under no circumstances will we tolerate any insult to Bangladeshi cricket,” Asif Nazrul said.#IPL2026 https://t.co/8ik8jR8pmy — Circle of Cricket (@circleofcricket) January 4, 2026 بنگلہ دیش کی مشیر اطلاعات و نشریات سیدہ رضوانہ حسن نے...
    بنگلادیش کے ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرانے کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا۔ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے خارج کیے جانے کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کے لیگ میچز بھارت سے نکال کر سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کرے، کیونکہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے ریلیز کیے جانے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ شاہ رخ خان کی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) نے بی سی سی...
    ہمیں ہلکا نہ لینا ، آئی پی ایل کھیلنے آئے تو ماریں گے’شاہ رخ خان کو بھی دھمکیاں سنجے لیلا بھنسالی کوہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر 8 گھنٹے مارا تھا پاکستانی کرکٹرز کے بعد اب بنگلادیشی کرکٹرز بھی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے تعصب کا نشانہ بننے لگے۔میڈیاکے مطابق انتہا پسند ہندو کارکن نے انڈین پریمیٔر لیگ (آئی پی ایل) کی فرینچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک و بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کرکٹرز انڈین پریمیٔر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں مارا پیٹا جائے گا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں انتہا پسند ہندو کارکن کو میڈیا سے گفتگو کے دوران...
    ڈاکٹر سلیم خان آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اپنے سیاسی مفاد کے پیش نظر بلا واسطہ بنگلہ دیشی حزب اختلاف کے الزامات کی بلا واسطہ تائید کر دی ۔ انہوں نے ریاست کی بدلتی آبادی کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست میں بنگلہ دیشی نژاد آبادی 50 فیصد سے تجاوز کر جاتی ہے تو آسام کو بنگلہ دیش کا حصہ بنانے کی کوششیں شروع ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال کو موصوف نے آسام کی شناخت اور ثقافت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ سرما اعداد و شمار کا حوالہ دے کر بولے بنگلہ دیشی آبادی اس وقت 40 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے ۔...
    بنگلہ دیش کے جنوب مغربی ضلع جیسور میں ہفتے کی شام اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے ایک مقامی رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق مقتول عالمگیر حسین جیسور میونسپلٹی کے تحت بی این پی کی وارڈ نمبر 7 یونٹ کے جوائنٹ جنرل سیکریٹری تھے اور اس سے قبل سٹی بی این پی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے تھے۔ وہ موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ ایک مقامی اسکول کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے:...
    بنگلہ دیش میں پولیس نے ‘اینٹی ڈسکرمنیشن اسٹوڈنٹس موومنٹ’ کے ایک مقامی طالب علم رہنما کو اس وقت حراست میں لے لیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ مبینہ طور پر ماضی میں پولیس اسٹیشن پر حملوں کا ذکر کرتے نظر آئے۔ پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے طالب علم کا نام مہدی حسن ہے، جو ضلع ہوبی گنج میں اس تحریک کے جنرل سیکریٹری ہیں اور برندا بن گورنمنٹ کالج کے پہلے سال کے طالب علم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: منصوبہ بند انتخابات قبول نہیں کیے جائیں گے، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا انتباہ پولیس کا کہنا ہے کہ مہدی حسن کو ہفتے کی شام شائستہ گنج میں ایک مقامی سیاسی شخصیت...
    فاسٹ بولر مستفیض کو آئی پی ایل سے نکالنے کے معاملے پر بنگلہ دیش نے بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کو سری لنکا منتقل کرانے پر غور شروع کر دیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے نکالنے کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہنگامی مشاورت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر باقاعدہ بورڈ میٹنگ بلانا ممکن نہیں، تاہم متعلقہ حکام کے ساتھ ہنگامی سطح پر...
    بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ریلیز کرنے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کے بعد، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، بی سی بی نے مستفیض الرحمان کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں بھارتی بورڈ کی جانب سے کھلاڑی کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت بی سی بی کے...
    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض رحمان کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل کرنے پر بھارت میں شور مچ گیا ہے۔ شیو سینا سمیت حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رُخ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا جس میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ بورڈ کو اس مسئلے پر حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ شیو سینا کے ترجمان آنند دوبے کا کہنا تھا کہ...
    پہلے ون ڈے پھر ٹیسٹ، بنگلہ دیش رواں برس 2 بار پاکستان ٹیم کی مہمان نوازی کرے گا، پی ایس ایل کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی،ٹیم مارچ اور مئی 2026 میں 2 مراحل میں دورہ کرے گی، پہلے9 مارچ کو ڈھاکا آمد طے ہے، 12، 14 اور 16 مارچ کو ون ڈے میچز جائیں گے ، دوسرے مرحلے میں گرین کیپس 4 مئی کو پہنچیں گے ، 8 اور 16 تاریخ سے دونوں ٹیسٹ شروع ہوں گے۔ رواں برس بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی بنگلہ دیشی سرزمین پر ایکشن میں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 2026 کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا شیڈول جاری کر دیا،...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھیل اور علاقائی حالات کے امتزاج پر مبنی اپنے متعصبانہ فیصلے میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل 2026 سیزن کے لیے اسکواڈ سے باہر کر دے۔ یہ فیصلہ حالیہ سفارتی کشیدگی اور خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان پیچھے رہ گئے بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو باضابطہ طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ بنگلہ دیشی فاسٹ...
    بھارت کے وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بنگلہ دیش کے مختصر دورۂ ڈھاکہ کے دوران سفارتی روایت سے ہٹ کر اپنی سرکاری گاڑی پر بھارتی پرچم استعمال نہیں کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، تاہم بھارتی ہائی کمیشن نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق اور جے شنکر کی ملاقات، اصل میں کیا ہوا؟ غیر ملکی خبر رساں ادارے اور ڈھاکہ سے شائع ہونے والے نیوز پورٹل کے مطابق بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر 31 دسمبر کو خصوصی بھارتی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے ڈھاکہ پہنچے، جہاں وہ صبح ساڑھے 11 بجے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے۔ ایئرپورٹ سے انہیں سخت سیکیورٹی...
    بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل میاں غلام پورور نے خبردار کیا ہے کہ ملک اگلے پارلیمانی انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے اور ان کی پارٹی کسی بھی ‘یک طرفہ یا مصنوعی انتخابات’ کو قبول نہیں کرے گی۔ جمعہ کی شام کھلنا کے ڈوموریا میں ہندو کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے پورور نے کہا کہ ہم کسی مشکوک انتخاب کو دوبارہ قبول نہیں کریں گے۔ جو لوگ ایسا منصوبہ بنا رہے ہیں، انہیں جان لینا چاہیے کہ عوام نے تبدیلی کے لیے پہلے ہی بھاری قیمت ادا کی ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ اسے دوبارہ بچانے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عام انتخابات سے قبل جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے مرکزی رہنما کے...
    بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات سے قبل جماعتِ اسلامی کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اے ایچ ایم حمید الرحمان آزاد کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ کاکس بازار کے حلقہ این اے–2 (مہیش کھالی–کوتوبدیا) کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا۔ ضلعی ریٹرننگ افسر اور ڈپٹی کمشنر محمد عبد المنان نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ حمید الرحمان آزاد نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنے خلاف زیرِسماعت توہینِ عدالت کے مقدمے کو ظاہر نہیں کیا، جس کی بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا گیا۔ تاہم انتخابی قوانین کے مطابق وہ مقررہ مدت کے اندر اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:  بنگلہ دیش:...
    بنگلادیش کے ہائی کمیشن کے دورہ کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ خالدہ ضیاء نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی تھی، مشکل اور کٹھن ادوار میں ان کی ثابت قدمی اور قیادت نے ایک دیرپا ورثہ چھوڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور بنگلادیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ ہوا، حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ تعزیت...
    نئی دہلی: پاکستانی کرکٹرز کے بعد اب بنگلادیشی کرکٹرز بھی بھارتی جنونی ہندوﺅں کے تعصب کا نشانہ بننے لگے۔  انتہا پسند ہندو کارکن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرینچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک و بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں مارا پیٹا جائے گا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ” ایکس“ پر وائرل ویڈیو میں انتہا پسند ہندو کارکن کو میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے آئے تو ہم ان کو ماریں گے اور شاہ رخ خان اگر اپنی ٹیم...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ایک روزہ میچز اور مئی میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 12 سے 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو ہوگا جبکہ پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی۔ مزید پڑھیے: ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری تعزیتی پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے، اور اپنی طرف سے، وہ حکومتِ بنگلہ دیش، وہاں کے عوام، مرحومہ کے اہلِ خانہ اور ان کے چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں اسحاق ڈار کا...
    بھارت کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم نے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک کم عمر روہنگیا خاتون اور ان کے 5 ماہ کے بچے کی رہائی کو یقینی بنائے جنہیں عدالتی سزا پوری ہونے کے باوجود مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کو سمیں جاری کرنے کا عمل شروع کردیا تحریری شکایت میں بنگلار مانب ادھیکار سُرکشا منچا (ماسُم) نے بتایا کہ مذکورہ خاتون، جن کی شناخت مس امینہ (عمر تقریباً 20 سال) کے طور پر کی گئی ہے، کو مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں واقع بہارام پور سینٹرل کریکشنل ہوم میں رکھا گیا ہے۔ درخواست...
    بنگلہ دیش کے ضلع پابنا سے تعلق رکھنے والے اور عوامی لیگ سے وابستگی کے لیے مشہور وکیل نعیم کبریا ڈھاکہ کے بشوندهارا رہائشی علاقے میں مبینہ طور پر ہجوم نما گروہ کے تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ نعیم کبریا پابنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کورٹ میں پریکٹس کرنے والے وکیل تھے اور جولائی 2024 کی بغاوت کے بعد درج کیے گئے ایک قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔ واقعے کے بعد ان کے والد نے جمعرات کی شب بھٹارا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست کراچی پروازوں کی اجازت اہلِ خانہ کے مطابق نعیم کو ان کے آبائی علاقے کے ایک شخص نے پہچان لیا، جس کے...
      بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ملک میں سیاسی استحکام اور اصلاحات کے لیے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یہ بات انہوں نے بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: سارک کی روح زندہ ہے، تنظیم فعال ہونی چاہیے، چیف ایڈوائزر محمد یونس وی نیوز کے مطابق جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے جمعرات کی شام ڈھاکہ کے علاقے گلشن میں بی این پی کے دفتر میں طارق رحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وزیرِاعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن...
    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ خریدنے کے لیے انہیں مفت کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1960 کے اواخر اور 1970 کے عشرے کے سپر اسٹار راجیش کھنہ پر جب برا وقت آیا تو وہ شدید مالی پریشانی کا شکار تھے، ایسے میں سلمان خان نے ان کا مشہور بنگلہ آشیرواد خریدنے اور ان کی فلم میں بغیر معاوضہ کام کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم راجیش کھنہ نے ان کی نیت پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے دھوکہ قرار دیا اور کہا یہ مجھے سڑک پر لانا چاہتے ہیں۔ راجیش کھنہ نے بنگلہ آشیرواد 1970 کی دہائی کے اوائل میں اداکار راجندر کمار...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا کہنا ہے کہ سارک کی روح آج بھی زندہ اور متحرک ہے جس کا ثبوت سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں جنوبی ایشیائی ممالک کی بھرپور شرکت سے ملتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا ایئربس کے بجائے بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ ڈھاکہ میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ وہ سارک کے رکن ممالک کی جانب سے بنگلہ دیش کی 3 بار منتخب ہونے والی وزیراعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی پر دلی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ احترام ایک ایسی رہنما کے لیے تھا جنہوں نے ملکی سیاست...
    ایئر بس یا بوئنگ سے طیارے خریدنے کے معاملے پر کئی ماہ کی بحث کے بعد بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حالیہ اجلاس میں اس منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ایئرلائن کی جنرل منیجر (پبلک ریلیشنز) بُسرا اسلام نے جمعرات کو فیصلے کی تصدیق کی۔ یہ اقدام بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اس پہلے سے کیے گئے عزم کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت امریکا کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے بوئنگ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بوئنگ کو...
    پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکہ پہنچے، جہاں انہوں نے بی این پی قیادت اور بنگلہ دیش کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور پاکستانی قیادت کی جانب سے تعزیتی پیغامات پہنچائے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود آکر مجھ سے ملے، ایاز صادق نے ملاقات کی تفصیل بتا دی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 31 دسمبر 2025 کو ڈھاکہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام اور پاکستان کے ہائی کمشنر نے کیا۔ دورے کا مقصد سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ...
     ڈھاکا کی سڑکوں پر صحافی سراپا احتجاج ہیں۔ دائیں بازو کے طالب علم رہنما کے قتل کے بعد ہجوم نے اخبارات کے دفاتر پر حملے کیے۔ بنگلہ دیش کے معروف اخبارات ڈیلی اسٹار اور Prothom کے دفاترکو گروہوں نے گھیر لیا۔ ان اخبارات کی عمارتوں کو نذرِآتش کرنے کی کوشش کی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ بہت دیر بعد صحافیوں کی مدد کے لیے پہنچ پایا۔ ان اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں کو جن میں خواتین بھی شامل ہیں، قریب کی عمارتوں کے ذریعے نکالا گیا۔ ڈیلی اسٹار کے ایڈیٹر محفوظ انعام نے صورتحال کی سنگینی کا ذکرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان دونوں اخبارات کے صحافیوں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اخبارات...
    اخباری اطلاع یہ ہے کہ پچھلی 20 تاریخ کو آر ایس ایس اور شیو سینا کے دہشت گردوں نے نئی دہلی میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن پر حملہ کر دیا۔ وہ بنگلہ دیش ہاؤس میں گھس گئے اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ریاض حمید اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس غنڈہ گردی کے ردعمل کے طور پر بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں قونصلر اور اجرائے ویزا کی خدمات غیر معینہ مدت کے لیے ختم کر دی ہیں۔ یہ اقدام اس واقعے کے دو دن بعد کیا گیا جب کچھ لوگوں نے بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا اورکچھ لوگ بیریئر توڑ کر ہائی کمیشن کی عمارت میں داخل ہو گئے،...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود چل کر میرے پاس آئے، ہاتھ ملایا اور مسکرا کر ملاقات کی، کیمرے بھی اُن کے ساتھ آئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں والہانہ استقبال ہوا، ہم نے مسلسل ''پاکستان زندہ باد، آئی لو پاکستان'' کے نعرے سنے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ان سے ملاقات کرنے خود آئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ بھارتی وزیر...
    بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیاء الرحمان کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں آج عام تعطیل ہے، خالدہ ضیاء کے انتقال پر 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس، بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی، مالدیپ، بھوٹان، نیپال، سری لنکن حکام کا وفد بھی تعزیت کیلئے بنگلہ دیش میں موجود ہے۔ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو...
    سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپ کے غم میں برابر کی شریک ہے،ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات پر اظہار اطمینان ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دونوں ممالک کے...
    ( سٹی42) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے  چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ، ملاقات کا مقصد بیگم خالدہ ضیاء کے افسوسناک انتقال پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرنا تھا،چیف ایڈوائزر نےاس گہرے غم کے لمحے میں برادر عوامِ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام ترجمان پاکستانی ہائی  کمشن بنگلہ دیش  کے مطابق  دونوں راہنماؤں نے بیگم خالدہ ضیاء کے قد آور سیاسی مقام کو خراجِ تحسین پیش کیا ،دونوں راہنماؤں نے انہیں ایک ممتاز سیاسی راہنما قرار دیا،انہوں نے اعتراف کیا کہ بیگم...
    ڈھاکا میں بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قائد بیگم خالدہ ضیا کے سرکاری جنازے میں جنوبی ایشیا کے کئی ممالک کی اہم سیاسی شخصیات اور وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ غیر ملکی معززین کی بڑی تعداد میں موجودگی خالدہ ضیا کی علاقائی اہمیت اور ان کے طویل سیاسی کردار کی عکاس تھی۔ বাংলাদেশের সাবেক প্রধানমন্ত্রী খালেদা জিয়া–এর জানাজা সম্পন্ন হয়েছে, এতে হাজারো মানুষ অংশগ্রহণ করেন। তাঁর ইন্তেকালে বাংলাদেশে তিন দিনের রাষ্ট্রীয় শোক ঘোষণা করা হয়েছে।#KhalidaZia pic.twitter.com/FVAqsXHeoA — The Thursday Times (@thursday_times) December 31, 2025 پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے جنازے میں شرکت کی اور حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔...
    بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم اور بی این پی کی سربراہ بیگم خالده ضیا کی آخری رسومات کے موقع پر ڈھاکہ میں ایک غیر معمولی اور علامتی سفارتی منظر دیکھنے میں آیا، جہاں پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے درمیان مختصر مگر اہم ملاقات ہوئی۔ مئی میں پاک بھارت کشیدگی اور جنگ جیسے حالات کے بعد یہ دونوں ممالک کے اعلیٰ نمائندوں کے درمیان پہلا براہِ راست اور اعلیٰ سطحی رابطہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بنگلہ دیش کی سیاست کا ایک دور ختم بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم بیگم خالده ضیا کے انتقال پر جنوبی...
    سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم مرحومہ خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سپیکر نے کہا کہ اس رنج و غم کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ طارق رحمان اور مرحومہ کی بیٹی نے سپیکر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا اور تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت پر قدردانی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سپیکر نے بنگلہ دیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر خلیل الرحمٰن سے بھی ملاقات کی اور صدر و وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ مزید براں، سپیکر نے...
    سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء  کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔ اس سے قبل ان کا جسدِ خاکی بدھ کے روز دوپہر کے وقت جاتیائیہ سنگشد بھون کے قریب مانک میا ایونیو پہنچایا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے انہیں آخری بار دیکھنے اور الوداع کہنے کے لیے جمع ہونا شروع کر دیا۔ خالدہ ضیاء کا جسدِ خاکی ایک ایمبولینس کے ذریعے گُلشن میں واقع ان کے صاحبزادے طارق رحمان کی رہائش گاہ سے روانہ ہو کر مانک میا ایونیو پہنچا۔ اس سے قبل وہاں اہلِ خانہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کو آخری سلام پیش کیا۔ بیگم خالدہ ضیاء کی نمازِ جنازہ دوپہر 2 بجے قومی پارلیمنٹ کے احاطے میں ادا کی گئی،...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر) – بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، جس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔ ڈھاکہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے سپیکر قومی اسمبلی کا استقبال کیا۔ سردار ایاز صادق، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر، نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نماز جنازہ کے بعد وہ خالدہ ضیاء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے اور عبوری حکومت کے سینئر حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔
    قانونی امور کے مشیر ڈاکٹر آصف نذرالاسلام نے منگل کے روز الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کی حکومت بی این پی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کی موت کی ذمہ دار ہے، کیونکہ ان کے بقول خالدہ ضیاء کو مختلف ادوار میں جیل میں شدید اذیت اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹر آصف نذرالاسلام نے کہا کہ اگر انہیں مختلف مواقع پر جیل میں تشدد کا نشانہ نہ بنایا جاتا تو شاید ہم انہیں اتنی جلدی نہ کھوتے۔ میرا ذاتی طور پر یہ یقین ہے کہ فاشسٹ وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کی حکومت یقینی طور پر بیگم ضیاء کی موت کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یہ بات دوپہر کے وقت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس...
    بنگلہ دیش کی بڑی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے موجودہ سیاسی تبدیلی کے دوران پارٹی پالیسی کے خلاف سرگرمیوں پر اپنے 9 سینیئر رہنماؤں کو پارٹی سے خارج کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں سوگ، خالدہ ضیا کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی بی این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر 9 رہنماؤں کو تمام عہدوں اور بنیادی رکنیت سے نکال دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان پارٹی کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل روحل کبیر رضوی کے دستخط سے جاری بیان میں کیا گیا۔ پارٹی سے نکالے جانے والوں میں بیرسٹر رومین فرحانہ شامل ہیں، جو سابق رکن پارلیمنٹ اور اسسٹنٹ...
    سابق وزیرِ اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر آج سے 3 روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے قومی پارلیمنٹ ہاؤس کے ساؤتھ پلازہ اور مانک میا ایونیو میں ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں انہیں ان کے مرحوم شوہر اور سابق صدر ضیاء الرحمان کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے یہ شیڈول ڈھاکا میں پارٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکام نے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے اطراف بعض اہم سڑکیں سیکیورٹی اور سرکاری تقاریب کے پیش نظر بند...
    اسلام آباد، ڈھاکہ (خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی + آئی این پی) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں، خالدہ ضیا کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل...
    سپیکر قومی اسمبلی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم محترمہ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سردار ایاز صادق ڈھاکہ جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل ڈھاکہ روانہ ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم محترمہ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سردار ایاز صادق ڈھاکہ جا رہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی خالدہ ضیاء کے اہل خانہ سے حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے اظہار تعزیت بھی کریں گے۔ سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
    اسلام آباد: (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل ڈھاکہ روانہ ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم محترمہ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سردار ایاز صادق ڈھاکہ جا رہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی خالدہ ضیاء کے اہل خانہ سے حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے اظہار تعزیت بھی کریں گے۔ سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
    سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کا پروگرام تبدیل  ہوگیا ۔ اب اسحاق ڈار اپنی مصروفیات کے باعث کل بنگلہ دیش نہیں جائیں گے۔اسحاق ڈار کی بجائے اب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش جائیں گے ۔ سردار ایاز صادق کل بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے جنازہ میں شرکت کرینگے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم خالدہ ضیاء ایک طویل عرصہ سے علیل تھیں۔ خالدہ ضیاء کی شدید علالت کے باعث اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران اسحاق ڈار ان سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے۔ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ جائیں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سردار ایاز صادق بیگم خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ Heartfelt condolences on the sad demise of Begum Khaleda Zia, former Prime Minister of Bangladesh and Chairperson, Bangladesh Nationalist Party (BNP). May Allah SWT grant her high place in Jannah and patience to the bereaved family. Ameen.???? pic.twitter.com/aiJITyhzlW — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) December 30, 2025 واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا طویل علالت...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبا زشریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے صدر ِ مملکت نے اپنے پیغام میں بیگم خالدہ ضیاء کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی خدمات اور قیادت کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے ملک کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد آج، منگل، 30 دسمبر کے لیے شیڈول کردہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (BPL) کے دونوں میچز ملتوی کر دیے ہیں۔ خالدہ ضیا، جنہوں نے 1991 سے 1996 اور 2001 سے 2006 تک 2 بار بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، آج صبح 6 بجے انتقال کر گئیں۔ وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور سابق صدر ضیاالرحمان کی زوجہ بھی تھیں۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے قبل ہنگامہ، نواکھالی ایکسپریس کے کوچز  واک آؤٹ کرگئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کے مطابق، خالدہ ضیا نے کرکٹ کی ترقی اور انفراسٹرکچر میں نمایاں تعاون کیا...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں صدر آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی قیادت اور خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ President Asif Ali Zardari is deeply grieved by...
     ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سانگلہ ہل کے نواحی علاقے چک 45 ڈیرہ اوڈاں میں مشتعل مسلح افراد نے لڑائی جھگڑا رکوانے آنے والی پولیس پارٹی پر حملہ کر کے تھانیدار کی وردی پھاڑ دی اور سرکاری گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ پولیس تھانہ صدر سانگلہ ہل جھگڑے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو ذیشان اور اسلم اپنے ساتھیوں سمیت آپس میں جھگڑے میں مصروف تھے۔ پولیس کی جانب سے حالات قابو میں کرنے کی کوشش پر ڈنڈوں اور اسلحہ سے لیس دونوں فریقین، جن میں نامعلوم مرد و خواتین بھی شامل تھے، اچانک پولیس پارٹی پر حملہ آور ہو گئے۔ عمر حیات اے ایس آئی کی وردی پھاڑ دی اور کانسٹیبل کاشف کا موبائل فون توڑ دیا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بھارت میں انتہا پسندانہ سیاست نے اب کھیلوں کے میدانوں کو بھی نفرت کی آماجگاہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے اور انہیں کھیلنے سے روکنے کی دھمکی نے ایک بار پھر شائقین اور امن پسند حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ شیو سینا کا یہ اعلان کہ وہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، نہ صرف عالمی کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ "مہمان نوازی" کے ان تمام دعووں کی نفی بھی ہے جو بھارت اکثر بین الاقوامی سطح پر کرتا رہا ہے۔...
    ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں میچز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کرکٹ کے بعد اب بنگلادیش کرکٹ بھی بھارتی انتہا پسند ہندوں کے تعصب کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ سیاسی، دفاعی اور عالمی سفارت کاری کے محاذ پر پسپائی کے شکار بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی نذر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق انتہا پسند ہندوتوا تنظیم شیوسینا نے حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلا دیشی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں میں شرکت کی مخالفت کر دی۔ ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں میچز کھیلنے کی اجازت نہ دینے...
    بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر حکومت نے 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان منگل کے روز اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں ہونے والے ایڈوائزری کونسل کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔ اجلاس کا آغاز: ایک منٹ کی خاموشی اور دعا اجلاس کا آغاز بیگم خالدہ ضیاء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا۔ بعد ازاں مذہبی امور کے مشیر اے ایف ایم خالد حسین نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کروائی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ 3 روزہ سوگ...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور 3 مرتبہ ملک کی وزیرِ اعظم رہنے والی بیگم خالدہ ضیاء کو بنگلہ دیش کی جمہوری جدوجہد کی ایک مرکزی اور فیصلہ کن شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ وہ 30 دسمبر کو ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں، جہاں وہ طویل عرصے سے علالت کا شکار تھیں۔ ان کی صحت اس دور کے دوران اور اس کے بعد مزید خراب ہوئی جب انہیں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت میں قید کا سامنا کرنا پڑا۔ شیخ حسینہ کی حکومت کو 2024ء میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال کو بنگلہ دیش کی سیاست کے ایک اہم...
    وزیراعظم کا بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ Deeply saddened by the passing of Begum Khaleda Zia, Chairperson of the BNP and former Prime Minister of Bangladesh. Her lifelong service to Bangladesh and its growth and development leaves a lasting legacy. Begum Zia was a committed friend of Pakistan. My Government and the…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 30, 2025 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیاء بنگلہ دیش...
    بنگلہ دیش کی سابق خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق پارٹی کی جانب سے کر دی گئی۔ خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور ملک کی سیاست میں ایک اہم اور نمایاں شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ ان کی بیماری کی نوعیت جگر کے عارضے کی تھی اور وہ کافی عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔ ان کے علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق نے بتایا کہ خالدہ ضیا کو...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے سابق وزیرِ اعظم، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور جمہوریت کی جدوجہد کی نمایاں رہنما بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ قوم ’ایک عظیم سرپرست‘ سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیاء صرف ایک سیاسی جماعت کی قائد نہیں تھیں بلکہ وہ بنگلہ دیش کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم اور ناقابلِ فراموش حصہ تھیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حکومت نے ان کی عوامی خدمات اور عوامی مقبولیت کے اعتراف میں انہیں پہلے ہی ’ریاست‘ کی نہایت اہم شخصیت (Very, Very Important Person...
    خالدہ ضیاء بنگلا دیش کی معروف سیاستدان تھیں، جنہوں نے 1991ء سے 1996ء اور پھر 2001ء سے 2006ء تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ خالدہ ضیاء بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ سیاسی کیریئر کے دوران ان پر کرپشن کے الزامات لگے۔ انہیں 2018ء میں 5 برس کیلئے جیل بھی کاٹنا پڑی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلا دیش کی سابق خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیاء 80 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔ خالدہ ضیا بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور ملک کی سیاست میں ایک اہم...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء منگل کی صبح ڈھاکہ کے ایور کیئر ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئیں۔اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔ ان کے ذاتی معالج اور بی این پی کی نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین کے مطابق، بیگم خالدہ ضیاء آج تقریباً صبح 6 بجے وفات پا گئیں۔ انتقال کے وقت ہسپتال میں ان کے اہلِ خانہ اور بی این پی کی اعلیٰ قیادت موجود تھی، جن میں ان کے بڑے صاحبزادے اور قائم مقام بی این پی چیئرمین طارق رحمان، ان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان، پوتی زائمہ رحمان، دیگر قریبی رشتہ دار اور بی این...
    بنگلا دیش کی سابق خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔ خالدہ ضیا بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور ملک کی سیاست میں ایک اہم اور نمایاں کردار کی حامل رہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف...
    جماعت اسلامی سے اتحاد، بنگلہ دیشی نوجوانوں پر مشتمل نئی پارٹی میں ٹھوٹ پڑ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی نئی سیاسی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کو اگلے عام انتخابات سے قبل اندرونی خلفشار کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کو احتجاجی تحریک سے ختم کرنے کا باعث بننے والی جنریشن زی کی سیاسی پارٹی کے جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد نے اس کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ گزشتہ برس 2024 میں احتجاجی تحریک کے نتیجے میں جنم لینے والی نیشنل سٹیزن پارٹی کے کم از کم 30 رہنماں نے جماعت اسلامی کے ساتھ...
    بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے پارٹی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے ممکنہ انتخابی حلقوں کے لیے متبادل امیدوار تیار کر لیے ہیں، کیونکہ ان کی صحت اور آئندہ عام انتخابات میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ بی این پی ذرائع کے مطابق خالدہ ضیا کی جانب سے بوگرا، دیناجپور اور فینی کے 3 پارلیمانی حلقوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا گزشتہ نومبر کے آخر سے ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر خالدہ ضیا انتخابات میں حصہ لینے کے قابل نہ ہو سکیں تو ان حلقوں میں پہلے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی نام نہاد ”سٹریٹ موومنٹ“ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔ بنگلہ دیش کی تصاویر لگا کر تحریک کی کامیابی کا تاثر دینے کی کوشش کی جاتی رہی، مگر دن کی روشنی نے تمام حقائق کھول کر رکھ دیے۔ سٹریٹ موومنٹ کے دعوے داروں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہ ملا جس سے ان کی عوامی پذیرائی کا پول کھل گیا۔ پاکستان کے یورپ لاہور کی خوب سیر کرلی گئی، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں اور شہر کو سکھ کا سانس لینے دیں۔ لاہور کو آپ کے پروٹوکول سے زیادہ متاثر ہونے کی ضرورت نہیں۔ جس طرح لاہور کا...
    جاتیہ سماج تنترک دل یعنی جاساد نے بنگلہ دیش کے آئندہ قومی ریفرنڈم اور 13ویں پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور دونوں اقدامات کو ’غیر آئینی اور یکطرفہ‘ قرار دیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت قائم عبوری حکومت غیر جانبدار یا جامع نہیں ہے، اور اس نے ایک ایسا سیاسی عمل ترتیب دیا ہے جس کا مقصد صرف اپنی خودمختاری اور قانونی حیثیت کو جائز قرار دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں قومی انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل سائبر سیکیورٹی مزید سخت پارٹی کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت کی سیاسی مرضی نافذ کر رہا ہے نہ کہ ایک شفاف اور...
    پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں آئندہ سال جنوری میں شروع کردی جائیں گی۔ انہوں نے اتوار کے روز ڈھاکہ میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ایک خیرسگالی ملاقات کے دوران اس امید کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ Flash: Dhaka-Karachi direct flights are expected to start in January, Pakistan's envoy to Bangladesh Imran Haider tells Yunus in a meeting earlier today pic.twitter.com/Xuz5vmsRL9 — Sidhant Sibal (@sidhant) December 28,...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طالب علم رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے۔ اور ان مظاہروں سے طارق الرحمان جیسے مورثی سیاست دان بھر پور فائد ہ اُٹھانے کی کو شش کرر ہے ہیں۔ عالمی اخبارات اور شاید اسٹیبلشمنٹ یہ بتا رہے ہیں کہ بنگلہ دیشی وزارت عظمیٰ کے امیدوار طارق الرحمان 18 سال بعد ڈھاکہ پہنچ گئے۔ جی ہاں اس کا صاف مطلب یہی ہے کہ فروری میں ہونے والے انتخابات سے قبل عثمان ہادی کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شور حقیقت اور افسانہ دونوں ہی اور یو سکتا ہے ۔ بنگلہ دیش کے سیاسی ہیوی ویٹ اور مستقبل کے ممکنہ وزیر اعظم بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے نائب صدر...
    ڈھاکا:(نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ معروف طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے مبینہ قاتل بھارت فرار ہوگئے ہیں اور بھارتی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کے سینئر پولیس افسر نذرالاسلام نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ شریف عثمان ہادی کا قتل پہلے سے طے شدہ تھا، ان کے ذمہ داران کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ حملہ آور 12 دسمبر کو شریف عثمان ہادی پر حملے کے تھوڑی دیر بعد ہالوگاٹ سرحد سے بنگلہ دیش سے بھارت فرار ہوگئے اور سرحد پر دو بھارتی شہریوں نے ان کا استقبال کیا اور وہ انہیں شمال مشرقی ریاست میگالایا لے گئے...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ معروف طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے مبینہ قاتل بھارت فرار ہوگئے ہیں اور بھارتی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کے سینئر پولیس افسر نذرالاسلام نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ شریف عثمان ہادی کا قتل پہلے سے طے شدہ تھا، ان کے ذمہ داران کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ حملہ آور 12 دسمبر کو شریف عثمان ہادی پر حملے کے تھوڑی دیر بعد ہالوگاٹ سرحد سے بنگلہ دیش سے بھارت فرار ہوگئے اور سرحد پر دو بھارتی شہریوں نے ان کا استقبال کیا اور وہ انہیں شمال مشرقی ریاست میگالایا لے...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سے پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور ثقافتی، تعلیمی اور طبی تبادلوں کو مزید گہرا کرنے کے مواقع تلاش کرنے پر بھی بات کی۔ مزید پڑھیں: ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان معیشت کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہاکہ دو طرفہ تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں قریباً 20 فیصد...
    بنگلہ دیش کی جماعتِ اسلامی نے آئندہ عام انتخابات سے قبل نیشنل سٹیزنز پارٹی (این سی پی) اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابی مفاہمت قائم کر لی ہے۔ جماعت کے امیر شفیق الرحمان نے اتوار کی شام ڈھاکا کے نیشنل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی 8 جماعتیں اس انتخابی اتحاد میں شامل تھیں، جبکہ اب این سی پی اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)، جس کی قیادت ریٹائرڈ کرنل اولی احمد کر رہے ہیں، بھی اس مفاہمت کا حصہ بن گئی ہیں۔ اس طرح اس اتحاد میں شامل جماعتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کرپشن اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، جماعت اسلامی بنگلہ...
    بنگلہ دیش نے اقلیتوں کی صورتحال سے متعلق بھارت کی وزارتِ خارجہ کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ڈھاکا میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے تبصرے زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کرتے اور بنگلہ دیش میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے طویل ریکارڈ کو مسخ کرنے کی کوشش ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں قومی انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل سائبر سیکیورٹی مزید سخت بیان میں واضح کیا گیا کہ حکومتِ بنگلہ دیش اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کسی بھی ‘غلط، مبالغہ آمیز یا بدنیتی پر مبنی بیانیے’ کو دوٹوک الفاظ میں مسترد...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر اور نیشنل سائبر سیکیورٹی کونسل کے چیئرمین پروفیسر محمد یونس نے آنے والے پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم کے پیش نظر تمام شعبوں میں سائبر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ یہ ہدایت اتوار کے روز ریاستی مہمان خانے جمنا میں منعقدہ نیشنل سائبر سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران دی گئی۔ پروفیسر محمد یونس نے ٹیکنالوجی صلاحیت بڑھانے اور سائبر جرائم کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی فورسز کی بھارتی سرحد کے قریب کارروائی، انڈین ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل مضبوط آئی ٹی صلاحیتیں قائم کرنا اور ہر قسم کے سائبر خطرات کا پختہ عزم کے ساتھ مقابلہ کرنا ناگزیر...
    سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) کار اور ایدھی ایمبولینس میں تصادم‘ دادا پوتا جاں بحق‘ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ چک جھمرہ محلہ قائد آباد کا رہائشی 35 سالہ نوید اپنے والد ارشد بیگ' والدہ آسیہ بی بی‘ اہلیہ ثناءبی بی اور بچوں 2سالہ حذیفہ اور 2 ماہ کے حنظلہ کے ساتھ کار پر چک جھمرہ سے فیصل آباد جارہے تھے‘ کینال روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالی ایدھی ایمبولینس سے ٹکرا گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ 65 سالہ ارشد بیگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ اس کا دو ماہ کا پوتا حنظلہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جبکہ...
    لندن میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے باہر ہندوؤں کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے کو خالصتان تحریک سے وابستہ سکھوں نے کامیابی سے پسپا کر دیا، جس سے ہندو مظاہرین کا موقف کمزور اور تقسیم شدہ دکھائی دیا۔ سکھوں نے نہ صرف اپنے جھنڈے لہرا کر مضبوط پوزیشن اختیار کی بلکہ مظاہرین کے مطالبات کو دبا دیا۔ یہ بھی پڑھیں:خالصتان تحریک اور مودی کا خوف لندن میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے باہر ہندوؤں کی جانب سے مظاہرے کو سکھوں نے کامیاب منصوبہ بندی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس سے ہندو مظاہرین کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ BIG BREAKING: ???? ???? ???? Pro Khalistan Sikhs, led by Paramjit Singh Pamma (SFJ) counter Pro India Hidutva protesters in front...
    عینی شاہدین کے مطابق خالصتانی سکھوں اور بھارتی ہندو مظاہرین کے درمیان شدید نعرے بازی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد برطانوی پولیس نے دونوں گروپوں کو الگ کر کے صورتحال کو قابو میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ لندن میں واقع بنگلہ دیشی سفارتخانے کے سامنے اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتان کے حامی سکھ آمنے سامنے آ گئے۔ صورتحال اس قدر بگڑی کہ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس پر برطانوی پولیس کو فوری مداخلت کرنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو مظاہرین بنگلہ دیش میں ایک ہندو شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے تھے۔ تاہم مظاہرہ اس وقت ناکام ہو گیا جب...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے ملک میں اتحاد، رواداری اور جامع سیاسی کلچر کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی اصل طاقت ہمیشہ اس کے عوام رہے ہیں، جب وہ متحد ہو کر کھڑے ہوتے ہیں۔ وطن واپسی کے بعد اپنے پیغام میں طارق رحمان نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں نوجوان، پیشہ ور افراد، کسان اور مزدور شامل ہیں، کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش: این سی پی کا طارق رحمان کی واپسی کا خیرمقدم، جمہوریت کے لیے مثبت پیش رفت قرار انہوں نے میڈیا اور سکیورٹی اداروں کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا جنہوں...
        بنگلہ دیش میں احتجاجی پلیٹ فارم انقلاب منچ نے کارکن شریف عثمان ہادی کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری اور ٹرائل کے مطالبے پر اتوار کی دوپہر سے ملک کے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن اور ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عثمان ہادی کے قتل میں ملوث کسی فرد کو نہیں بخشا جائے گا، بنگلہ دیش وی نیوز کے نمائندے کے مطابق انقلاب منچ نے یہ اعلان ہفتے کی شب اپنے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے کیا۔ یہ فیصلہ ڈھاکہ کے شاہ باغ چوراہے پر جاری مسلسل دھرنوں کے بعد سامنے آیا۔ ابتدا میں ناکہ بندی صبح کے وقت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم ڈھاکہ پولیس اور عبوری حکومت کے...
    بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہے، اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت میں بہتری کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔ وی نیوز کے نمائندے کے مطابق ایورکیئر ہسپتال ڈھاکہ میں موجود میڈیکل بورڈ نے بتایا ہے کہ بیگم خالدہ ضیا اس وقت بیماری کے ایک نہایت نازک مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ آدھی رات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بی این پی کے سینئر رہنما اور میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر اے زیڈ ایم ظاہر حسین نے کہا کہ خالدہ ضیا کی حالت انتہائی پیچیدہ ہے اور یہ کہنا ممکن نہیں کہ ان کی صحت میں کوئی...
    لندن: لندن میں واقع بنگلہ دیشی سفارتخانے کے سامنے اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتان کے حامی سکھ آمنے سامنے آ گئے۔ صورتحال اس قدر بگڑی کہ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس پر برطانوی پولیس کو فوری مداخلت کرنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو مظاہرین بنگلہ دیش میں ایک ہندو شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے تھے۔ تاہم مظاہرہ اس وقت ناکام ہو گیا جب خالصتانی سکھ بنگلہ دیش کی حمایت میں خالصتان کے پرچم لہراتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق خالصتانی سکھوں اور بھارتی ہندو مظاہرین کے درمیان شدید نعرے بازی اور ہاتھا پائی...
    اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ 1971 میں مشرقی پاکستان کا بنگلہ دیش بننا وہاں کے عوام کی مرضی کے خلاف تھا۔ سقوط ڈھاکا دراصل بھارت کے مذموم منصوبے کے تحت ہوا اور مجیب الرحمن اور اس کی عوامی لیگ نے اس سازش کوکامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جہاں تک مجیب کی پاکستان سے وفاداری کا تعلق ہے تووہ اگرتلہ سازش کیس میں ہی ثابت ہو چکی تھی کہ وہ بھارت کا ایجنٹ ہے اور وہ مشرقی پاکستان پر بھارت کو مسلط کرانا چاہتا ہے۔ پھر جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا کہ بھارتی فوج نے مجیب کی عوامی لیگ اور مکتی باہنی کی مدد سے مشرقی پاکستان پر اپناتسلط قائم کر لیا۔ بنگالی مسلمانوں کے...
    بنگلہ دیش میں معروف سینیئر صحافی انیس عالمگیر، مقبول اداکارہ مہر افروز شاون سمیت دیگر 4 افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت ایک درخواست پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی گئی ہے۔ پولیس حکام نے پیر کے روز تصدیق کی کہ تاحال اس درخواست کو باقاعدہ مقدمے کی صورت میں درج نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کی برطرفی نے بنگلہ دیش میں بھارت کی مداخلت ختم کردی، بنگلہ دیشی صحافی پولیس ذرائع کے مطابق یہ درخواست اتوار کی علی الصبح تقریباً 2 بجے آرین احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی، جو جولائی ریولوشنری الائنس کے مرکزی آرگنائزر ہیں۔ درخواست ڈھاکا کے علاقے اُترا ویسٹ تھانے میں دی گئی۔ Journalist Anis Alamgir has been taken to...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے فون پر رابطہ کیا اور سوڈان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے 6 بنگلہ دیشی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں عسکریت پسندوں کا اقوام متحدہ کے اڈے پر حملہ، 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق اتوار کے روز نتونیو گوتریس نے ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ’میں گہری ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے کال کر رہا ہوں۔ میں اس واقعے سے دل گرفتہ اور حیران ہوں۔‘ انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا اور پروفیسر یونس سے کہا کہ وہ مرحومین...
    آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل بنگلہ دیش پولیس نے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے جامع سیکیورٹی پروٹوکول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ہدایات اتوار کے روز جاری کی جائیں گی تاکہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ مجوزہ سیکیورٹی گائیڈ لائنز کے تحت سیاسی رہنماؤں اور ممکنہ انتخابی امیدواروں کو اپنی رہائش گاہوں، دفاتر، آمد و رفت، عوامی جلسوں اور سائبر اسپیس میں سیکیورٹی سے متعلق واضح ہدایات دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے عام انتخابات اور ریفرنڈم کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا حکام نے حالیہ عوامی تحریک کے صفِ اول کے رہنماؤں اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے...
    بنگلہ دیش میں آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت بنگلہ دیش نے بھارت میں مقیم مفرور سیاسی شخصیات کی مبینہ سرگرمیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا ہے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوششوں کا معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر پرنئے ورما کو اتوار کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں ان بیانات اور سرگرمیوں پر بنگلہ دیشی حکومت کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا جو مبینہ طور پر بھارت میں مقیم مفرور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سامنے آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات سے قبل...
    سوڈان کے متنازع علاقے ابیئی میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے دوران ڈرون حملے کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے 6 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔ بنگلہ دیش آرمی نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انقلاب منچہ کے کنوینیئر پر حملہ: بنگلہ دیشی حکومت کا ملزم کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان بنگلہ دیش آرمی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے تحت خدمات انجام دینے والے 6 بنگلہ دیشی امن دستے کے اہلکار ہفتے کے روز اس وقت شہید ہوئے جب ایک علیحدگی پسند مسلح گروہ نے سوڈان کے علاقے ابیئی میں قائم کدوگلی لاجسٹک بیس...
    سوڈان (نیوز ڈیسک) سوڈان میں دہشت گردوں نے اقوامِ متحدہ کے ایک اڈے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے امن مشن پر تعینات 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پاکستانی کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ پاکستانی امن دستوں نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ کارروائی کے دوران پاکستانی امن فوج نے اقوامِ متحدہ کے اڈے میں پھنسے 41 بنگلہ دیشی فوجیوں کو بحفاظت نکال لیا، جن میں 8 زخمی اہلکار بھی شامل تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد...
    سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ایبی میں اقوام متحدہ کے ایک اڈے پر مسلح عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 بنگلہ دیشی امن فوجی جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے  ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ غیر شناخت شدہ مسلح گروہوں نے کیا، جنہیں دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ یہ بنگلہ دیشی دستہ اقوام متحدہ کے عارضی امن فوجی مشن برائے ایبی (یو این آئی ایس ایف اے) کے تحت تعینات تھا، جس کا مقصد اس غیر مستحکم علاقے میں امن و استحکام قائم...