اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بھارت میں انتہا پسندانہ سیاست نے اب کھیلوں کے میدانوں کو بھی نفرت کی آماجگاہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے اور انہیں کھیلنے سے روکنے کی دھمکی نے ایک بار پھر شائقین اور امن پسند حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ شیو سینا کا یہ اعلان کہ وہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، نہ صرف عالمی کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ "مہمان نوازی" کے ان تمام دعووں کی نفی بھی ہے جو بھارت اکثر بین الاقوامی سطح پر کرتا رہا ہے۔ مودی حکومت نے کرکٹ کو قوم پرستی کے اظہار کا سب سے بڑا ذریعہ بنا لیا ہے۔ بی جے پی کے دور میں بی سی سی آئی کی باگ ڈور وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے ہاتھ میں ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی کرکٹ اب انتظامیہ نہیں بلکہ سیاسی اشاروں پر چلتی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (IPL)، جسے کبھی دنیا کی سب سے منافع بخش کرکٹ لیگ کہا جاتا تھا، آج تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہی ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد (تقریباً 2.

4 بلین ڈالر) کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ زوال محض اتفاقی نہیں، بلکہ بھارت کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتظامی ناکامیوں کا شاخسانہ ہے۔ بین الاقوامی کھلاڑی اب بھارت کو ایک " محفوظ سپورٹس ہب " کے طور پر دیکھنے کے بجائے ایک سیاسی اکھاڑے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے بعد اب بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو نشانہ بنانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت اب بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کے لیے غیر جانبدار جگہ نہیں رہا۔ اگر کھیل کو سیاست اور ہندوتوا کے ایجنڈے سے الگ نہ کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب دنیا کے بڑے کھلاڑی بھارت کا رخ کرنے سے کترائیں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات

(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
 صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں  جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز