بنگلادیش کے ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرانے کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا۔

مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے خارج کیے جانے کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کے لیگ میچز بھارت سے نکال کر سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کرے، کیونکہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے ریلیز کیے جانے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

شاہ رخ خان کی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) نے بی سی سی آئی کی ہدایت پر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے خارج کیا تھا۔ انہیں پچھلے مہینے ابوظہبی میں ہونے والی نیلامی میں 9.

20 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیا تھا۔

بی سی بی کے صدر اور سابق کپتان امین الاسلام نے اس واقعے کے بعد ایمرجنسی بورڈ میٹنگ کے بعد کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم بنگلہ دیش کے کھیلوں کے مشیر آصف نذرو ل نے کہا کہ انہوں نے بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئی سی سی کو باضابطہ طور پر درخواست بھیجے کہ بنگلہ دیش کے چار لیگ میچز سری لنکا میں کرائے جائیں۔

آصف نذرو ل نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ بورڈ کو واضح کرنا چاہیے کہ اگر ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی، جو معاہدے کے تحت بھارت میں کھیلنے کا اہل ہے، وہاں محفوظ نہیں تو قومی ٹیم بھی بھارت میں میچ کھیلنے کے دوران محفوظ محسوس نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کو باضابطہ طور پر درخواست دینی چاہیے کہ میچز سری لنکا میں ہوں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز، دوسرا میچ 9 فروری کو اٹلی، تیسرا میچ 14 فروری کو انگلینڈ اور چوتھا میچ 17 فروری کو نیپال کیخلاف شیڈول ہیں۔ ابتدائی تین میچز کولکتہ جبکہ چوتھا میچ ممبئی میں کھیلا جانا ہے۔

بی سی سی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ باقی رہ جانے کے بعد میچز کا مقام تبدیل کرنا “تقریباً ناممکن” ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش پر میچز نہیں بدل سکتے، یہ لاجسٹک طور پر بہت مشکل ہے۔

بی سی سی آئی ذرائع نے کہا کہ ٹیموں کے ہوائی ٹکٹ اور ہوٹل بک ہو چکے ہیں۔ براڈکاسٹ عملہ بھی موجود ہے، اس لیے یہ کہنا آسان ہے لیکن کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا معاہدہ ہوا تھا، پاکستان اس طے شدہ معاہدے کے تحت اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے سری لنکا فروری کو ورلڈ کپ نے کہا کہا کہ کے بعد

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی