Juraat:
2026-07-24@01:06:07 GMT

بنگلہ دیشی کرکٹرز بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

بنگلہ دیشی کرکٹرز بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر

ہمیں ہلکا نہ لینا ، آئی پی ایل کھیلنے آئے تو ماریں گے’شاہ رخ خان کو بھی دھمکیاں
سنجے لیلا بھنسالی کوہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر 8 گھنٹے مارا تھا

پاکستانی کرکٹرز کے بعد اب بنگلادیشی کرکٹرز بھی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے تعصب کا نشانہ بننے لگے۔میڈیاکے مطابق انتہا پسند ہندو کارکن نے انڈین پریمیٔر لیگ (آئی پی ایل) کی فرینچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک و بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کرکٹرز انڈین پریمیٔر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں مارا پیٹا جائے گا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں انتہا پسند ہندو کارکن کو میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے آئے تو ہم ان کو ماریں گے اور شاہ رخ خان اگر اپنی ٹیم میں کسی بنگلادیشی کھلاڑی کو کھیلنے دیتے ہیں تو ان کو بھی ماریں گے۔انتہا پسند ہندو کارکن نے کہا کہ ہمیں ہلکے میں مت لینا کیونکہ سنجے لیلا بھنسالی جو بھارت کی سب سے بڑے بجٹ کی فلمیں بناتے ہیں ہم نے تو ان کو بھی فلم پدماوت میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر 8 گھنٹے مسلسل مارا تھا”۔یاد رہے کہ 16 دسمبر کو ابوظہبی میں منعقدہ آئی پی ایل 2026ء کی نیلامی میں مستفیض الرحمٰن واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں جنہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 9.

2 کروڑ روپے میں خریدا۔

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل انتہا پسند بنگلہ دیشی

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا