2026-06-02@21:07:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1758
«بنگلہ دیش»:
(نئی خبر)
آئی سی سی اور پاکستان و بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے مذاکرات، بنگلہ دیشی ٹیم کی کوئی سرزنش نہیں ہوگی، اعلامیہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان تعمیری اور خوشگوار مکالمہ اختتام پذیر ہو گیا جس میں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سمیت جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مجموعی مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا تاہم عالمی کرکٹ کے منتظم ادارے نے اس بات کا اعادہ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں پی سی بی چیئرمین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ کا بھرپور ساتھ دیا، اس لیے پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ کھیلے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کی درخواست کر دی pic.twitter.com/wC1G0n78il — Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) February 9, 2026 مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کے...
بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روز پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں موبائل فون لے جانے پر پابندی واپس لے لی ہے۔ بنگلہ دیش میں 11 جماعتی انتخابی اتحاد کے ایک وفد نے پیر کے روز الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور حالیہ نوٹیفیکیشن پر عوامی تحفظات سے آگاہ کیا، جس میں آئندہ 13 واں قومی پارلیمانی انتخاب کے دوران ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون لے جانے سے روکنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: چیف الیکشن کمشنر کی تمام فریقین سے شفاف انتخابات کے لیے تعاون کی اپیل وفد کی قیادت جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور پبلسٹی و میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈووکیٹ احسان الحق محبوب زبیر نے...
بنگلہ دیش اور امریکا نے باہمی ٹیرف سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جسے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے پر بنگلہ دیش کی جانب سے مشیر برائے تجارت شیخ بشیر الدین اور قومی سلامتی کے مشیر خلیل الرحمان نے دستخط کیے، جبکہ امریکا کی نمائندگی امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر نے کی۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا 9 فروری تک دوطرفہ تجارتی معاہدے پر اتفاق کرلیں گے، سیکریٹری تجارت اس معاہدے پر مذاکرات کا آغاز گزشتہ برس اپریل میں ہوا تھا، جو 9 ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے۔ مشیر برائے تجارت شیخ بشیر الدین نے اس معاہدے کو ایک سنگِ میل قرار...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مسئلہ بنگلہ دیش کا تھا، اور ابھی آئی سی سی سے بات چیت چل رہی ہے، ہم نے بنگلہ دیش کا مؤقف سامنے نہیں آنے دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جے شاہ خود پاکستان آتے تو پاکستان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہوتی، شاہد آفریدی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملہ چل رہا ہے، پاکستان بھی انتظار کررہا ہے اور بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گھر آئے مہمان کی عزت کرنا سیکھا ہے، اور اگر کوئی خود چل کر آئے تو بہت...
’جدھر دیکھوں تیری تصویر نظر آتی ہے‘: میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کا لیکن بھارتی اسکرین پر ریویو پاکستان نے لے لیا!
ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان مقابلے کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بھارتی آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم جیو ہاٹ اسٹار پر اچانک ’پاکستان ریویو‘ نشر ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کی اٹلی کو شکست، کیا زخمی اطالوی کپتان ٹورنامنٹ کھیل پائیں گے؟ یہ غیر متوقع لمحہ میچ کے تقریباً 5ویں اوور کے دوران سامنے آیا جس نے ناظرین کو حیران کر دیا۔ اسکرین پر پاکستان ریویو کا سائن نمودار ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہو گیا اور صارفین نے اس تکنیکی یا ادارتی غلطی پر مختلف تبصرے کیے۔ کئی ناظرین کے لیے یہ لمحہ خاص طور پر چونکا دینے والا...
پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے مجوزہ میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور آئی سی سی وفد کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔ مزید پڑھیں:شاہد آفریدی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے ایمبیسیڈر مقرر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ٹیم نئی دہلی بھیجنے سے انکار کیا، جس پر آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر...
فوج میں غیر قانونی ہلاکتوں کی روایت پہلے سے تھی جبری گمشدگیاں بعد میں آئیں، سابق بنگلہ دیشی آرمی چیف
سابق بنگلہ دیشی آرمی چیف اقبال کریم بھوئیاں نے بین الاقوامی جرائم کی ٹریبونل میں بیان دیا کہ فوج میں غیر قانونی ہلاکتوں کی روایت پہلے سے موجود تھی، اور بعد میں جبری گمشدگیاں نافذ کی گئیں۔ مزید پڑھیں:حسینہ واجد کی حوالگی سے متعلق بھارت نے ابھی تک جواب کوئی نہیں دیا، بنگلہ دیشی مشیر خارجہ انہوں نے ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) کے قیام کی سخت تنقید کی اور کہا کہ فوجی تربیت یافتہ افسران شہریوں کو دشمن سمجھ کر کارروائیاں کرتے تھے، جبکہ ایمرجنسی رول اور سیاسی دباؤ نے غیر قانونی حراست اور ہلاکتوں کو معمول بنا دیا۔ بھوئیاں نے کہا کہ آرمی چیف بننے کے بعد انہوں نے غیر قانونی ہلاکتیں روکنے کی کوشش کی، اور RAB کے...
لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین السلام اپنا دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر خود پہنچ کر معزز مہمان کو الوداع کہا۔ ذرائع کے مطابق امین السلام نے اپنے دورے کے دوران پی سی بی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ کرکٹ تعلقات، باہمی سیریز اور آئی سی سی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ امین السلام نے گزشتہ رات قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی وفد کے ساتھ پی سی بی کے چیئرمین کی ہونے والے بات...
آج سے دو دن بعد بنگلہ دیش میں قومی پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں ۔ یوں12فروری 2026 بنگلہ دیشیوں کے لیے ایک تاریخ ساز دن ہے۔ یہ دن اس لیے بھی تاریخ ساز ہے کہ سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش ، شیخ حسینہ واجد ، کے 15سالہ استبدادی اقتدار کے خاتمے کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش میں آزادانہ انتخابات کا ڈول ڈالا جارہا ہے ۔ بھارت ( جہاں حسینہ واجد نے فرار کے بعد پچھلے ڈیڑھ سال سے پناہ لے رکھی ہے) مایوس اور پریشان ہے ۔ حسینہ واجد کی حکومت کے اچانک خاتمے کے ساتھ ہی بنگلہ دیش میں بھارت کی معاشی ، سیاسی، سفارتی اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا جہاز خلیجِ بنگال میں ڈُوب چکا ہے...
ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی کا ازالہ کیا جائے، محسن نقوی نے آئی سی سی کے سامنے شرط رکھ دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہیں۔ PCB Chairman Mohsin Naqvi meets with BCB President Aminul Islam and ICC Deputy Chairman Imran Khwaja at Gaddafi Stadium, Lahore. pic.twitter.com/DmaoJPHNzj — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2026 مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی سی بی...
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے حامیوں کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 25 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں سیاسی بنیادوں پر قائم 23 ہزار سے زائد مقدمات واپس لینے کا فیصلہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب جماعت اسلامی کے امیدوار شفیق الاسلام کی انتخابی ریلی پر بی این پی کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق 40 سے 50 افراد نے مسلح ہو کر ریلی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ’ابتدائی جھڑپ میں کم...
فائل فوٹو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج کس بات کا گلہ کر رہے ہیں؟ جو آپ نے کیا، اس کا انجام یہی ہونا تھا۔لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ ڈائیلاگ تقسیم ختم کرکے اتحاد پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، آج ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013ء میں عوام نے 4 سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کا موقع دیا، ہم نے پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں حکومت کا موقع دیا۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی تیسری قوت نہیں تھی اس کو بنایا گیا، بلوچستان میں ہم نے اتحادی جماعتوں کو حکومت...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابقہ عوامی لیگ حکومت کے دور میں قائم کیے گئے سیاسی نوعیت کے ہزاروں مقدمات واپس لینے کی سفارش کر دی ہے، جس سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت لاکھوں افراد کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش عام انتخابات: فوج اور سیکیورٹی اداروں کی 14 روز کے لیے تعیناتی بنگلہ دیش کی وزارتِ قانون نے اعلان کیا ہے کہ عبوری حکومت نے سیاسی بنیادوں پر قائم 23 ہزار 865 مقدمات واپس لینے کی سفارش کی ہے۔ وزارت کے مطابق یہ مقدمات سابقہ عوامی لیگ حکومت کے دور میں دائر کیے گئے تھے اور ان سے تقریباً 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ وزارتِ قانون کا کہنا ہے کہ...
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں ٹی20 ورلڈ کپ تنازعے پر مذاکرات متوقع ہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر نے عمران خواجہ کا استقبال کیا جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا استقبال پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کیا، اس موقع پر سلمان نصیر نے کہاکہ پاکستان آمد پر معزز مہمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام اپنے دورہ پاکستان کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے...
صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امین الاسلام لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے ان کا استقبال کیا۔ لاہور_ صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین السلام کی لاہور آمد ائر پورٹ پر پی ایس ایل چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا استقبال کیا پاکستان آمد پر معزز مہمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ سلمان نصیر صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین السلام… pic.twitter.com/NInRBYCOIr — PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 8, 2026 اس موقع پر سلمان نصیر نے کہاکہ پاکستان آمد پر معزز مہمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش...
بارڈر گارڈ بنگلہ دیش نے جنوری 2026 کے دوران ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی سرحدی آمد و رفت اور اسمگلنگ میں ملوث سیکڑوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق اس عرصے میں 114 بنگلہ دیشی شہریوں، 5 بھارتی شہریوں اور 159 میانمار کے باشندوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی ’سچائی اور شفا یابی‘ کمیٹی کا منصوبہ، خطے کے لیے اہم اشارہ بی جی بی کے مطابق مختلف سرحدی علاقوں اور دیگر مقامات پر کارروائیوں کے دوران 1.31 ارب ٹکہ سے زائد مالیت...
بنگلہ دیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات اور ملک گیر ریفرنڈم سے قبل امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اتوار سے فوج کو تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ الیکشن حکام کے مطابق یہ اقدام شفاف، پرامن اور منظم انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ فوج 7 دن قبل اور بعد تک تعینات رہے گی الیکشن کمشنر عبدالرحمان المسعود نے بتایا کہ فوج پہلے محدود کردار میں موجود تھی، تاہم اب اسے باضابطہ طور پر ووٹنگ سے 7 دن قبل اور 7 دن بعد تک تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو انتخابات کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ...
بنگلہ دیش کی حکومت نے حال ہی میں شائع ہونے والی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلہ دیش کی رپورٹ پر اعتراض کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد 36 دنوں میں 15 سیاسی رہنما اور کارکنان قتل ہوئے۔ حکومت نے اس اعداد و شمار کو گمراہ کن اور سیاق و سباق سے خالی قرار دیا۔ حکام کے مطابق پولیس ریکارڈز کے مطابق اس دوران صرف 5 ہلاکتیں براہِ راست کسی سیاسی سرگرمی یا پروفائل سے جڑی ہوئی ہیں۔ ان میں عثمان ہادی کا قتل بھی شامل ہے، جنہیں موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ حکام کے مطابق یہ قتل جان بوجھ کر ایک حساس سیاسی مرحلے کے دوران خوف پھیلانے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق امین الاسلام ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے، دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہ آئی سی سی کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے۔ چیئرمین بی سی بی امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے، بی سی بی صدر امین الاسلام آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر بورڈ ممبرز بھی شریک ہوں گے۔
بنگلہ دیشی کے لیے آئندہ ہفتہ اہم، شفاف اور پرامن ووٹنگ یقینی بنانا چیلنج ہوگا، چیف ایڈوائزر محمد یونس
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ انتہائی اہم ثابت ہوگا کیونکہ ملک 12 فروری کو ہونے والے قومی پارلیمانی انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔ ہفتے کے روز جمنہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ اب تک انتخابی تیاریوں کا مرحلہ بہت اچھے انداز میں مکمل کیا گیا ہے، تاہم اصل چیلنج شفاف اور پُرامن ووٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد کی چیف ایڈوائزر سے ملاقات، آئندہ انتخابات پر گفتگو انہوں نے کہا کہ ہم اب تک کی تیاریوں سے بہت مطمئن ہیں، اب ہماری اصل ذمہ داری...
پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت تو دے دی ہے مگر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔ حکومت پاکستان کے اس فیصلے کو ملکی سطح پر بہت سراہا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کو اس لیے بھی سراہا جا رہا ہے کہ اکثر لوگ یہ سوچ رہے تھے اگر پاکستان نے T-20 ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا تو یہ فیصلہ کرکٹ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ البتہ T-20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے فیصلے سے بھارتی حکومت بہت خوش ہوتی کیونکہ وہ تو پاکستان کو عالمی کرکٹ سے بے دخل کرنے کے پہلے...
بنگلہ دیش میں آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل الیکشن کمیشن نے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے ایک غیر معروف غیر سرکاری تنظیم کو دیے گئے ہزاروں انتخابی مبصر کارڈز معطل کر دیے ہیں۔ اس اقدام نے نہ صرف انتخابی شفافیت سے متعلق سوالات کو جنم دیا ہے بلکہ الیکشن کمیشن کے جانچ پڑتال کے نظام پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: طلبہ تنظیم کا الیکشن کمیشن کا دوسرے روز بھی گھیراؤ، مظاہرین کیا چاہتے ہیں؟ بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے پیپلز ایسوسی ایشن فار سوشل ایڈوانسمنٹ (پاشا) نامی ایک غیر معروف این جی او کو جاری کیے گئے 10 ہزار سے زائد انتخابی مبصر کارڈز عارضی طور پر...
اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں جنگلات میں آگ لگ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ آگ مارگلہ نور پور رینج بارہ کہو کے قریبی علاقے میں لگی ہے۔ اسلام آباد مارگلہ ہلز میں آگ بھڑکنے کا معاملہ, آگ مارگلہ نور پور رینج بارہ کہو کے قریبی جنگلات میں لگی جسے بجھانے کے لیے فائیر فائیٹرز کی کاروائیاں جاری ہیں، جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا — DC Islamabad (@dcislamabad) February 7, 2026 ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی کارروائیاں جاری ہیں اور ان کی مدد سے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے خط کا جواب ارسال کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے یہ جواب آئی سی سی کے رابطے کے بعد دیا، جبکہ اصل مواد کے بارے میں صرف آئی سی سی ہی وضاحت دے گی کہ پی سی بی نے کیا مؤقف پیش کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے لیکن بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر رہنما طارق رحمان نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی جماعت 12 فروری کو ہونے والے قومی انتخابات میں کامیاب ہوئی تو طویل عرصے سے زیرِ بحث تیستا دریا میگا منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش عام انتخابات: نوجوان امیدواروں کی بھرمار، پرانی سیاست کا توازن بدلنے لگا وی نیوز کے نمائندے کے مطابق طارق رحمان نے نیل فاماری کے علاقے بورو ماتھ میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کی اولین ترجیحات میں پانی کا بہتر انتظام، زرعی ترقی اور شمالی بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع شامل ہو گی۔ انہوں نے خبردار کیا...
بنگلہ دیش میں عوامی لیگ حکومت کے خاتمے پر منتج ہونے والی طلبہ قیادت میں چلنے والی عوامی تحریک نے نہ صرف مسابقتی انتخابات اور جمہوری انتقال کی راہ ہموار کی بلکہ ملکی سیاست میں امیدواروں کی ساخت کو بھی یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کے انتخابی بیلٹ پر صرف معمر اور روایتی سیاستدانوں کا غلبہ نظر نہیں آ رہا، بلکہ بڑی تعداد میں نوجوان امیدوار قومی اسمبلی میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان میں سے اکثر وہ ہیں جو 2024 کی عوامی تحریک کے دوران سڑکوں پر متحرک رہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلہ دیش (TIB) کے ‘نو یور کینڈیڈیٹ’ پورٹل کے مطابق آئندہ انتخابات میں 25 سے 44 سال...
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں پہلی مرتبہ درختوں کی باقاعدہ مردم شماری کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد دارالحکومت کے شہری علاقوں اور قدرتی جنگلات کو محفوظ بنانا اور شفاف تحفظی نظام قائم کرنا ہے۔ 8 انچ قطر سے بڑے تمام درخت ریکارڈ میں شامل سی ڈی اے کے چیئرمین اور ممبر ماحولیات کی ہدایات پر انوائرنمنٹ وِنگ کی ٹیمیں، ماحولیاتی تحفظ کے عملے کے تعاون سے، ان تمام درختوں کو نمبر لگا کر ریکارڈ کر رہی ہیں جن کا تنا کم از کم آٹھ انچ قطر رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی، پولن الرجی سے نجات یا نیا ماحولیاتی بحران؟ یہ مردم شماری اسلام...
بنگلہ دیش کی 2 بڑی اپوزیشن جماعتیں، بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی، نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ حکومت میں آئیں تو ایک ’سچائی اور شفا یابی کمیٹی‘ قائم کریں گی۔ یہ اقدام جنوبی ایشیا میں سابق آمرانہ یا مضبوط حکومتی دور کے بعد کی سیاسی اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ دونوں جماعتوں کے انتخابی منشور میں شامل اس منصوبے کا مقصد گزشتہ برسوں میں عوامی لیگ کے طویل دور حکومت میں ہونے والے مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنا ہے، جن میں جبری گمشدگیاں، غیر قانونی قتل اور سیاسی جبر کے دعوے شامل ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر بھی زیرِ بحث...
بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے، جس میں معاشی ریلیف، سماجی بہبود اور طرزِ حکمرانی میں اصلاحات کے لیے 9 بڑے وعدے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ منشور جمعے کی سہ پہر ڈھاکہ کے سونارگاؤں ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کیا گیا، جہاں بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور مدعو مہمانوں سے خطاب کیا۔ ’فیملی کارڈ ‘ منشور کا مرکزی نکتہ منشور کا سب سے اہم اور نمایاں وعدہ ’فیملی کارڈ‘ پروگرام کا اجرا ہے، جس کے تحت کم آمدنی اور محروم طبقے کے خاندانوں کو ماہانہ...
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان کو براہِ راست عوامی اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مباحثے میں شرکت کی دعوت دے دی ہے، جس میں دونوں رہنما اپنے سیاسی نظریات اور انتخابی منشور قوم کے سامنے پیش کریں گے۔ معروف بنگلہ دیشی اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر رات تقریباً 8 بجے جاری بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش میں سیاسی جواز صرف آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ شفافیت اور اعتماد کے بغیر کوئی بھی انتخابی نتیجہ عوام کا اعتماد حاصل...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، شہر بھر میں چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر بوکاٹا کی صدائیں گونج رہی ہیں۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات 12 بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔لاہور میں آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئی ہیں، روشن چھتوں پر منچلوں اور پتنگ بازوں کی بہار ہے۔بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، خواتین نے ہاتھوں پر مہندی، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں لوگ پتنگ اڑاتے نظر آ...
رواں ماہ کی 12تاریخ کو بنگلہ دیش میں قومی پارلیمانی انتخابات کا میدان سج رہا ہے ۔ یادش بخیر، بنگلہ دیش کبھی ہمارا مشرقی بازُو ہُوا کرتا تھا ۔ اب تاریخ اور جغرافیہ بدل چکا ہے، اس لیے یادِ ماضی میں سینہ کوبی لا حاصل ہے ۔ بنگلہ دیش کے عبوری حکمران، سربراہ ، پروفیسر محمد یونس، ( جنہیں چیف ایڈوائزر بھی کہا جاتا ہے) اپنے وطن میں قومی انتخابات کا انعقاد کرکے اپنا وعدہ نبھا رہے ہیں ۔ عالمی شہرت یافتہ بنگلہ دیشی ماہرِ معیشت اوراقتصادیات میں نوبل انعام حاصل کرنے والے پروفیسر محمد یونس صاحب نے تقریباً18ماہ قبل یہ الیکشن کروانے کا اعلان اور وعدہ کیا تھا۔ اِس دوران کئی اطراف و جوانب سے اُنہیں ترغیب دی گئی...
بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات دونوں ممالک کے مختلف قومی مفادات کی وجہ سے رک گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات وزارت خارجہ میں آخری باضابطہ میڈیا بریفنگ کے دوران کہی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ منتخب حکومت تعلقات کو بہتر بنا سکے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد نے سیاست سے توبہ کرلی، ’عوامی لیگ قائم رہے گی‘، بیٹے کا اعلان محمد توحید حسین نے کہا کہ عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی، لیکن دورانیے میں تعلقات ہموار نہیں رہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بڑا بحران پیدا نہیں ہوا، لیکن تعلقات میں ٹھہراؤ آ...
ٹی20ورلڈکپ تنازع، اظہارِ یکجہتی پر شکریہ پاکستان، بنگلہ دیشی وزیر کھیل کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلہ دیش کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل آصف نذرل نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے محرومی کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا۔آصف نذرل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ حمایت کیا جا سکے۔ بنگلہ دیشی وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ وزیرِاعظم پاکستان نے کابینہ اجلاس میں کہا...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہا ہے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر، معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، وزیراعظم شہباز شریف ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی، بنگلہ دیشی طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنوں، وکلا، صحافیوں اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں کہا گیا...
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل 2 نے اشولیا میں جولائی کی عوامی بغاوت کے دوران 6 افراد کے قتل اور لاشیں جلانے کے مقدمے میں سابق رکنِ پارلیمنٹ محمد سیف الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق 5 اگست 2024 کو 6 افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا اور لاشیں نذرِ آتش کی گئیں، جن میں ایک شخص کو زندہ جلایا گیا۔ مقدمے میں 16 افراد نامزد ہیں، جن میں 8 گرفتار اور 8 مفرور ہیں۔ مزید پڑھیں: لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ روپے سے زائد میں براہِ راست سائن کرلیا یہ فیصلہ ٹربیونل 2 کا پہلا فیصلہ ہے،...
لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو 6 کروڑ روپے سے زائد میں براہِ راست سائن کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے لیے بنگلہ دیش کے نامور فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو براہِ راست معاہدے کے تحت ٹیم میں شامل کرلیا ہے، جس پر 6 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔ لاہور قلندرز نے جمعرات کو اپنے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنگلہ دیشی بھائی مستفیض، جو 2016 اور 2018 میں قلندرز کا حصہ رہے، اب براہِ راست سائننگ کے تحت واپس خاندان میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایک بار قلندرز، ہمیشہ قلندرز۔ مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا مستفیض الرحمٰن نے رواں سال...
ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل آصف نذرل نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے محرومی کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا۔ آصف نذرل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ حمایت کیا جا سکے۔ بنگلہ دیشی وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ وزیرِاعظم پاکستان نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ کھیل میں سیاست کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے اور یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے حق میں سوچ سمجھ کر...
ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلہ دیش میں 12 فروری کو ہونے والے قومی انتخابات سے قبل فیس بک پر جعلی ری ایکشنز، بالخصوص ’ہاہا‘ ایموجی، کے ذریعے سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے اور عوامی تاثر کو متاثر کرنے کے لیے بوٹس اور کلک فارمز کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔ ڈھاکا سے شائع ہونے والے اخبار دی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق مختلف سیاسی دھڑوں سے منسلک منظم نیٹ ورکس نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پوسٹس پر تمسخر آمیز ری ایکشنز کی بھرمار کی، جس کا مقصد مواد کی رسائی کم کرنا، مخالفت کا مصنوعی تاثر پیدا کرنا اور بعض حلقوں میں حمایت کو بڑھا چڑھا کر دکھانا تھا۔ مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ کھیل اور سیاست کا گٹھ جوڑ حالیہ برسوں میں غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے، جس کے باعث کرکٹ جو قوموں کو قریب لانے کا ذریعہ تھی، اب اختلافات کو مزید گہرا کر رہی ہے۔ اسکائی اسپورٹس کرکٹ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ ماضی میں سیاست کا کھیل میں شامل ہونا ایک استثنا تھا، مگر اب یہ معمول بن چکا ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف سیاستدان ہی نہیں بلکہ کھلاڑی بھی سیاسی تنازعات کا حصہ بنتے نظر آ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ناصر...
بنگلہ دیش کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل، آصف نذرل نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے محرومی کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا۔ آصف نذرل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ حمایت کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ کھیل میں سیاست کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے اور یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے حق میں سوچ سمجھ کر کیا گیا۔ مزیدپڑھیں : ٹی 20 ورلڈ...
سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے، کہا اگر بنگلہ دیش کی جگہ بھارت وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو آئی سی سی کیا کرتا؟ انہوں نے کہا کہ کیا آئی سی سی بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیتا؟ آئی سی سی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کو بھی بھارت کی طرح برابری سے ڈیل کرنا ہوگا۔ ناصر حسین بولے اچھا لگا کہ بنگلہ دیش اپنی بات پر قائم ہے۔ وہ اپنے کھلاڑی کے لیے کھڑے ہوئے۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا، کسی کو کھڑا ہوکر یہ ضرور کہنا ہوگا سیاست بہت ہوئی، اب ہم کرکٹ کھیل...
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی نے منگل کے روز اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا، جس میں آئندہ 5 برس کے لیے 26 ترجیحی نکات پیش کیے گئے ہیں۔ جماعت کے مطابق یہ منشور قومی خودمختاری، سماجی انصاف، معاشی اصلاحات اور جمہوری احتساب کو مرکزِ نگاہ بناتے ہوئے ملک کو ایک محفوظ اور انسان دوست ریاست بنانے کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ جماعتِ اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ A Safe and Humane Bangladesh کے عنوان سے پیش کیے گئے وژن کا مقصد قومی مفاد پر کوئی سمجھوتا کیے بغیر ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار ترقی پر مبنی ریاست کا قیام ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل سنگین الزامات، طارق رحمان کا جعلی بیلٹ پیپرز...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اس حوالے سے ہمیں بنگلہ دیش کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہونا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے ہم نے بڑا واضح اسٹینڈ لیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہم نہیں کھیلیں گے کیونکہ پاکستان نے کہا یہ کھیل کا میدان ہے سیاست کا میدان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہم نے بڑا سوچ سمجھ کر اسٹینڈ لیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اس حوالے...
ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، ہمیں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، وزیر اعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہم نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے، کھیل کےمیدان میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہم نے بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے۔ کوئی دہشت گرد اور سہولت کار نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بنگلہ دیش...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان نے آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بعض عناصر خفیہ طور پر جعلی بیلٹ پیپرز اور انتخابی مہریں چھاپ رہے ہیں تاکہ انتخابات میں دھاندلی کی جا سکے۔ باریسال کے بیلز پارک میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طارق رحمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کچھ مخصوص گروہوں سے منسلک پرنٹنگ پریسز جعلی بیلٹ پیپرز تیار کر رہے ہیں جو پولنگ کے روز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ عناصر منظم طریقے سے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش...
بنگلہ دیش اور جاپان نے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو آسان بنانا اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے ریپڈ ایکشن بٹالین کا نام اور وردی کیوں تبدیل کی جارہی ہے؟ معاہدے پر منگل کے روز ڈھاکہ میں دستخط ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے آرمی فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرل حسن نے دستخط کیے جبکہ جاپان کی طرف سے سفیر سائدا شِنِیچی نے نمائندگی کی۔ جاپان کی وزارتِ خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ معاہدہ فوری طور پر مؤثر ہو گیا ہے۔ بیان کے مطابق...
چٹاگانگ پورٹ میں غیر معینہ مدت تک کام روکنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے بنگلہ دیش کے اہم سمندری راستے اور خطے کی تجارتی روانی پر اثرات کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پورٹ پروٹیکشن اسٹرگل کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ 24 گھنٹے کی ہڑتال کے اختتام سے فوراً پہلے کیا گیا، جس کے بعد غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:طالب علم رہنما کے قتل کیخلاف احتجاج، چٹاگانگ میں عوامی لیگ کے سابق وزیر تعلیم کا گھر نذر آتش ہڑتال کو چٹاگانگ ورکرز اینڈ ایمپلائز یونٹی کونسل (SKOP) کی رسمی حمایت حاصل ہے، جس نے ہنگامی اجلاس میں اس پروگرام کی منظوری دی۔ ایس کے او پی کے رہنماؤں نے شپنگ...
بنگلہ دیش نے انسانی حقوق سے متعلق سنگین الزامات کے تناظر میں اپنی ایلیٹ قانون نافذ کرنے والی فورس ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) کا نام تبدیل کر کے اسپیشل انٹروینشن فورس (SIF) رکھ دیا ہے۔ یہ فیصلہ فورس کی ساکھ بحال کرنے اور اس کے عملی ڈھانچے کو ازسرِ نو ترتیب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ اعلان منگل کے روز وزارت داخلہ میں لا اینڈ آرڈر کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چوہدری نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اس حوالے سے باضابطہ سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ مشیر داخلہ کے مطابق، یہ تجویز ایک اعلیٰ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان کی طرف سے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے، اور خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کے عالمی کرکٹ پر وسیع اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس میں بنگلہ دیش کے لیے مالی نقصانات بھی شامل ہیں۔ ڈھاکا کی روزنامہ پروتھوم الو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ابھی تک بائیکاٹ کے پیچھے وجوہات کی باضابطہ وضاحت نہیں کی ہے۔ تاہم، بنگلہ دیشی حکام کا ماننا ہے کہ اس کا اثر صرف دونوں حریفوں تک محدود نہیں رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان فیصلے سے یوٹرن نہیں لے گا، وزیراطلاعات عطا تارڑ کا انڈیا سے میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر...
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان مشروط شرکت کر رہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میچ پوائنٹس کھو دے گا۔ بھارت کو کھیلے بغیر جیت کے پوائنٹس مل جائیں گے۔ لیکن یہ اتنی سادہ بات نہیں ہے۔ حالانکہ بھارت کو کھیلے بغیر جیت کے پوائنٹس مل رہے ہیں لیکن پھر بھی بھارت سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ بھارت رو رہا ہے۔ آئی سی سی بھی منتیں کر رہا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے ایسے اشارے دیے تھے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا مکمل بائیکاٹ بھی کر سکتا ہے۔ بھارت اور آئی سی سی کے لیے یہ بہت خطرناک تھا۔ بنگلہ...
بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئندہ 13ویں پارلیمانی انتخابات کے دوران جو بھی شخص پیسے کے ذریعے ووٹ خریدنے کی کوشش کرے اسے گرفتار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: چینی سفیر کی جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات ڈاکٹر شفیق الرحمان نے پیر کو سیتاکنڈا ہائی اسکول و مدرسہ گراؤنڈ میں منعقدہ 11 جماعتی انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کرپشن، ووٹوں کی خرید و فروخت اور خوف و ہراس کی سیاست کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیر قانونی پیسے کے ساتھ آتے ہیں وہ مدد...
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی بھانجی برطانیہ کی لیبر پارٹی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو کرپشن کے ایک مقدمے میں عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کو تقریر کی اجازت پر بھارت کے خلاف سخت ردعمل، خبردار کردیا بنگلہ دیش کے انسدادِ بدعنوانی ادارے کے مطابق شیخ حسینہ نے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈھاکا کے بڑے رہائشی منصوبے پرباچل نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں اپنے اور اہلخانہ کے لیے غیر قانونی طور پر زمین کے 6 پلاٹس حاصل کیے۔ اس منصوبے میں 25 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس شامل ہیں۔ عدالتی فیصلہ اور سزائیں میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کو 10 سال...
بھارت (ویب ڈیسک)کرکٹ لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہونی چاہیے، تمام فریقین ہنگامی بنیادوں پر ایک دوسرے سے رابطہ کریں۔بھارت کے رکنی پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھارتی حکومت کی نااہلی بیان کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ بنگلادیشی کرکٹر کو آئی پی ایل معاہدے سے محروم نہیں کرنا چاہیے تھا، کھیلوں کو سیاست کی نذرکرنا افسوسناک ہے ۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھروور کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش کا ردعمل زیادہ تھا لیکن اسی واقعہ کا ری ایکشن تھا، کرکٹ لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہونی چاہیے، تمام فریقین ہنگامی بنیادوں پر ایک دوسرے سے رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ورلڈکپ میں 15 فروری کو شیڈول بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ...
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت کا حمایت یافتہ انتخابی اتحاد اقتدار میں آیا تو مہیش کھلی کو ’اسمارٹ اکنامک زون‘ میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جامع ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ کاکس بازار کے سب ڈسٹرکٹ مہیش کھلی کے بیر مکتی جدھا گراؤنڈ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شفیق الرحمان نے کہا کہ مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں میں بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: اے بی پارٹی نے مختلف راستہ اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا یہ جلسہ ملک کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات سے...
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ سے پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد کہا ہے کہ کرکٹ سے سیاست کو دور رکھنا چاہیے۔ ششی تھرور نے کہا، ‘یہ کافی شرمناک ہے کہ دونوں طرف سے کھیل کو اس طرح سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمن کو کولکتہ میں کھیلنے کے لیے معاہدے سے محروم نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔’ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ تھرور کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے حد...
نیشنل سٹیزن پارٹی یعنی این سی پی کے امیدوار ناہید اسلام نے ڈھاکہ-11 کے حلقے میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے نامزد امیدوار کی اہلیت کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ جولائی طلبا احتجاج کی قیادت کرنیوالے ناہید اسلام کی جانب سے یہ درخواست پیر کے روز ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس کی سماعت رواں ہفتے متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: اے بی پارٹی نے مختلف راستہ اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا ان کے وکیل زاہد الاسلام موسیٰ کے مطابق، بی این پی کے نامزد امیداوار ایم اے قیوم نے مبینہ طور پر وانواتو کی شہریت حاصل کر رکھی ہے، جس کا انہوں نے اپنے انتخابی حلف نامے میں انکشاف نہیں کیا۔ তথ্য গোপনের অভিযোগ এনে...
بنگلہ دیش اور امریکا نے 9 فروری کو دوطرفہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت کرنے کی تاریخ مقرر کی ہے تاکہ ٹیرف مسائل حل کیے جاسکیں، یہ بات بنگلہ دیش کے سیکریٹری تجارت محبوب الرحمان نے اتوار کو بتائی۔ سیکریٹری تجارت نے کہا کہ معاہدے کا مسودہ تیار ہے اور منظوری کے لیے خلاصہ بھی بھیجا جا چکا ہے تاکہ یہ معاہدہ طے شدہ تاریخ کو واشنگٹن میں دستخط کے لیے پیش کیا جاسکے۔ ٹیرف کی آخری شرحیں دستخط سے قبل طے کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا سے تجارتی مذاکرات، بنگلہ دیش کے لیے نئے مواقعوں کے امکانات روشن انہون نے کہا کہ بات چیت کا محور امریکی دوطرفہ ٹیرف ہے، جو بنگلہ دیشی مصنوعات پر عائد ہے۔ واشنگٹن...
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے آئندہ ہونے والے تیرہویں قومی پارلیمانی انتخابات کو بنگلہ دیش کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 فروری کا ووٹ ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ اتوار کی صبح جامع پور کے سنگھجانی ہائی اسکول گراؤنڈ میں گیارہ جماعتی انتخابی اتحاد کی مشترکہ عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہاکہ یہ انتخابات برسوں کے ظلم و ستم اور قربانیوں کے بعد آرہے ہیں، جن میں سینکڑوں جانیں گئیں، اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے، لیکن آمرانہ حکمرانی کے تاریک دور کا خاتمہ ہوا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: اے بی پارٹی نے مختلف راستہ اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا انہوں...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے پیش نظر میرپور کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں کی رسائی پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟ بی سی بی کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، اب صحافیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف بی سی بی کے نامزد کردہ پروگراموں کے دوران ہی دی جائے گی۔ یہ نئے قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ نظرثانی شدہ ہدایات کے تحت میڈیا نمائندوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے گیٹ نمبر ایک استعمال کرنا ہوگا۔ صحافیوں کو صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے گزشتہ روزبنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے ڈھاکہ میں ملاقات کی۔ دوران گفتگو بانی چیئرمین خورشید برلاس نے گزشتہ سال بنگلہ دیش میں ہونے والی تیسری میڈ ان پاکستان نمائش جو کہ23 سے27 ستمبرانٹرنیشنل کنونشن سٹی ڈھاکہ میںٹیکسٹائل انڈسٹری،فوڈ پراڈکٹس، صارفین کی مصنوعات، جوتے،گھریلو سامان،ٹائلیں اور سیرامکس، جواہرات اور زیورات،کھیلوں کا سامان، خدمات فراہم کرنے والے،فیشن اور فیبرکس،سیاحت اور دستکاری کی مصنوعات اور دیگر شعبوں سے وابستہ نمائش میں حصہ لیا۔بانی چیئرمین خورشید برلاس نے بتایا ایونٹ کامقصد پاکستانی مصنوعات کو بنگلہ دیش میں متعارف کروانا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو بنگلہ دیش میں...
اسلامی تحریک بنگلہ دیش کے امیر سید محمد رضاالکریم نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عوام کے سامنے ایک موقف پیش کرتے ہیں جبکہ بیرونی طاقتوں بشمول امریکا اور بھارت کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔ جمعہ کی رات نارسنڈی صدر کے قریب ڈھاکا سیلہت ہائی وے پر ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، رضاالکریم نے کہا کہ جماعت کے رہنما عوامی سطح پر ایک موقف دکھاتے ہیں مگر خفیہ طور پر امریکی سفارتخانے اور بھارت میں ملاقاتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ملاقاتیں ہو سکتی ہیں، لیکن خفیہ کیوں؟ لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ اس کے پیچھے کچھ مشکوک ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا بھارتی سرحد کے ساتھ...
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے کٹ کی رونمائی منسوخ کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ کٹ کی رونمائی کی منسوخی کا سبب ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا واضح رہے کہ کٹ کی رونمائی کی تقریب آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونا تھی تاہم بعد ازاں اسے منسوخ کیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے بنگلہ دیش کے انکار کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باقاعدہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی...
بنگلہ دیش کے تقریباً نصف ووٹرز سمجھتے ہیں کہ مرحومہ خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان مستقبل میں ملک کے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: طارق رحمان بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین مقرر یہ نتائج نجی کنسلٹنگ فرم ’انوویشن کنسلٹنگ‘ کے تیسرے راؤنڈ کے پیپلز الیکشن پلس سروے میں سامنے آئے ہیں۔ سروے کے مطابق 47.6 فیصد شرکا نے طارق رحمان کو مستقبل کے وزیرِ اعظم کے طور پر منتخب ہونے کے امکانات زیادہ قرار دیا جو عام انتخابات کے قریب آتے ہوئے بی این پی کی حمایت میں مسلسل اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ سروے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی وابستگیاں تبدیل ہو رہی...
سٹی 42: 14 برس بعد پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان دوبارہ فضائی رابطے بحال ہو گئے. بنگلہ دیش سے براہ راست پرواز گذشتہ شب کراچی پہنچی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر پیغام میں تصدیق کر دی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایکس پر باقائدہ پیغام جاری کر دیا اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈھاکہ سے پہلی براہِ راست پرواز گزشتہ شب کراچی میں لینڈ کر گئی، اس کے ساتھ ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال کے تعطل کے بعد فضائی رابطہ بحال ہو گیا، اگست 2025 کے دورہ بنگلہ دیش میں میری ملاقاتوں کا ایک اہم محور اس دیرینہ مقصد کو آگے بڑھانا تھا۔یہ اقدام وزیرِ اعظم۔ شہباز شریف کی علاقائی تعاون اور روابط کو مضبوط...
امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بھارتی سرحد کے قریب فینی میں ڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا مقصد بدعنوانی اور ناقص طرز حکمرانی سے پاک بنگلہ دیش کی تشکیل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں انتخابی مہم کے دوران تصادم، جماعتِ اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق وہ جمعے کو نوکھالی ضلع اسکول گراؤنڈ میں 11 جماعتی انتخابی اتحاد کے عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ووٹرز سے ’ہاں‘ کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹ دراصل آزادی کے حق میں ووٹ ہے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد کے لیے متحد...
بنگلہ دیش کو 2026 کے لیے اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن (PBC) کا وائس چیئر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ کمیشن عالمی سطح پر تنازعہ زدہ ممالک میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے والا ایک بین الحکومتی مشاورتی ادارہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے بحال، بیمان ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو منعقدہ کمیشن کے اجلاس میں پانچ رکنی بیورو کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں مراکش کو چیئر منتخب کیا گیا جبکہ جرمنی، برازیل، کروشیا اور بنگلہ دیش کو وائس چیئر کے عہدوں پر منتخب کیا گیا۔ At the PBC organizational meeting, Amb. @LokThapa2071 congratulated Morocco as...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطے بحال ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز گزشتہ رات 11 بجے ڈھاکہ سے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی۔ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان پرواز کا دورانیہ تین گھنٹے سے بنگلہ دیشی پرواز کی آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ پرواز کی روانگی سے پہلے حضرت شاہجالال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ربن کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ائر پورٹ پر موجود تھے، کیک بھی کاٹا گیا، گورنر سندھ نے کہا بنگلہ دیش کے عوام کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت نے کرکٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔بیمان ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئر کی پہلی پرواز 150 مسافروں کو لے کر ڈھاکا سے کراچی پہنچ گئی، جس کا کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔کراچی ایئرپورٹ پرتقریب میں بنگہ ادیشی ہائی کمشنر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اے ایس ایف کے اعلی افسران شریک تھے۔ بیمان ایئر ابتدائی طور پر ہفتہ وار 2 پروازیں کراچی اور ڈھاکا کے درمیان چلائے گی جب کہ اس کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے کراچی آنے والی پرواز میں 150...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے بحال ہوگئے، بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوئے ہیں۔ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے رہا، کراچی ایئر پورٹ پر بنگلہ دیش کی پہلی پرواز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ آمد پر بنگلہ دیشی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔ پرواز ڈھاکہ سے براہ راست کراچی پہنچی۔ جیل کے اندر بانی پی ٹی آئی کی مختلف بیماریوں کا علاج ہوتا رہا ہے، وزیر مملکت...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے بحال، بیمان ایئرلائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے 14 سال بعد بحال ہوگئے ہیں، بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔ جمعرات کی شب بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کی افتتاحی پرواز حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ ڈھاکہ سے کراچی آنے والی افتتاحی پرواز میں 149 مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری، ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں 14 سال بعد بحال کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے پر بیمان ایئر لائنز کے طیارے کو روایتی انداز میں واٹر سلیوٹ دیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ جمعرات کو 14 سال بعد بحال ہو گیا، جب بمان بنگلہ دیش ایئرلائن نے ڈھاکا سے کراچی کے لیے افتتاحی نان اسٹاپ فلائٹ چلائی۔ یہ پرواز مکمل بکنگ کے ساتھ روانہ ہوئی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں قریبی رابطے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ تقریب میں ایڈوائزر برائے سول ایوی ایشن و ٹورزم بشیرالدین اور پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر کے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور بمان ایئرلائن کے سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔ تقریب میں فلائٹ کی باضابطہ روانگی کا افتتاح کیا گیا اور اس کے ذریعے مستقبل میں پروازوں کی تعدد بڑھانے اور کرایوں میں کمی کی منصوبہ بندی...
پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے ڈھاکہ میں ملاقات کی جنہوں نے ڈھاکہ میں ہونے والی چوتھی ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کے انعقاد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نمائش کا مقصد اور اہمیت دوران ملاقات خورشید برلاس نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی مصنوعات کو بنگلہ دیش میں متعارف کروانے اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بنگلہ دیش میں ہونے والی تیسری میڈ ان پاکستان نمائش میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراڈکٹس، گھریلو سامان، جوتے، ٹائلیں، زیورات، کھیلوں کا سامان، فیشن اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں کی مصنوعات پیش کی...
ویب ڈیسک : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے، آج ڈھاکہ سے پہلی پرواز کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق 14 سال کے وقفے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے آج سے بحال ہو جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز آج ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی اور تقریباً تین گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا کراچی ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن نے پرواز کے شیڈول کے مطابق خصوصی...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جہاں یورپی یونین اور امریکا کے سفیروں نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں جمہوری عمل، سیاسی و معاشی صورتحال، انتخابات، ریاستی اصلاحات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات، 29 جنوری کو یورپی یونین کے بنگلہ دیش میں تعینات سفیر مائیکل ملر نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ان کے بشن دھارا میں واقع دفتر میں خیرسگالی ملاقات کی۔یورپی سفیر کے ہمراہ پولیٹیکل فرسٹ سیکریٹری سباسٹین ریگر براؤن بھی موجود تھے۔ دوطرفہ تعلقات اور انتخابات پر گفتگو ملاقات کے دوران بنگلہ دیش اور...
شیرپور کے جھینائگاتی اَپزِلا میں جماعت اسلامی اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے کارکنان کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ایک سینیئر رہنما جاں بحق ہو گئے۔ اس ہلاکت نے انتخابات سے قبل سیاسی تشدد کے خدشات کو نئے سرے سے ہوا دی ہے۔ جماعت اسلامی شیرپور کے امیر حافظ الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ شیربور کے سریبارڈی اَپزِلا یونٹ کے سیکریٹری رضا الکریم کو بی این پی کے کارکنان نے اینٹوں سے بری طرح پیٹ کر ہلاک کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: بی این پی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم، عبوری حکومت کا معاملے کی تحقیقات کا اعلان حافظ الرحمان نے بی این پی پر’سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل‘ کرنے...
حمیداللہ بھٹی بالادستی کے لیے مداخلت کا آغاز ہونے سے کرکٹ جیسے مقبولِ عام کھیل میں صحت مندانہ مقابلے کے رجحان میں کمی آرہی ہے، اِس کی وجہ کھیل میں بھارتی سازشیں ،تنگ نظری اور تعصب ہے جو کہ کرکٹ شائقین سے سراسرزیادتی اور دشمنی کے مترادف ہے۔ ورلڈ کپ جیسے ایونٹ کا شائقین کوشدت سے انتظار رہتا ہے مگر حالیہ چند جانبدارانہ فیصلوں سے اہمیت میں کمی آسکتی ہے۔ پاکستان کی طرح بنگلہ دیش سے بھی بھارتی تعلقات آج کل کم تر درجے پر ہیں، حالانکہ بنگلہ دیش نے ماضی میں ہمیشہ اُس کی طرفداری کی مگر بنگلہ دیشی کھلاڑی پر پابندی لگا کر بھارت نے اپنی اصلیت دکھائی ہے کہ اُسے کھیل کے اصول سے زیادہ اپنی نفرت...
بنگلہ دیش: بی این پی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم، عبوری حکومت کا معاملے کی تحقیقات کا اعلان
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیرپور میں حالیہ تشدد کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک جماعت اسلامی کے سیاسی کارکن ہلاک ہوا۔ حکومت نے واضح کیا کہ سیاسی تشدد میں ہونے والا کوئی بھی جانی نقصان ناقابل قبول اور انتہائی افسوسناک ہے۔ قومی انتخابات محض دو ہفتے دور ہیں، اس موقع پر عبوری حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں، بشمول بی این پی اور جماعت اسلامی، سے اپیل کی کہ وہ اپنے حامیوں میں ضبط و تحمل کو فروغ دیں، تشدد، دھمکی اور خونریزی سے اجتناب کریں، اور انتخابی عمل میں ذمہ دار قیادت کا مظاہرہ کریں۔ پولیس تحقیقات اور سیکیورٹی اقدامات دوسری طرف شیرپور میں ہونے والے جھڑپوں اور قتل کی...
بنگلہ دیش کے ضلع شیرپور میں انتخابی سرگرمی کے دوران بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان کے درمیان ہونے والے تصادم میں جماعتِ اسلامی کے ایک سینیئر رہنما شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں انتخابات سے قبل بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وی نیوز کے مطابق جماعتِ اسلامی کے مقامی رہنما مولانا رضا الکریم ضلع شیرپور کے علاقے ’جھینائی گاتی‘ میں پیش آنے والے تصادم کے دوران شدید زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شیرپور-3 کے حلقے سے امیدواروں کے انتخابی منشور پڑھنے کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں نشستوں کے معاملے پر اختلافات جھگڑے میں تبدیل...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور پاکستان کے روسنیوں کے شہر کراچی کے درمیان 14 سال کے طویل وقفے کے بعد براہِ راست نان اسٹاپ پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز جمعرات 29 جنوری سے اس روٹ پر پروازوں کا آغاز کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 13 سال بعد ڈھاکا سے کراچی کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں 2 پروازیں چلائی جائیں گی، جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔ براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی سے مسافروں کے سفر کا دورانیہ اور اخراجات نمایاں طور پر کم ہونے کی توقع ہے، جبکہ ٹرانزٹ کے ساتھ سفر کرنے کے مقابلے میں کرایوں میں...
جاپان کے ممتاز ماہرِ معاشیات پروفیسر یاماگاتا تاتسوفومی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے ایک محنت طلب صنعتی ترقیاتی حکمتِ عملی اپنا کر خود کو ایک روایتی جنوبی ایشیائی معیشت سے مشرقی ایشیائی طرز کی برآمدی طاقت میں تبدیل کرلیا ہے، جس سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیے اہم اسباق سامنے آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ یہ بھی پڑھیں:ڈھاکا میں پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر اہم ملاقات سفارت خانہ جاپان اسلام آباد کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پروفیسر یاماگاتا تاتسوفومی، جو جاپان کی رتسومیکن ایشیا پیسیفک یونیورسٹی سے وابستہ اور بنگلہ دیش انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز میں وزٹنگ فیلو...
بنگلہ دیش کی ایسٹ ایشین-شیل دیولوپمنٹ پاکستان کے لئے اہم سبق پیش کرتی ہے: ماہر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز ) مشہور جاپانی دیولوپمنٹ ایکونومسٹ اور بنگلہ دیش انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ سٹڈیز کے سابق وزٹنگ فیلو، ریتسومیکان آسیا پیسفک یونیورسٹی، جاپان کے پروفیسر یامگاتا تاتسوفومی نے بنگلہ دیش کی ترقی کی پالیسی پر ایک خاص گیسٹ لیکچر میں کہا کہ بنگلہ دیش نے ایک عام جنوبی ایشین معیشت سے ایسٹ آسٹریلین معیشت میں تبدیل ہو کر ایک اہم سبق پیش کیا ہے۔ پروفیسر یامگاتا نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ترقی کا نمونہ جنوبی ایشیا سے زیادہ ایسٹ آسٹریلین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کامیابی کا راز اس کی...
امار بنگلہ دیش پارٹی (اے بی پارٹی) کے چیئرمین مجیب الرحمان منجو نے خبردار کیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش کے آئندہ قومی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو برابر کا انتخابی میدان (لیول پلیئنگ فیلڈ) فراہم نہ کیا گیا تو ان کی جماعت کوئی متبادل فیصلہ کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔ مجیب الرحمان منجو نے یہ بات جمعرات کے روز فینی ضلع سے اپنی انتخابی مہم کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر کہی۔ انتخابی مہم کا آغاز دوپہر کے بعد فینی کی مرکزی بورو جامع مسجد سے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے آئندہ انتخابات بنگلہ دیش میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کا معیار قائم کریں گے، محمد یونس واضح رہے کہ اے بی پارٹی کے چیئرمین فینی-2 کے...
بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو فریب اور فاشسٹ طرز سیاست سے نکالنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جماعت اسلامی کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ شفیق الرحمان نے منگل کی رات مکسدپور بس اسٹینڈ، گوپال گنج ضلع میں ایک انتخابی سڑک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی دھوکہ دہی، بینک لوٹ مار یا اسٹاک مارکیٹ کی لُوٹ مار پر مبنی سیاست کو رد کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے بدعنوانی سے پاک بنگلہ دیش اور ترقی یافتہ بوگورا ہمارا ہدف ہے، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش انہوں نے کہا کہ ہم دھوکہ دہی، بینک لوٹ مار یا شیئر مارکیٹ کی...
برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر
برطانیہ میں غربت کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے اور ملک میں انتہائی شدید غربت کا شکار افراد کی تعداد گزشتہ 3 دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریباً 68 لاکھ افراد ایسے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جنہیں ’ویری ڈیپ پاورٹی‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ انکشاف جوزف راؤنٹری فاؤنڈیشن (JRF) کی منگل کو جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا، جس کے مطابق ’انتہائی شدید غربت‘ سے مراد ایسے گھرانے ہیں جن کی رہائش کے اخراجات نکالنے کے بعد آمدن برطانیہ کی اوسط آمدن کے 40 فیصد سے بھی کم ہو۔ رپورٹ کے مطابق 2 کم عمر بچوں والے ایک خاندان کے لیے یہ آمدن سالانہ تقریباً...
منگل کو بنگلہ دیش ایئر فورس (BAF) اور چین الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (CETC) انٹرنیشنل کے درمیان حکومت سے حکومت (G2G) کی سطح پر ایک معاہدہ طے پایا، جس کے تحت بنگلہ دیش میں بغیر پائلٹ طیاروں (UAVs) کی پیداوار اور اسمبلی کے لیے پلانٹ قائم کیا جائے گا اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا جامع انتظام ہوگا۔ مزید پڑھیں: تائیوان کے لیے امریکا اپنے فوجی قربان نہیں کرے گا، چینی ماہر معاہدے پر دستخط ڈھاکہ کینٹمنٹ میں ایئر فورس ہیڈکوارٹرز میں ہوئے، جہاں ایئر چیف مارشل حسن محمود خان، چیف آف ایئر اسٹاف، مہمانِ خصوصی تھے۔ اس منصوبے کے تحت BAF ابتدائی طور پر درمیانی ارتفاع اور کم مدت پرواز (MALE) UAVs اور عمودی اڑان اور لینڈنگ (VTOL) UAVs کی پیداوار و...
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب انڈین اکنامک زون کی جگہ یہاں دفاعی صنعتی پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی (بی ای زیڈ اے ) کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ پیر کو ڈھاکہ میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کے دفتر میں بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ چوہدری عاشق محمود نے وضاحت کی کہ چٹاگانگ میں بھارت کے مجوزہ انڈین اکنامک زون کے لیے زمین کا ایک بڑا رقبہ مختص کیا گیا تھا چونکہ...
بنگلہ دیش کی حکومت نے چٹاگانگ کے علاقے میرسرائے اپازیلہ میں 800.5 ایکڑ اراضی پر ایک ڈیفنس انڈسٹریل زون قائم کرنے کا منصوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے، جس میں فوجی اسلحہ تیار کرنے کی فیکٹری بھی شامل ہوگی۔ اس حوالے سے پیر کے روز 6 خصوصی سرمایہ کاری اداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر نے کی۔ اجلاس میں شریک اداروں میں بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی، بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ماتارباری انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کو تقریر کی اجازت پر بھارت کے خلاف سخت ردعمل، خبردار کردیا اجلاس میں ڈیفنس انڈسٹریل زون کے قیام کی تجویز کی منظوری دی گئی، جسے جلد ایڈوائزری کونسل...
پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ممکنہ عدم شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں نے اس وقت شدت اختیار کرلی جب بھارتی میڈیا کے بعض حصوں نے یہ دعویٰ کیا کہ اگر پاکستان نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کی تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کرکٹ پر غیر معمولی اور سخت پابندیاں عائد کرسکتی ہے۔ تاہم، آئی سی سی قوانین اور ماضی کی مثالوں کا بغور جائزہ لیا جائے تو ان دعوؤں کی قانونی بنیاد کمزور دکھائی دیتی ہے۔ یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کی حمایت میں بیان دیا، جس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں کھیلنے سے...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی سی بی ٹی 20 ورلڈ کپ تنازع پر بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی بات کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بسنت پر حکومت سیاست کر رہی ہے تو سیاسی پابندی کیوں لگا رہی ہے، حکومت کی ناکام معاشی پالیسی سے برآمدات کم اور درآمدات بڑھ رہی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج جھوٹ اور سٹے کا دھندہ ہے جس کو مافیا کنٹرول کرتے ہیں، بجلی گیس سرکلر ڈیٹ بڑھ رہا ہے صارفین کو نچوڑا جاچکا ہے اب مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بیوروکریسی نظام فرسودہ ہوچکا ہے مکمل اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تبدیلی ناگزیر ہے۔
پاکستان کے سابق کرکٹ اسٹار محمد یوسف نے ایک ٹوئٹ میں عالمی کرکٹ کی گورننس اور فیصلوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ محمد یوسف نے لکھا کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، اسکاٹ لینڈ، نیپال، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، نمیبیا، زمبابوے، سری لنکا اور افغانستانیہ 10 ممالک مل کر تقریباً 178 ملین کرکٹ ناظرین فراہم کرتے ہیں، جبکہ صرف بنگلہ دیش سے کرکٹ دیکھنے والوں کی تعداد 176 ملین ہے، جو تقریباً ان تمام ممالک کے برابر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی کا دوہرا معیار، بنگلہ دیش کا ساتھ دینے پر پاکستان کو تنہائی کی دھمکی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ سابق قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایک ایسا کھیل جو عالمی ناظرین کی...
اسلام آباد‘ نئی دہلی (خبر نگار خصوصی + سپورٹس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے اور قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے 12 فروری کے ریفرنڈم اور 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مسلح افواج کو اعلیٰ ترین سطح پر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: چینی امداد سے شمالی بنگلہ دیش میں بڑا طبی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ آرمی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران انہوں نے آئندہ انتخابات کو ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے فیصلہ کن مرحلہ قرار دیتے ہوئے شفاف، آزاد اور پُرامن انتخابی ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد کے تحفظ میں مسلح افواج کا کردار نہایت اہم ہے۔ چیف ایڈوائزر نے افواج سے غیر جانبداری، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور قانون...
بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی، پاکستانی کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ کے میچوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کا امکان
بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی، پاکستانی کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ کے میچوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کرنے کی صورت میں بنگلہ دیش سے اظہاریکجہتی کےلیے احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے آپشن میں بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرسکتے ہیں۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ پاکستان ٹیم بھارتی رویے پر بھارت کے خلاف پندرہ فروری کو ہونے والے میچ کا بائیکاٹ کرے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ...
ویب ڈیسک: آئی سی سی کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے نکالنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی ایونٹ میں شرکت پر تاحال سوالیہ نشان ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان تو ہو گیا لیکن کیا پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا ؟اس پر مشاورت کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک ہونے یانہ ہونے سے متعلق امور پرگفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ٹی...
بنگلہ دیش نے چین کے تعاون سے ایک بڑے صحت کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بھارت سے متصل سرحد کے قریب ایک ہزار بستروں پر مشتمل جنرل اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی سرحد سے متصل ضلع نیلپھاماری میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل بنگلہ دیش چین فرینڈشپ جنرل اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ملک کے شمالی خطے کو ایک اہم طبی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ منصوبہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنیک) کے اجلاس میں منظور کیا گیا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔ وزارتِ صحت و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار پر بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے بعد، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں شرکت پر بھی تاحال سوالات اٹھ رہے ہیں۔اگرچہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم پاکستان کی ایونٹ میں حتمی شرکت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ اسی سلسلے میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔...
قطری وزیر مملکت کو ٹیلی فون، اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے بھی رابطہ: تجارت، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ گزشتہ روز دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، جن میں تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے گٹھ جوڑ کے بعد اس بات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف پاکستان میچ نہ کھیلے۔ وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج اہم ملاقات کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی جائے یا نہیں، اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے اجازت طلب کی جائے گی۔ پاکستانی حکومت اور پی سی بھی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیش کیخلاف نامناسب رویہ پر ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے...