ٹی 20 ورلڈ کپ: شمولیت پر فیصلہ جمعہ یا پیر کو: جیم سٹون مراکز قائم کرینگے، شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد‘ نئی دہلی (خبر نگار خصوصی + سپورٹس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے اور قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے۔ انہوں نے اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مجوزہ جیم سٹون سینٹرز کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی شہرت کے حامل متعلقہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور اسلام آباد جیم سٹون سینٹر کو اگست 2027ء تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مجوزہ جیم سٹون سینٹرز میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب کرنے اور جیم سٹون انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے تمام صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو جیم سٹون انڈسٹری کی ترویج کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ نئی منظور شدہ جیم سٹون پالیسی پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے چار سیشنز کا انعقاد کیا گیا، اسلام آباد میں جیم سٹون سینٹر کے قیام کے حوالے سے شاہراہ دستور پر جگہ کا تعین کیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد جیم سٹون سینٹر میں بین الاقوامی معیار کی ویلیو ایڈیشن سروسز، سرٹیفیکیشن ، انکیوبیشن سینٹر اور ٹریڈ سینٹر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سٹیٹ بنک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفاتر بھی موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ جیم سٹون کے حوالے سے جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں بنگلہ دیش کے ساتھ درپیش صورتحال پر بریفنگ دی۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم وہ فیصلہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہو گا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے پر آئی سی سی سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت یا بائیکاٹ سے متعلق وزیر اعظم سے چیئرمین پی سی بی کی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کی صورت میں احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کو میگا ایونٹ سے باہر نکالے جانے سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کی تجویز بھی ہے۔ ورلڈ کپ میچز کی جیت کو بنگلہ دیش کرکٹ فینز کے نام کیا جائے گا۔ پاکستان بنگلہ دیش کے حق میں احتجاج بھی کرے گا۔ پاکستان آئی سی سی کو بذریعہ خط احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کا کیس دنیا بھر میں بھرپور انداز میں پیش کیا۔ پاکستانی کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میچز کھیلیں گے اور بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ قومی ٹیم میچ جیت کر فتح بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین کے نام کرے گی۔ محسن نقوی نے ایکس پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کو ملاقات میں آئی سی سی معاملات پر بریفنگ دی۔ اتفاق ہوا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو ہو گا۔ وزیراعظم نہ ہدایت کی ہے کہ تمام ممکنہ آپشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملہ حل کیا جائے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے کہا ہم چاہتے تھے کہ بنگلا دیش کھیلے اور ہم نے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی، ہم نے کہا تھاکہ انہیں بھارت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے۔ چونکہ بنگلا دیش نے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ سکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور بنگلادیش کو اکسا رہا ہے۔ راجیو شکلا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا جو کہ سراسر غلط ہے۔ ادھر بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ء کو بھارت میں نئے ’’نیپا وائرس‘‘ کے پھیلنے کے باعث خطرات کا سامنا ہے، جس نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ مغربی بنگال میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے کم از کم 100 افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے اور حفاظتی تدابیر مزید سخت کر دی ہیں۔ یہ خطرناک وائرس 7 فروری کو شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے چند ہفتے پہلے ہی پھیلنا شروع ہوا ہے۔ اگر وائرس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ایونٹ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سکیورٹی انتظامات پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ نیپا وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا ایک مہلک زہر ہے‘ جس کی شرح اموات 75 فیصد تک ہو سکتی ہے جبکہ دنیا بھر میں فی الحال اس کا کوئی مؤثر علاج موجود نہیں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جیم سٹون سینٹر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ بنگلہ دیش کے اسلام ا باد کے حوالے سے ورلڈ کپ کیا جا دیش کو
پڑھیں:
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم