بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی، پاکستانی کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ کے میچوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کرنے کی صورت میں بنگلہ دیش سے اظہاریکجہتی کےلیے احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے آپشن میں بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرسکتے ہیں۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ پاکستان ٹیم بھارتی رویے پر بھارت کے خلاف پندرہ فروری کو ہونے والے میچ کا بائیکاٹ کرے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر میچ کی جیت کو بنگلہ دیش کرکٹ فینز کیلئے وقف کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز بورڈ حکام اور سابق کھلاڑیوں سے مشاورت بھی کی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی بنگلہ دیش ٹیم کے حق میں بول چکے، کہا بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے بنگلہ دیشی ٹیم کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ آج کریگا۔ چیئرمین پی سی بی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، محسن نقوی وزیراعظم سے ورلڈکپ پر گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ورلڈکپ میں شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوجوان جمہوری اور عوامی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، مقررین کا بارانی یونیورسٹی میں ہونے والے مکالمے میں اظہارِ خیال نوجوان جمہوری اور عوامی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، مقررین کا بارانی یونیورسٹی میں ہونے والے مکالمے میں اظہارِ خیال سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ چین کے ساتھ معاہدہ کینیڈا کیلئے تباہ کن ہوگا، امریکی صدر پشاور: حالیہ شدید برفباری میں پھنسے 3 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع سہیل سلطان نااہلی کیس: وفاقی آئینی عدالت کا الیکشن کمیشن کو تاحکمِ ثانی کارروائی سے روکنے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش سے اظہار ورلڈ کپ

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت

تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔

معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی