سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کی جانب سے شہر کے تمام اضلاع میں تجارتی عمارتوں کا سروے  شروع کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم چیک کیا جا رہا ہے جہاں بیشتر عمارتوں میں آگ بچھانے کا نظام ہی موجود نہیں ہے۔

ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق کراچی کے تمام ہی اضلاع کا سروے جا ری ہے اور اب تک 450 سے زائد نوٹسز جاری کیے جاچکے ہے جہاں فائر سیفٹی سسٹم موجود نہیں یا پھر ان میں خامیاں تھیں۔

ذرائع ایس بی سی اے نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کمرشل عمارتوں کا سروے کیا جارہا ہے سروے  میں بیشتر عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات ہی نہیں ہیں، اسی لیے 450 سے زائد  کمرشل عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

ایس بی سی اے کے نوٹسز میں عمارتوں میں تین روز کے دوران فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے اور چند عمارتوں میں فائر سیفٹی کے آلات ناکارہ حالت میں پائے گئے۔

ایس بی سی اے سروے کے دوران بیشتر بلند عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے نہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا جبکہ چند عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے پائے گئے لیکن وہ بھی بند حالت میں ہیں اور سروے میں ایس بی سی اے کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موجود رہا۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر عمارتیں سیل کردی جائیں گی۔

اسی طرح عمارتوں کے مالکان اور یونینز کو فائر سیفٹی اقدامات کے ساتھ فائر بریگیڈ کے این او سیز حاصل کرنا بھی لازم ہوگا اور عمارتیں سیل کرنے کا کام ضلعی انتظامیہ کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق  فائر سیفٹی کے لیے بلڈرز کو وقت دیا جائے گا تاہم شہر میں کسی بلڈر کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمارتوں میں آگ ایس بی سی اے فائر سیفٹی

پڑھیں:

وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی

اسلام آباد،وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال (mustafa kamal)نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔منگل کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی ادویات کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔

پہلی بار ملک میں ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، جس سے جعلی، غیر معیاری اور نقلی ادویات کی مؤثر نشاندہی اور ان کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد عام صارفین باآسانی دوا کی میعادِ استعمال، قیمت اور دیگر اہم معلومات کی مستند تصدیق کر سکیں گے، جس سے عوام کا ادویات کے نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی۔ نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں۔

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ اہم اقدام پاکستان میں ادویات کی سپلائی چین کو محفوظ، شفاف اور معیاری بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکومت ادویات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی ادویات کے خلاف ایک مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں خطے کے نمایاں ممالک میں شامل ہوگا۔ اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گاجس سے عوام کی صحت، زندگی اور اعتماد کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت

وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق ڈریپ کی جانب سے صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جلد تکنیکی رہنما اصول جاری کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیے جا چکے ہیں تاکہ نظام کے مؤثر اور مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے