اسلام آباد کی 50فیصد سے زائد ہائی رائز عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد کی 50فیصد سے زائد ہائی رائز عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں، ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں ہائی رائزبلڈنگز کاابتدائی سروے کیا جس میں 15میٹر سے اونچی عمارتوں کو ہائی رائزعمارتوں میں شمار کیا گیا جبکہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام آباد میں 500سے زائد ہائی رائز عمارتیں موجود ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کی 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں پائے گئے، سرکاری اور نجی عمارتوں میں بلڈنگ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی جبکہ ہائی رائزبلڈنگز میں فائرالارم، فائرایکسٹنگرئشر، فائر ہوزریل جیسے بنیادی آلات میں غفلت سامنے آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈزون کی متعدد ہائی رائز عمارتوں میں بھی فائرسیفٹی کے آلات مکمل نہیں، فیڈرل سیکرٹریٹ کے متعدد بلاکس میں فائرالارم اور آگ بجھانے کے دیگر آلات موجود نہیں جبکہ کراچی کمپنی میں واقع ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف 11،ایف 10، جی 13، جی14،گولڑہ موڑ میں بھی عمارتوں میں فائرسیفٹی انتظامات غیرموثر ہے جبکہ صرف بلیوایریا کی چند ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے سی ڈی اے کا شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن ہائی رائزعمارتوں میں فائرسیفٹی چیک کا کرنے کا ذمہ دار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، کے پی حکومت غلط بیانی نہ کرے، عطا تارڑ وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، کے پی حکومت غلط بیانی نہ کرے، عطا تارڑ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلائوں گا، سہیل آفریدی کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر منفرد کمیونٹی مارکیٹوں کا کامیاب انعقاد جاری وزیراعظم کاپنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3دہشتگرد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہائی رائز عمارتوں میں آلات مکمل نہیں اسلام آباد کی
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ