بنگلہ دیش میں انتخابی مہم کے دوران تصادم، جماعتِ اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
بنگلہ دیش کے ضلع شیرپور میں انتخابی سرگرمی کے دوران بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان کے درمیان ہونے والے تصادم میں جماعتِ اسلامی کے ایک سینیئر رہنما شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں انتخابات سے قبل بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
وی نیوز کے مطابق جماعتِ اسلامی کے مقامی رہنما مولانا رضا الکریم ضلع شیرپور کے علاقے ’جھینائی گاتی‘ میں پیش آنے والے تصادم کے دوران شدید زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شیرپور-3 کے حلقے سے امیدواروں کے انتخابی منشور پڑھنے کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں نشستوں کے معاملے پر اختلافات جھگڑے میں تبدیل ہو گئے۔
Mohammad Rezaul Karim, secretary of Srivardi Upazila Jamaat, was martyred in a barbaric attack by BNP armed terrorists in Jhenaigati, Sherpur.
Despite killing more than 200 of their own people, the terrorists of Tariq, who is absconding from London, have not yet been able to… pic.twitter.com/wtTEMyVDNY
— Mohammad Anamul Hoque (@RussellAnamul) January 28, 2026
مولانا رضاالکریم جماعتِ اسلامی کی ’سری بردی اپازلا شاخ‘ کے سیکریٹری تھے اور فتح پور فاضل مدرسہ میں عربی کے لیکچرار بھی تھے۔ انہیں تشویشناک حالت میں میمن سنگھ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق انہیں رات 9 بج کر 35 منٹ پر اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا، جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
عینی شاہدین اور مقامی حکام کے مطابق تقریب کے دوران بی این پی اور جماعتِ اسلامی کے حامیوں کے درمیان اگلی نشستوں پر بیٹھنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جو جلد ہی پرتشدد تصادم میں بدل گئی۔ اس دوران سینکڑوں کرسیاں اور کئی موٹر سائیکلیں توڑ دی گئیں جبکہ دونوں جماعتوں کے کم از کم 30 کارکن زخمی ہوئے۔
جماعتِ اسلامی کے شیرپور-3 سے امیدوار نورالزمان (بادل) نے فیس بک پر جاری بیان میں الزام عائد کیا کہ حملہ بی این پی کے کارکنوں نے کیا، جس میں جماعتِ اسلامی کے 50 سے زائد کارکن زخمی ہوئے، جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بدعنوانی سے پاک بنگلہ دیش اور ترقی یافتہ بوگورا ہمارا ہدف ہے، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش
جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل میاں غلام پروار نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کی شدید مذمت کی۔ اے بی پارٹی کے رہنماؤں نے بھی واقعے کو منظم سیاسی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ادھر جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم، اسلامی چھاترا شبِر نے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں رات گئے احتجاج کیا اور مولانا رضاالکریم کے قتل پر انصاف کا مطالبہ کیا۔
یہ واقعہ بنگلہ دیش میں آئندہ 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی اور انتخابی تشدد کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بی این پی جماعت اسلامی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بی این پی جماعت اسلامی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔