پاک بھارت ٹی20 ورلڈ کپ میچ کھیلنے یا بائیکاٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے مجوزہ میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور آئی سی سی وفد کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:شاہد آفریدی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے ایمبیسیڈر مقرر
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ٹیم نئی دہلی بھیجنے سے انکار کیا، جس پر آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔
حالیہ مذاکرات میں آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے تحفظات پر مثبت ردعمل دیا ہے اور ایک ممکنہ فارمولہ تیار کیا گیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کے مؤقف پر بھی نظرثانی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کرکٹ کی سب سے منافع بخش مقابلہ آرائی سمجھی جاتی ہے، جس سے براڈکاسٹنگ، اشتہارات اور اسپانسرشپ کی مد میں کروڑوں ڈالر کی آمدن وابستہ ہوتی ہے، تاہم پاکستان کا مؤقف اصولی اور علاقائی یکجہتی پر مبنی ہے، جس پر آخری فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈکپ: بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش بھارت پاک بھارت میچ پی سی بی وزیراعظم شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش بھارت پاک بھارت میچ پی سی بی وزیراعظم شہباز شریف ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش بھارت کے کریں گے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔