لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 9 فروری (پیر) کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں، ممکنہ طور پر پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں محسن نقوی انہیں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریف کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کی گائیڈ لائن بھی لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں پاک بھارت میچ اور خطے کی مجموعی کرکٹ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آئی سی سی وفد گزشتہ روز بھارت سے میچ کھیلنے کی درخواست لے کر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس لاہور آیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ سے متعلق کرکٹ بورڈ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا