بنگلہ دیش کی حکومت نے چٹاگانگ کے علاقے میرسرائے اپازیلہ میں 800.5 ایکڑ اراضی پر ایک ڈیفنس انڈسٹریل زون قائم کرنے کا منصوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے، جس میں فوجی اسلحہ تیار کرنے کی فیکٹری بھی شامل ہوگی۔

اس حوالے سے پیر کے روز 6 خصوصی سرمایہ کاری اداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر نے کی۔ اجلاس میں شریک اداروں میں بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی، بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ماتارباری انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کو تقریر کی اجازت پر بھارت کے خلاف سخت ردعمل، خبردار کردیا

اجلاس میں ڈیفنس انڈسٹریل زون کے قیام کی تجویز کی منظوری دی گئی، جسے جلد ایڈوائزری کونسل کو پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد ایشک چودھری، جو شریک اداروں کے ایگزیکٹو ہیڈ ہیں، نے ڈھاکا میں فارن سروس اکیڈمی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اراضی پہلے بھارت کے تعاون سے ایک اکنامک زون کے قیام کے لیے مختص کی گئی تھی، تاہم بھارت کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد یہ زمین اب ڈیفنس انڈسٹریل منصوبے کے لیے دستیاب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش اور انڈیا کے شہریوں کے درمیان سرحدی جھڑپ، بنگلہ دیشی فورسز کو نئے اختیارات مل گئے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ اکنامک زونز اتھارٹی کے ماسٹر پلان میں شامل کر لیا گیا ہے اور اسے آئندہ سٹی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر محمد شفیق الاسلام، سیکریٹری ٹو پرنسپل ایڈوائزر، بھی بریفنگ کے دوران موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا بنگلہ دیش دفاعی صنعت فیکٹری.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا بنگلہ دیش دفاعی صنعت فیکٹری ڈیفنس انڈسٹریل اکنامک زون بنگلہ دیش بھارت کے

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ