WE News:
2026-07-23@23:55:30 GMT

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے کٹ کی رونمائی منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے کٹ کی رونمائی منسوخ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے کٹ کی رونمائی منسوخ کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ کٹ کی رونمائی کی منسوخی کا سبب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا

واضح رہے کہ کٹ کی رونمائی کی تقریب آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونا تھی تاہم بعد ازاں اسے منسوخ کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے بنگلہ دیش کے انکار کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باقاعدہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے یہ خط آئی سی سی کے تمام بورڈ ممبرز کو بھی بھجوا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کو بھارت میں کھیلنے پر قائل نہ کر سکا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کے طور پر بنگلہ دیش کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جا کر میچز کھیلنے سے معذرت کی ہے اور اس ضمن میں آئی سی سی مذاکرات کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

PCB پی سی بی ٹی20 ورلڈکپ کرکٹ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی سی بی ٹی20 ورلڈکپ کرکٹ کٹ کی رونمائی بنگلہ دیش

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی