پیٹ کمنز انجری کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے حتمی اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو کمر کی انجری کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ بین ڈوارشوئس کو حتمی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کو مکمل فٹنس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
پیٹ کمنز کو ابتدائی طور پر عارضی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاکہ وہ ابتدائی میچز کے دوران فٹنس بحال کر سکیں، تاہم تازہ میڈیکل رپورٹس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ کمنز نے آخری بار دسمبر میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا، جو گزشتہ جولائی کے بعد ان کا واحد میچ تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر آئی پی ایل تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان-آسٹریلیا ٹی20 سیریز کا پرومو جاری، ہاتھ نہ ملانا موضوع بحث بن گیا
دوسری جانب بین ڈوارشوئس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ہونے کے ساتھ اچھی فیلڈنگ اور نچلے نمبروں پر بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ میتھیو شارٹ کو خراب فارم کے باعث اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ میٹ رینشا کو شامل کیا گیا ہے۔ رینشا کو حالیہ عرصے میں شاندار وائٹ بال کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا اور اس سے قبل بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں بھی اسپن بولنگ کے خلاف متاثر کن بیٹنگ کی تھی۔
آسٹریلوی سلیکٹر ٹونی ڈوڈی مائیڈ نے کہا کہ ’پیٹ کمنز کو مزید وقت درکار ہے، ایسے میں بین ڈوارشوئس ایک موزوں متبادل ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’سری لنکا میں متوقع اسپن کنڈیشنز کے باعث میٹ رینشا مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم اور صائم ایوب کی بہتری، آسٹریلیا سیریز سے قبل حوصلہ افزا خبر
واضح رہے کہ اسٹیون اسمتھ کو بھی حتمی اسکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی ہے۔
آسٹریلیا کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 اسکواڈمچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹِم ڈیوڈ، بین ڈوارشوئس، کیمرون گرین، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میٹ کوہنیمن، گلین میکسویل، میٹ رینشا، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ کرکٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ کرکٹ بین ڈوارشوئس پیٹ کمنز کو اسکواڈ میں ٹی20 ورلڈ کیا گیا ورلڈ کپ کے خلاف کے باعث گیا ہے
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :