بنگلہ دیش کا چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب انڈین اکنامک زون کی جگہ یہاں دفاعی صنعتی پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی (بی ای زیڈ اے ) کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ پیر کو ڈھاکہ میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کے دفتر میں بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔
چوہدری عاشق محمود نے وضاحت کی کہ چٹاگانگ میں بھارت کے مجوزہ انڈین اکنامک زون کے لیے زمین کا ایک بڑا رقبہ مختص کیا گیا تھا چونکہ اس منصوبے کو منسوخ کر دیا گیا، اس لیے زمین کو نئے دفاعی صنعتی پارک کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حالیہ عالمی تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے چوہدری عاشق محمود نے کہا کہ بعض اوقات جدید لڑاکا طیاروں کی کمی نہیں بلکہ بنیادی آلات کی کمی بڑے بحرانوں کا باعث بنتی ہے اس لیے اس طرح کے آلات کو مقامی طور پر تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ضروری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انڈین اکنامک زون بنگلہ دیش کیا گیا
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔