پاکستان نے اگر ٹی20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی کیا کرسکتی ہے؟ اختیارات کا تفصیلی جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ممکنہ عدم شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں نے اس وقت شدت اختیار کرلی جب بھارتی میڈیا کے بعض حصوں نے یہ دعویٰ کیا کہ اگر پاکستان نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کی تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کرکٹ پر غیر معمولی اور سخت پابندیاں عائد کرسکتی ہے۔ تاہم، آئی سی سی قوانین اور ماضی کی مثالوں کا بغور جائزہ لیا جائے تو ان دعوؤں کی قانونی بنیاد کمزور دکھائی دیتی ہے۔
یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کی حمایت میں بیان دیا، جس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا اور مطالبہ کیا کہ اس کے میچ سری لنکا میں منعقد کیے جائیں، مگر بدقسمتی سے آئی سی سی نے ان مطالبات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے بھارت کا ساتھ دیا کہ بنگلہ دیش کی بات سننے سے انکار کردیا اور جب بنگلہ دیش نے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا تو آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ تاثر دیا گیا کہ اگر پاکستان نے بھی ایسا قدم اٹھایا تو اسے عالمی کرکٹ میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اسی تناظر میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں بنگلہ دیش کے معاملے پر آئی سی سی کے کردار اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی کے مطابق اس ملاقات میں طے پایا کہ پاکستان کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ مزید مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا اعلان جمعے یا پیر تک متوقع ہے۔
Had a productive meeting with the Prime Minister Mian Muhammad Shahbaz Sharif.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 26, 2026
بھارتی میڈیا کے دعوے کیا ہیں؟بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس، جن میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے، اس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے خلاف ’تاریخ کی سخت ترین‘ پابندیاں عائد کرسکتی ہے، جن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی، پی سی بی کے آئی سی سی ریونیو میں کٹوتی، پی ایس ایل کی بین الاقوامی حیثیت ختم کرنا، ایشیا کپ سے اخراج اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کی معطلی شامل ہیں۔
آئی سی سی کے اختیارات کی حقیقتکرکٹ گورننس سے وابستہ ماہرین کے مطابق ان میں سے کئی دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ آئی سی سی نہ تو ڈومیسٹک لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرتی ہے اور نہ ہی دو طرفہ سیریز کو کنٹرول کرتی ہے۔ یہ فیصلے مکمل طور پر متعلقہ کرکٹ بورڈز کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
اسی طرح ایشیا کپ کا انتظام ایشین کرکٹ کونسل کے پاس ہے، جس کی صدارت اس وقت خود پاکستان کے پاس ہے، لہٰذا آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ایشیا کپ سے نکالنے کا دعویٰ بھی حقائق کے برعکس ہے۔
حکومتی فیصلے اور ماضی کی مثالیںاگر پاکستان کا ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں آئی سی سی کے پاس کسی قسم کی سخت تادیبی کارروائی کا اختیار نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔ ماضی میں بھارت سمیت کئی ممالک سیکیورٹی یا حکومتی وجوہات کی بنیاد پر دوروں سے انکار کرچکے ہیں، جن کے نتیجے میں نہ تو پابندیاں لگیں اور نہ ہی ان ممالک کو عالمی کرکٹ سے الگ کیا گیا۔
’خودکار پابندیوں‘ کا بیانیہ کیوں گمراہ کن ہے؟ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی اصل قوت صرف ٹورنامنٹ میں شرکت یا عدم شرکت تک محدود ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک لیگز، علاقائی ایونٹس اور دو طرفہ کرکٹ پر اس کے اختیارات محدود ہیں۔ اس لیے پاکستان کرکٹ کے مکمل بائیکاٹ یا مالی و انتظامی تباہی کے خدشات حقیقت سے زیادہ میڈیا بیانیے کا حصہ محسوس ہوتے ہیں۔
پاکستان کا مؤقفچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کرے گا اور حکومت کی ہدایات کے مطابق ہی آگے بڑھے گا۔
اگرچہ ٹی20 ورلڈ کپ سے ممکنہ دستبرداری کے سیاسی، تجارتی اور کھیلوں کے اثرات ضرور ہوں گے، لیکن یہ تاثر کہ آئی سی سی پاکستان کرکٹ کو مکمل طور پر مفلوج کرسکتی ہے، نہ تو قوانین سے ثابت ہوتا ہے اور نہ ہی ماضی کی مثالوں سے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا پاکستان کرکٹ ٹی20 ورلڈ کپ محسن نقوی بنگلہ دیش کرسکتی ہے سے انکار کے مطابق پی سی بی
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند