ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کی جگہ شامل اسکاٹش ٹیم کا بنگلادیشی کھلاڑیوں سے اظہار ہمدردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آخری لمحات میں شرکت کا موقع پانے والے کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو نے بنگلادیش سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹروڈی لینڈبلیڈ نے کہا ہے کہ ہم اپنی ٹیم کو 7 فروری کے افتتاحی میچ کے لیے تیار کرنے پر شب و روز کام کررہے ہیں۔
لینڈبلیڈ نے کہا کہ ہم واقعی بنگلادیش کی ٹیم کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں، ظاہر ہے یہ وہ طریقہ نہیں جس سے ہم ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ایونٹ میں رسائی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، کوئی بھی اس طرح سے مدعو ہوکر ایونٹ میں نہیں جانا چاہتا۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ غیرمعمولی حالات ہیں، ہم بنگلادیشی کھلاڑیوں کے دکھ کا احساس کرتے ہیں۔
لیڈبلیڈ نے کہا کہ اس بارے میں لوگوں کی مختلف رائے ہوسکتی ہے اور انہیں اس کا حق بھی ہے لیکن ہمیں صرف یہ معلوم ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جسے قبول کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جولائی میں منعقدہ یورپ ریجنل فائنل میں اٹلی اور جرسی کے خلاف شکستوں کے باعث اسکاٹ لینڈ ورلڈکپ میں کوالیفائی نہیں کرسکا تھا تاہم بھارت اور بنگلادیش کے درمیان حالیہ تناؤ کی صورتحال کے بعد اسکاٹ لینڈ کو بنگلادیش کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسکاٹ لینڈ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :