بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میرپور اسٹیڈیم میں میڈیا رسائی پر نئی پابندیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے پیش نظر میرپور کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں کی رسائی پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟
بی سی بی کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، اب صحافیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف بی سی بی کے نامزد کردہ پروگراموں کے دوران ہی دی جائے گی۔ یہ نئے قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
نظرثانی شدہ ہدایات کے تحت میڈیا نمائندوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے گیٹ نمبر ایک استعمال کرنا ہوگا۔ صحافیوں کو صرف میچ کے دنوں، سرکاری پریس کانفرنسوں، بی سی بی کے باقاعدہ دعوتی پروگراموں یا بورڈ کی جانب سے پہلے سے اعلان کردہ ٹریننگ اور پریکٹس سیشنز کے دوران ہی رسائی حاصل ہوگی۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔ بورڈ نے اسٹیڈیم اور بی سی بی ہیڈکوارٹرز میں امور کی احسن انداز میں انجام دہی کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں: سیریز بچانے کا آخری موقع، پاکستان دوسرے ٹی20 میں آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا
نئے فیصلے کے تحت اب میڈیا نمائندے اپنی مرضی سے اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہو سکیں گے اور انہیں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران بی سی بی کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پابندیوں کا اعلان شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میڈیا رسائی میرپور اسٹیڈیم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پابندیوں کا اعلان شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میڈیا رسائی میرپور اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی