2026-06-02@21:07:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1758
«بنگلہ دیش»:
(نئی خبر)
بنگلہ دیش کے ضلع رامپال میں قائم میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ میں تعینات 9 بھارتی افسران بغیر پیشگی اطلاع اور اجازت کے اچانک ملک چھوڑ کر بھارت واپس روانہ ہو گئے، جس پر پاور پلانٹ انتظامیہ میں تشویش پائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کو تقریر کی اجازت پر بھارت کے خلاف سخت ردعمل، خبردار کردیا یہ افسران بھارت کی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن سے ڈیپوٹیشن پر بنگلہ دیش بھارت مشترکہ پاور منصوبے میں خدمات انجام دے رہے تھے اور سینیئر انتظامی عہدوں پر فائز تھے۔ پاور پلانٹ حکام کے مطابق افسران نے نہ تو کسی قسم کی سرکاری اجازت لی اور نہ ہی روانگی سے قبل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ رامپال پاور پلانٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مودی سرکارکی آلہ کار بن گئی ۔ نئی دلی میں بیٹھ کر حسینہ واجد نے آڈیو تقریر میں زہراگلا۔بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے اشتعال انگیز تقریر پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہا مفرور وزیراعظم کو تقریر کی اجازت دینا بنگلا دیش کے عوام اور حکومت کی توہین ہے۔ حسینہ واجد کو تقریر کی اجازت دے کر خطرناک نظیر قائم کی گئی جو دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔بنگلادیشی عوام کی قاتل بھارت میں بیٹھ کر لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہی ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تقریر اس خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے جب نام نہاد جمہوریت ایک مفرور اور قاتل کو...
اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ محمد توحید حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران تجارت، معاشی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی مفاد، علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کی حکومت نے بھارت میں مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو 23 جنوری کو نئی دہلی میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کی اجازت دیے جانے پر شدید حیرت اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے، اور ان پر تشدد کو ہوا دینے اور موجودہ حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ جنہیں بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا سنائی جا چکی ہے، نے بھارت میں فراہم کردہ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جماعت کے حامیوں اور عوام کو بنگلہ دیش کے آئندہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے...
پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس پیش رفت کا اظہار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے فارن ایڈوائزر ڈاکٹر محمد توحید حسین کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے فارن ایڈوائزر ڈاکٹر محمد توحید حسین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ گفتگو کے دوران دونوں...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تو اس کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سنگین کارروائی کر سکتا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کی سرزمین پر کھیلنے سے انکار کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پہلے ہی عالمی کپ سے خارج کرکے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کومیگا ایونٹ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے حالیہ تبصروں سے ناخوش ہے جنہوں نے بنگلہ دیشی موقف کی کھل کر حمایت کی۔ آئی...
اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور توحید حسن نے باہمی تعلق، تجارت، معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے...
آئی سی سی کا دوہرا معیار، بنگلہ دیش کا ساتھ دینے پر پاکستان کو تنہائی کی دھمکی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلوں میں دوہرے معیار اور امتیازی سلوک ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے دستبرداری کی صورت میں کرکٹ تنہائی کی دھمکی دی ہے، یہ رویہ عالمی کرکٹ میں برابری اور انصاف کے دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے منتقل نہ کیے جانے پر آئی سی سی کو...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایک اہم اور غیر متوقع فیصلے میں اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ایک بار پھر قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے زیرِ غور لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیاسی پس منظر اور قانونی پیچیدگیوں کے باوجود بی سی بی کا کہنا ہے کہ فٹنس، دستیابی اور لاجسٹک معاملات کی تکمیل کی صورت میں شکیب کو ہوم اور اوے دونوں سیریز کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا بی سی بی کا یہ فیصلہ ہفتے کی شب ہونے والے 8 گھنٹے طویل بورڈ اجلاس کے بعد سامنے آیا، جس کے بعد...
ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا دوہرا معیار، بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان: وزیراعظم کے آنے پر پاکستان بھی اپنا فیصلہ کرے گا، محسن نقوی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے سکاٹ لینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ء میں جگہ دیدی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئی سی سی نے چند روز قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو 24 گھنٹوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ وقت میں معاملات حل نہ ہو سکے اور بالآخر آئی سی سی نے حتمی قدم اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے ہفتہ کی صبح آئی سی...
پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں نئی بات نہیں ہے، پاکستان کے دو صوبے خیبرپختونخوا اور بلوچستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ اگلے روز بھی خیبرپختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جب کہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے بھی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا میں اس واقعے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ قریشی موڑ میں مقامی امن کمیٹی کے ممبر نور حسن کے بھتیجے کی شادی تھی جس میں امن کمیٹی کے سربراہ عبد الوحید جگری سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران...
آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرنے اور بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے فیصلے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کرنے کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے آئی سی سی کے فیصلے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کھل کر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا آئی سی سی کی جانب سے یہ وضاحت دی گئی ہے کہ بنگلہ دیش اپنے میچز بھارت سے باہر کیوں نہیں کھیل سکتا؟‘ انہوں نے ماضی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس میں اسکاٹ لینڈ کے تمام میچز کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ نئے شیڈول کے مطابق اسکاٹ لینڈ اپنا افتتاحی میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا، جبکہ دوسرا میچ 9 فروری کو اٹلی کے ساتھ ہوگا۔ آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ یہ میچز طے شدہ پروگرام کے مطابق مختلف اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔ آئی سی سی کے مطابق اس شیڈول سے اسکاٹ لینڈ کے شائقین کو اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے اور حمایت کرنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرنے میں سہولت ملے گی۔ نیا شیڈول عالمی کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلہ دیش کا ساتھ دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ان سے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیے جانے سے متعلق سوال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی نے متبادل ٹیم شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا اس پر رانا ثنااللہ نے کہاکہ طویل المدتی مفاد اسی میں ہے کہ پاکستان اس معاملے پر بنگلہ دیش کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہو، اگرچہ اس فیصلے سے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں رانا ثناء اللّٰہ سے آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ2026ء میں بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کی شمولیت کے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کےلیے مستقبل کا فائدہ اسی بات میں ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہو، حقیقت ہے کہ کرکٹ میں ہمارا نقصان ہوگا، ہمیں پیسے بھی کم ملیں گے۔سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے بنگلہ دیش کا ساتھ دینے کے دور...
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کر دیا ہے، جس کے بعد بنگلہ دیش کے لیے ٹی20 ورلڈ کپ سے دستبرداری کے مالی اثرات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ طویل مذاکرات اور سیاسی کشیدگی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انڈیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور اسی فیصلے کے نتیجے میں آئی سی سی نے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی نے متبادل ٹیم شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا آئی سی سی...
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کو ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو متبادل ٹیم کے طور پر شامل کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئی سی سی اسکاٹ لینڈ باضابطہ اعلان بنگلہ دیش ٹی20 ورلڈ کپ وی نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کرے گی، پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور آئی سی سی سے بڑھ کر قومی معاملات میں حکومت کی پالیسی کو مقدم رکھا جاتا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، آئی سی سی کے باضابطہ فیصلے کا انتظار ہے، ہمارے پاس بہت سے پلان ہیں،...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسکاٹ لینڈ بنگلہ دیش ٹی20 ورلڈ کپ فیصلہ وی نیوز
بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا، آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو ورلڈکپ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو بنگلادیش کی جگہ ورلڈکپ میں شامل کیا گیا ہے، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ورلڈکپ کے گروپ سی میں رکھا گیا ہے، جس میں نیپال، ویسٹ انڈیز، اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم شامل ہیں۔اس فیصلے کے بعد گروپ سی کے مقابلے مزید دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا ایک اور موقع مل گیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے آئی سی سی کی تنازع حل کرنےوالی کمیٹی کو کی جانے والی درخواست بھی مسترد کردی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ زیادتی کی، اب پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں اس کا فیصلہ حکومت کرےگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز
بوگورا (بنگلہ دیش) میں 10 جماعتی انتخابی اتحاد کے زیرِ اہتمام منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے حکمرانی اور ترقی سے متعلق متعدد وعدوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار ملنے کی صورت میں بوگورا کو سٹی کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا اور ضلع میں سرکاری یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ আজ ২৪ জানুয়ারি (শনিবার) সকাল ১১.০০টায় গাইবান্ধায় বিশাল নির্বাচনী জনসভায় সম্মানিত আমীরে জামায়াত উপস্থিত থেকে প্রার্থীদের হাতে দাঁড়িপাল্লা প্রতিক তুলে দেন এবং প্রধান অতিথি হিসেবে বক্তব্য প্রদান করেন।#চলো_একসাথে_গড়ি_বাংলাদেশ#চলোএকসাথেগড়িবাংলাদেশ#VoteforDaripalla… pic.twitter.com/FRtjgljBXs — Bangladesh Jamaat-e-Islami (@BJI_Official) January 24, 2026 بوگورا میں ہفتے کی دوپہر ہونے والے جلسے میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ انہوں...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جماعتِ اسلامی کے نائب امیر سید عبداللہ محمد طاہر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بی این پی نے بھارت کے ساتھ خفیہ معاہدے کیے ہیں، اور اسے بے بنیاد، گمراہ کن اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی انتخابات: بی این پی اتحاد دو نشستوں پر امیدوار سے محروم، جماعت اسلامی کو کوئی بحران درپیش نہیں وی نیوز کے مطابق ہفتے کے روز گلشن میں پریس بریفنگ کے دوران بی این پی الیکشن اسٹیئرنگ کمیٹی کے ترجمان مہدی امین نے کہا کہ ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات یا تو دانستہ غلط...
بھارت (ویب ڈیسک)رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس حوالے سے کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی اور شیڈولنگ معاملات کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاہم آئی سی سی کی جانب سے تاحال اس پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے ساتھ مذاکرات کے بعد بی سی بی کی سری لنکا میں میچز منتقل کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک روز میں حکومت کے ساتھ مشاورت کر کے فیصلہ کر لیں ورنہ متبادل ٹیم کو شامل کر لیا جائے گا ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے...
بنگلہ دیش کامطالبہ رد، آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کوشامل کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جانب سےوینیو تبدیل کرکے سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کو میزبان کے طور پر برقرار رکھتے ہوئے اسٹیج پر ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی جلد اس بارے میں باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کرے گا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جانب سےوینیو تبدیل کرکے سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کو میزبان کے طور پر برقرار رکھتے ہوئے اسٹیج پر ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی جلد اس بارے میں باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کرے گا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کھیل سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے آئی سی سی کی غیر جانب داری پر سوال اٹھادیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی جلد ہی اس بارے میں باضابطہ اعلان کرسکتی ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے گروپ میچز بھارت میں رکھنے کے فیصلے کے خلاف آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ڈی آر سی) میں اپیل کی تھی، مگر کمیٹی نے بنگلہ دیش کی اپیل مسترد کردی تھی۔ آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے مطابق بنگلہ دیش...
بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کرانے کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا دیا ہے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان سے متعلق سیکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے تحفظات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا بنگلہ دیش کے ثقافتی امور کے مشیر مصطفیٰ سرور فاروقی نے فیس بک پر جاری بیان میں کہا کہ آئی سی سی سیکیورٹی معاملات میں دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا...
چھانگلہ گلی (نوائے وقت رپورٹ) صدر ن لیگ نواز شریف مری سے چھانگلہ گلی پہنچ گئے۔ قبل ازیں نوازشریف نے کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا۔ نواز شریف کی چھانگلہ گلی روانگی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا ہے کہ 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملک میں آئندہ تمام انتخابات کے لیے ایک معیار قائم کریں گے۔ یہ بیان انہوں نے جمعرات کو ڈھاکہ میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں نئے تعینات امریکی سفیر برنٹ کرسٹینسن کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دیا، جس کی تفصیلات چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ نے جمعہ کو جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملاقات میں متنوع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں آئندہ انتخابات کی تیاری، عبوری حکومت کی طرف سے حال ہی میں منظور شدہ لیبر قوانین، بنگلہ دیش اور امریکا ٹیرف معاہدے کی تجویز، اور موجودہ روہنگیا پناہ گزین بحران شامل تھے۔ February 12 general elections would set...
ڈھاکا میں ماریا بی آؤٹ لیٹ کا افتتاح، بنگلہ دیش میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی خواتین فیشن برانڈ قرار
پاکستانی فیشن لیبل ماریا بی نے اس ہفتے ڈھاکا میں اپنی پہلی برانچ قائم کر کے بنگلہ دیش میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ بنگلہ دیش میں موجود پہلی بین الاقوامی خواتین ملبوسات کی برانڈ بن گئی ہے۔ یہ پیش رفت اس لیے بھی اہم ہے کہ بنگلہ دیش دنیا کا چین کے بعد دوسرا بڑا گارمنٹس ایکسپورٹر ہونے کے باوجود غیر ملکی فیشن ریٹیل برانڈز کی کمی کا شکار رہا ہے۔ بنگلہ دیش عالمی سطح پر ایچ اینڈ ایم، زارا اور یونیکلو جیسے بڑے برانڈز کے لیے ریڈی میڈ گارمنٹس تیار کرتا ہے، تاہم ان برانڈز کے باقاعدہ آؤٹ لیٹس ملک میں موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: فیشن، نفاست اور سردی سے...
ڈھاکا: پاکستان نے ساف فٹسال چیمپین شپ 2026ء میں بنگلہ دیش کو 1-5 سے شکست دے کر تیسری فتح حاصل کر لی، قومی فٹسال ٹیم پیر کو اپنے چھٹے اور آخری میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں جاری پہلی ساف فٹسال چیمپین شپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو 1-5 سے قابو کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گیا۔ پاکستان نے اب تک اپنے تین میچز جیتے، ایک ہارا اور ایک برابر رہا، 10 پوائنٹس جوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن کی حامل پاکستان فٹسال ٹیم نے پانچ میچز میں...
چین کے سفارتخانے نے بنگلہ دیش میں امریکا کے نئے سفیر کے حالیہ بیانات کو سختی سے رد کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ اور مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، امریکی سفیر نے جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ظاہر کی اور بعض شعبوں میں چین کے ساتھ تعلقات کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بنگلہ دیش کو آگاہ کرنے کا عندیہ دیا۔ مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا اس کے جواب میں چین کے سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ یہ بیانات صحیح اور غلط کو الجھانے والے ہیں اور پس پردہ مقاصد پر مبنی ہیں۔...
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی عدم شرکت کی صورت میں پاکستان کی جانب سے بھی ایونٹ کے بائیکاٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر بنگلہ دیش ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان بھی یکجہتی کے طور پر بائیکاٹ کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے پہلے ہی بنگلہ دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش آج اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ بنگلہ دیش ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں، جبکہ حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر حتمی مؤقف اختیار کرے گی۔ واضح رہے کہ...
بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر نظرثانی کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ مشیر امورِ نوجوانان و کھیل آصف نذرل نے کہا ہے کہ اس معاملے میں مؤقف تبدیل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش معجزے کی تلاش میں ڈھاکہ میں ایک ہوٹل میں قومی کرکٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف نذرل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جانب سے میچز کے مقام میں تبدیلی کی درخواست پر منصفانہ رویہ اختیار نہیں کیا۔ ان کے مطابق...
ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال میں جمعرات کی صبح ایک مریضہ کی ہلاکت کے بعد ڈاکٹروں اور لواحقین کے درمیان تصادم کے باعث ایمرجنسی طبی خدمات ساڑھے 3 گھنٹے معطل رہیں۔ ایمرجنسی سروسز کی معطلی اس وقت عمل میں آئی جب مریضہ کے اہلِ خانہ نے طبی غفلت کے الزامات عائد کیے، جبکہ ڈاکٹروں نے آن ڈیوٹی ڈاکٹروں پر حملے کا الزام مریضہ کے رشتہ داروں پر لگایا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، پاکستانی شہری کی فیملی تنازع کے دوران خودکشی کی کوشش سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈاکٹروں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا، جس کے نتیجے میں رات تقریباً ایک بجے سے صبح ساڑھے 4 بجے تک ایمرجنسی خدمات بند رہیں۔ بعد ازاں خدمات بحال کر دی گئیں...
بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا کہ پارٹی کا مقصد طارق رحمان کو وزیر اعظم بنا کر ایک ‘حقیقی جمہوری، خوشحال اور ترقی یافتہ بنگلہ دیش’ قائم کرنا ہے۔ بی این پی کے پہلے انتخابی جلسے میں، جو سلہٹ میں عالیہ مدرسہ گراؤنڈ پر منعقد ہوا، فخر الاسلام نے طارق رحمان کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ پارٹی ان کی رہنمائی میں ملک کے سیاسی مستقبل کو نئے سرے سے تشکیل دے گی۔ یہ جلسہ سلیٹ ضلع اور میٹروپولیٹن یونٹس کے ساتھ ساتھ سنام گنج ضلع چیپٹر کی جانب سے منظم کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد نے سیاست سے توبہ کرلی، ’عوامی لیگ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا ہے کہ ٹیم کے لیے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے حوالے سے حکومت سے آخری بار مشاورت کی جائے گی۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا جا رہا ہے جب آئی سی سی نے بنگلادیش کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ امین الاسلام نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ٹیم بھارت کو محفوظ نہیں سمجھتی اور وہ اپنی ترجیح کے طور پر سری لنکا میں میچز کھیلنا چاہتی ہے، تاہم حکومت سے رائے لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے...
معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے کہا ہے کہ ان کی والدہ پہلے ہی سیاست سے علیحدگی کا ارادہ رکھتی تھیں، اور اقتدار سے ہٹایا جانا ایک طرح سے حسینہ دور کے خاتمے کے مترادف ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں ٹی وی چینل الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں سجیب واجد جوئے نے بتایا کہ شیخ حسینہ عمر رسیدہ ہو چکی ہیں اور ان کی حالیہ حکومتی مدت آخری مدت ہونی تھی۔ ’وہ ریٹائر ہونا چاہتی تھیں‘ سجیب واجد جوئے کا کہنا تھا ’میری والدہ بوڑھی ہو چکی ہیں۔ یہ مدت ان کی آخری مدت ہونی تھی۔ وہ ریٹائر ہونا چاہتی تھیں۔‘ عوامی لیگ حسینہ واجد کے بغیر بھی قائم رہے گی انہوں...
بنگلہ دیش اپنی حالیہ تاریخ کے سب سے فیصلہ کن سیاسی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ آئندہ قومی انتخابات جنہیں 2008 کے بعد سب سے معتبر قرار دیا جا رہا ہے ایسے وقت منعقد ہونے جا رہے ہیں جب ملک گہری غیر یقینی صورتحال، منقسم سیاست اور بڑھتی ہوئی نظریاتی کشیدگی کا شکار ہے۔ اگرچہ جمہوری تجدید کی امیدیں بلند ہیں، مگر ملک کے مستقبل کو شکل دینے والی قوتیں ایک پیچیدہ اور نازک حقیقت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: چیف الیکشن کمشنر کی تمام فریقین سے شفاف انتخابات کے لیے تعاون کی اپیل عوامی لیگ کے بغیر غیر معمولی مقابلہ دہائیوں میں پہلی بار انتخابات عوامی لیگ کی شرکت کے بغیر ہونے جا رہے...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلہ دیش کے تحفظات مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہو گا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بنگلہ دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ سکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا، جائزے کے مطابق بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں، میڈیا پرسنز، آفیشلز اور فینز کو بھارت کے کسی وینیو پر خطرہ نہیں ہے۔ بورڈ ممبرز کے مطابق یہ قابل عمل نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کیا جائے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بی سی بی سے ایونٹ کے سکیورٹی پلان کو شیئرکیا جاتا رہا ہے۔ آئی سی...
ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کے واضح جواب کے باؤجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف پر قائم
آئی سی سی کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کرنے کے فیصلے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام ڈٹ گئے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف کو برقرار رکھتے ہوئے آئی سی سی سے حکومت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹیم کے لیے بھارت جانا محفوظ نہیں سمجھا جارہا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا امین الاسلام کے مطابق بنگلادیش ورلڈ کپ کھیلنے کا خواہاں ہے، تاہم مطالبہ یہی ہے کہ میچز سری لنکا میں منتقل کیے جائیں۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ماہ فروری سے شروع ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا شیڈول برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے میچ بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی نے بدھ 21 جنوری کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والے بورڈ ممبرز کے اجلاس کے بعد مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے جاری میچز کے شیڈول کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کے بعد بلایا گیا تھا۔آئی سی سی کے مطابق اجلاس میں تمام دستیاب سیکیورٹی اسیسمنٹس، بشمول آزاد اداروں...
آئی سی سی کا مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول برقرار رکھنے کا اعلان، بنگلہ دیش کے میچ بھارت میں ہوں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تصدیق کی ہے کہ 2026 مینز T20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوگا اور بنگلہ دیش کے میچ بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق یہ فیصلہ 21 جنوری کو ICC بورڈ کے اجلاس کے بعد لیا گیا، جس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کی درخواست زیر غور آئی کہ اس کے میچ سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ ICC کے مطابق تمام سیکیورٹی جائزوں اور آزاد تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں، میڈیا، آفیشلز اور شائقین کے لیے کسی بھی مقام پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مزید برآں، ٹورنامنٹ کے آغاز کے قریب شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں اور بغیر کسی قابلِ بھروسہ خطرے کے...
امریکا کی جانب سے غیر قانونی ہجرت کے خلاف جاری سخت کارروائی کے تحت 36 بنگلہ دیشی شہری منگل کو ملک بدر کر دیے گئے، جس کے نتیجے میں کئی خاندان شدید متاثر ہوئے۔ زیادہ تر افراد نے بہتر زندگی کی امید میں لاکھوں روپے خرچ کیے تھے، جن میں زمین، زیورات کی فروخت یا بڑے قرضے شامل تھے۔ ان کی خرچ کی گئی رقم قریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے تھی، لیکن وہ واپس خالی ہاتھ لوٹے۔ یہ گروپ، جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی، حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوپہر کے قریب ایک خصوصی امریکی فوجی پرواز کے ذریعے پہنچا۔امیگریشن اینڈ یوتھ پلیٹ فارم نے واپس آنے والوں کو ایمرجنسی مدد فراہم کی، بشمول ٹرانسپورٹ کی سہولت...
بنگلہ دیش میں اردو سنیما سے وابستہ معروف اداکار اور ڈانس ڈائریکٹر الیاس جاوید طویل بیماری کے بعد بدھ کو 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے بنگلہ دیش کی اردو سنیما کے شائقین اور فلمی حلقے غمزدہ ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق الیاس جاوید صبح تقریباً 11:30 بجے داکا کے اُتارا کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے، جہاں وہ کینسر کے طویل علاج کے بعد زیر علاج تھے۔ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ڈولی چودھری نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔ অভিনেতা ইলিয়াস জাভেদ মারা গেছেন ইন্না লিল্লাহি ওয়া ইন্না ইলাহি রাজিউন pic.twitter.com/om65yoKJLe — Monju Alom (@MonjuAlom1) January 21, 2026 ڈولی چودھری کے مطابق الیاس جاوید کی طبیعت بدھ...
گھڑی کی ٹک ٹک بے چینی بڑھانے لگی، ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی شرکت کے حوالے سے غیر یقینی برقرار ہے ، فیصلے کا وقت آ پہنچا، ذرائع کہتے ہیں کہ ٹائیگرز کو بھارت جاکر میچ کھیلنے یا اخراج میں سے ایک راستہ چننے کیلیے بدھ تک کا وقت ملا ہے، دوسری جانب بی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی ڈیڈلائن نہیں ملی، صرف میچ سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے پر جلد جواب دینے کا کہا گیا تھا، مشیر کھیل آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ایما پر آئی سی سی کا کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے، ہمیں بھارت میں سیکیورٹی خدشات ہیں، اسی لیے ہم میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کرچکے...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے بنگلہ دیش کے انکار کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باقاعدہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے یہ خط آئی سی سی کے تمام بورڈ ممبرز کو بھی بھجوا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کو بھارت میں کھیلنے پر قائل نہ کر سکا ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر آئی سی سی نے آج ہنگامی بورڈ میٹنگ طلب کر لی ہے، جس میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا...
بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک غیرمعمولی موڑ آ چکا ہے۔ پہلی بار اپنی متنازع اور نشیب و فراز سے بھرپور تاریخ میں، جماعتِ اسلامی کو نہ صرف قومی سیاست میں واپسی کا موقع ملا ہے بلکہ وہ ایک حکومتی اتحاد کی قیادت کرنے کی پوزیشن میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔ ’اب ہمیں اقتدار کی امید ہے‘ بنگلہ دیش کے ضلع فریدپور سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ بینکر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا پہلا موقع ہے جب انہیں لگتا ہے کہ جس جماعت کو وہ سپورٹ کرتے ہیں، وہ واقعی اقتدار میں آ سکتی ہے۔ اپنے شہر میں جماعتِ اسلامی کے انتخابی نشان ’ترازو‘ کے لیے مہم چلاتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا...
بھارت نے بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی شدت پسند سرگرمیوں اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وہاں تعینات بھارتی حکام کے اہلِ خانہ اور زیرِ کفالت افراد کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات سے چند ہفتے قبل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر ہائی کمیشن اور دیگر مقامات پر تعینات بھارتی حکام کے اہلِ خانہ کو بھارت واپس آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا خطے میں ایک نیا ورلڈ آرڈر لکھا جا رہا ہے؟ تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں بھارتی مشن اور تمام سفارتی دفاتر بدستور کھلے اور فعال رہیں گے۔ Just...
بنگلہ دیش کے کوکس بازار کے علاقے میں واقع روہنگیا مہاجر کیمپ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 400 سے 500 شیلٹرز مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے، جس کے بعد سینکڑوں پناہ گزین محفوظ مقام کی تلاش میں ہیں۔ مقامی فائر سروس اسٹیشن کے حکام کے مطابق آگ منگل کی صبح قریباً ساڑھے تین بجے کے قریب لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، جس سے آس پاس کے عارضی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کو سمیں جاری کرنے کا عمل شروع کردیا فائر آفیسر کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 2 فائر فائٹنگ یونٹس بھیجے گئے، فائر فائٹرز نے قریباً 4 گھنٹے تک شعلوں پر...
بنگلہ دیشی انتخابات: بی این پی اتحاد دو نشستوں پر امیدوار سے محروم، جماعت اسلامی کو کوئی بحران درپیش نہیں
بنگلہ دیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے ابتدائی جانچ پڑتال میں نااہل قرار دیے گئے امیدواروں میں سے اکثریت کی امیدواریاں بحال کر دی ہیں۔ تاہم، بی این پی کی قیادت میں قائم اتحاد اس وقت 2 حلقوں میں امیدواروں سے محروم ہے، جبکہ جماعت اسلامی کے اتحاد کو اس حوالے سے کسی مشکل کا سامنا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران مسترد کیے گئے 723 امیدواروں میں سے 425 کی امیدواریاں اپیلوں کے بعد بحال کر دی گئی ہیں، جو کہ مجموعی طور پر تقریباً 59 فیصد بنتی ہیں۔...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ سے ٹی 20ورلڈکپ میں عدم شرکت پر متوازی پلان بھی مانگ لیا۔ بنگلادیش کے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروا رکھی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کے سکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔ بنگلادیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے پر غور کرنے کا کہا ہوا ہے۔
بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین (Rapid Action Battalion) کے ایک سینئر افسر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمطلب شہید جبکہ دیگر 4 اہلکار زخمی ہوگئے، جب مسلح افراد نے سوموار کی شام چٹگرام کے سالم پور میں ان پر اچانک حملہ کر دیا۔ زخمی اہلکار چٹگرام میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد کی چیف ایڈوائزر سے ملاقات، آئندہ انتخابات پر گفتگو حکام کے مطابق مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کی اور کچھ اہلکاروں کو مختصر طور پر حراست میں لیا، بعد میں رہا کر دیا گیا۔ علاقے میں غیر قانونی بستیاں اور مسلح عناصر کے مضبوط ٹھکانے کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے آپریشن مشکل رہا ہے۔ حکام نے...
بنگلہ دیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور روہنگیا امور و ترجیحی امور میں ہائی ریپریزنٹیٹو ڈاکٹر خلیل الرحمان نے اتوار کے روز کوکس بازار کے روہنگیا کیمپوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری روہنگیا فٹبال ٹورنامنٹ کا ایک میچ بھی دیکھا۔ یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد کی چیف ایڈوائزر سے ملاقات، آئندہ انتخابات پر گفتگو یہ ٹورنامنٹ کیمپوں میں نوجوانوں کی شرکت، معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور کمیونٹی کے مثبت تعامل کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے دورے کے دوران شائقین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد، نظم و ضبط اور پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے روہنگیا نوجوانوں کو...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ سے ٹی 20 ورلڈکپ میں عدم شرکت پر متوازی پلان بھی مانگ لیا ہے۔ بنگلہ دیش کے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروا رکھی ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش کے سکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔ بنگلہ دیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں...
شمالی بنگلہ دیش کی ترقی کے لیے نہایت اہم سمجھے جانے والے تیستا ماسٹر پلان نے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے، کیونکہ دریائے تیستا کے کنارے آباد مقامی آبادی مسلسل اس منصوبے کے نفاذ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کسانوں، ماہی گیروں اور دریا کے طاس میں رہنے والے عوام نے اس منصوبے کے حق میں مظاہرے، انسانی زنجیریں اور عوامی مہمات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ 2 کروڑ افراد کی زندگی بدلنے کا منصوبہ ماہرین کے مطابق تیستا ماسٹر پلان پر عمل درآمد سے تقریباً 2 کروڑ افراد کی زندگیوں اور معاش میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے، جبکہ یہ منصوبہ شمالی بنگلہ دیش کی مجموعی معاشی ترقی کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی طلبہ تنظیم بنگلہ دیش جاتیاتابادی چھاترا دل (JCD) نے الیکشن کمیشن (ای سی) کے متنازع فیصلوں اور مبینہ جانبداری کے خلاف دوسرے روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ پیر کو ہزاروں طلبہ کارکنان نے اگرگاؤں، ڈھاکا میں واقع الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹرز کا گھیراؤ کیا۔ چھاترا دل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے 3 بنیادی مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ اتوار کو سینکڑوں کارکنان نے صبح 11 بجے سے شام تقریباً 8 بجے تک الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیا تھا، جس کے اختتام پر تنظیم کے صدر رقیب الاسلام نے اعلان کیا تھا کہ احتجاج پیر کو بھی جاری رہے گا۔...
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اے ایم ایم ناصر الدین نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ قومی انتخابات کو پُرامن، شفاف اور شمولیتی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے یہ بات اتوار کی شام اگرگاؤں، ڈھاکا میں واقع الیکشن کمیشن آڈیٹوریم میں کہی، جہاں 13ویں جاتیہ سنگساد (قومی پارلیمنٹ) کے انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کی جانب سے نامزدگی فارموں کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی 9 روزہ سماعت مکمل ہوئی۔ ان سماعتوں میں مکمل الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں شریک رہا۔ اپیل کنندگان اور ان کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ناصر الدین نے کہا...
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے 4 رکنی وفد نے امیر جماعت ڈاکٹر شفیق الرحمان کی قیادت میں اتوار کی شام چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی، جس میں آئندہ انتخابات کے وقت اور انتخابی ماحول پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات اور ریفرنڈم میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا مطالبہ یہ ملاقات اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں شام 6:30 بجے ہوئی۔ وفد میں نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر، سیکریٹری جنرل اور سابق رکن پارلیمنٹ میاں غلام پروار اور اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل مولانا رفیق الاسلام خان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن...
عام انتخابات اور ریفرنڈم میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا مطالبہ
جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات اور ریفرنڈم میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ مزید پڑھیں: ‘منصوبہ بند انتخابات قبول نہیں کیے جائیں گے،’ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا انتباہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا ایک ورچوئل اجلاس اتوار کی دوپہر پارٹی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پارٹی کے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نائب امرا، سیکریٹری جنرل و سابق رکنِ پارلیمنٹ میاں غلام پرور، اسسٹنٹ سیکریٹریز جنرل، ایگزیکٹو کونسل کے ارکان اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نومنتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا،...
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے روایتی اثرات بنگلہ دیش اور میانمار میں کمزور ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان اور چین دفاع، تجارت اور سیاسی تعلقات میں ان ممالک کے قریب آ چکے ہیں۔ انتخابات اور خطے کی داخلی سیاست نے بھارت کی حکمت عملی کو چیلنجز میں ڈال دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں پاکستان کے قریب ہونے کا عمل ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ (SCMP) میں شائع رپورٹ کے مطابق 2024 میں بھارت کے قریب سمجھی جانیوالی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا شروع کیے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا تجزیہ کار عمر کریم کے مطابق پاکستان بنگلہ...
خطے میں بھارت کا علاقائی اثر و رسوخ کمزور ہونے لگا ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک بتدریج نئی سفارتی سمت اختیار کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی مبصرین کے مطابق بھارت کی سخت گیر اور انتہاپسند پالیسیوں کے باعث اسے عالمی اور علاقائی سطح پر سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔ جنوبی ایشیا میں بھارت کی مبینہ بالادستی کے منصوبے کو متعدد سفارتی ناکامیوں کا سامنا رہا ہے، جبکہ مودی حکومت کو خارجہ محاذ پر مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہندوتوا پر مبنی سیاسی نظریے نے بھارت کو اپنے ہی خطے میں تنہا کر دیا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اور میانمار اب بھارت کے روایتی اثر سے...
آئندہ قومی انتخابات کے پیشِ نظر بنگلہ دیش کی سرحدوں پرغیرقانونی آمدورفت، جعلی کرنسی اور اسلحہ کی اسمگلنگ سنگین سیکیورٹی خدشات کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر وارداتوں کے بعد فرار کے لیے کھلی سرحدی گزرگاہوں کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خدشات پر حال ہی میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی حکومتی اجلاسوں میں غور کیا گیا، جس کے بعد پولیس کو 27 سرحدی اضلاع میں نگرانی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش یعنی بی جے بی کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔...
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: ٹیم بھارت نہیں جائیگی، گروپ تبدیل کریں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی وفد کو جواب
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد پر زور دیا کہ وہ سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے گروپس کی تبدیلی کریں۔بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق بی سی بی نے یہ پیشکش ڈھاکہ میں آئی سی سی کے نمائندے کیساتھ میٹنگ کے دوران کی۔ بی سی بی نے اصرار کیا کہ انہیں گروپ سی میں آئرلینڈ کی جگہ لینی چاہیے تاکہ وہ اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیل سکیں۔آئرلینڈ کا کولمبو میں سری لنکا، آسٹریلیا اور عمان سے مقابلہ ہونا ہے جبکہ اس کا آخری گروپ میچ کینڈی میں زمبابوے کیخلاف شیڈول ہے۔ بنگلہ دیش گروپ بی میں ہے جہاں وہ...
امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد سماجی کارکن انوار خان بنگلہ دیش میں کیمپس میں رہنے والے غریب اور محروم افراد کی زندگی بدلنے کے مشن پر کام کررہے ہیں، جہاں وہ تعلیم، صحت، صاف پانی اور اسکل ڈیولپمنٹ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ وی نیوز کے پروگرام ’صحافت اور سیاست‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انوار خان نے بتایا کہ ان کی فیملی نے 1947 میں انڈیا سے پاکستان ہجرت کی، بعد ازاں 1971 کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوئے اور پھر امریکاچلے گئے۔ 2004 میں ایک مضمون کے ذریعے انہیں معلوم ہوا کہ ہزاروں لوگ آج بھی بنگلہ دیش کے کیمپس میں بنیادی سہولیات کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: 1971 سے 2025 تک: 50 سال بعد پاکستان اور...
آئی سی سی کا وفد بنگلادیش کو بھارت میں میچز کھیلنے کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہا اور دونوں کے درمیان میٹنگ اختتام کو پہنچی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے وفد کے ساتھ تعمیری ماحول میں گفتگو ہوئی اور حکومت کے سیکیورٹی خدشات آئی سی سی کے سامنے رکھ دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں بھارت کا سیاسی طرز عمل، قومی کرکٹرز نے آئی سی سی کی خاموشی پر سوالات اٹھا دیے بی سی بی نے بتایا کہ آئی سی سی کے وفد نے بنگلادیش کو دوسرے گروپ میں منتقل کرنے کی تجویز دی، جس پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بنگلہ دیش نے ورلڈ...
بھارت کی انڈر-19 ٹیم بھی سوریا کمار یادیو کے نقش قدم پر گامزن ہے اور ایشیا کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایونٹ میں بھی ڈراما رچایا جہاں بھارتی ٹیم کے کپتان نے بنگلہ دیش کے کپتان سے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا۔ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے جارہے انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جہاں میچ کے آغاز سے قبل ماحول خوش گوار نظر نہیں آیا۔ بلاوایو میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاخیر سے شروع ہوا اور ٹاس کے لیے بخار میں مبتلا بنگلہ دیش کے کپتان عزیز الحکیم کی جگہ نائب کپتان زواد ابرار میدان...
انڈر 19 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کوجیت کے لیے 239 رنز کا ہدف دے دیا۔ بنگلہ دیش انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارتی اور بنگلہ دیشی کپتانوں کا ہاتھ ملانے سے گریز، کشیدگی کھل کر سامنے آ گئی بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49 اوور میں 238 رنز بنائے، بھارتی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 3 وکٹیں صرف 12 رنز پر گر گئیں، تاہم اس کے بعد ویبھو سوریاونشی اور ابھیگیان کنڈو نے اننگز کو سنبھالا۔ ویبھو سوریاونشی نے 67 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ ابھیگیان کنڈو نے 112 گیندوں پر 80...
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے ایک میچ کے دوران بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان موجود تناؤ اس وقت نمایاں ہو گیا جب دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر روایتی مصافحہ نہیں کیا، جسے دونوں کرکٹ بورڈز کے تعلقات میں حالیہ کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ میدان سے باہر جاری تناؤ کی جھلک انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے میچ سے قبل دیکھنے میں آئی، جہاں ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ No handshake ???? , ye kaya yakki part chal Raha hai ?#BANvsIND #INDvsBAN #BBL#U19WorldCup pic.twitter.com/8JAaHtfxLM — Ozil LaLaMusa Wala ???????? (@ozilumar1877855) January...
بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنے والے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے ورلڈکپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا۔آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی اینڈریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، بنگلہ دیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی کو ویزا جاری کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈریو2 روزہ دورے پر بنگلادیش پہنچیں گے۔
بنگلہ دیش میں ایک نئے سیاسی پلیٹ فارم نیٹ ورک فار پیپلز ایکشن نے باضابطہ طور پر اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم نوجوان سماجی و سیاسی کارکنوں پر مشتمل ہے، جن کا تعلق بائیں بازو اور اعتدال پسند نظریات سے بتایا جاتا ہے اور جنہوں نے گزشتہ سال جولائی کی عوامی تحریک میں فعال کردار ادا کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے اس پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب جمعے کی دوپہر ڈھاکہ کے مرکزی شہید مینار پر منعقد ہوئی، جہاں 101 رکنی مرکزی کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر فردوس آرا رومی، معین الاسلام توہین المعروف توہین...
بنگلہ دیش اسلامک موومنٹ، اسلامی اندولن بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کی قیادت میں بننے والے انتخابی اتحاد میں شامل نہ ہونے اور 13ویں پارلیمانی انتخابات آزاد حیثیت میں لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جماعت کی قیادت چرمونائی پیر کر رہے ہیں۔ جمعے کے روز ڈھاکہ کے علاقے پرانا پلٹن میں واقع مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان اور سینئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل غازی عطا الرحمان نے اعلان کیا کہ اسلامی اندولن 300 میں سے 268 حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتار رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں انتخابات 12 فروری کو ہی ہوں گے، شیڈول میں تبدیلی نہیں، چیف ایڈوائزر محمد یونس یہ فیصلہ جماعت اسلامی اور اس کی اتحادی جماعتوں...
بنگلہ دیش ہر روز 20 سے 30 ہلاک شدہ بیرون ملک مقیم مزدوروں کی لاشیں واپس لارہا ہے، یہ معلومات بیورو آف مین پاور، ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ(بی ایم ای ٹی) کے ڈیٹا کی بنیاد پر وزارت بیرون ملک ملازمین کی فلاح و بہبود کے ایک اہلکار نے دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں نئے آرڈیننس سے ہزاروں ٹریول ایجنٹس بےروزگار ہونے کا خطرہ، تشویش کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) ویج ارنرز ویلفیئر بورڈ محمد عمران کے مطابق ان اعداد و شمار میں صرف وہ مزدور شامل ہیں جو بی ایم ای ٹی میں میں رجسٹرڈ تھے، ’یہ ہلاک شدہ مزدور اسی لیے شناخت کیے جاسکتے ہیں کیونکہ وہ بی ایم ای ٹی میں رجسٹرڈ تھے۔‘ تاہم انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی جانب سے غیر متوقع طور پر ریلیز کیے جانے کے بعد قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں باضابطہ احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کے اختیارات فراہم کیے گئے تھے، لیکن انہوں نے معاملے کو مزید آگے نہ بڑھانے کو ترجیح دی۔کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش (سی ڈبلیو اے بی) کے صدر محمد متھن نے بتایا کہ بین الاقوامی کرکٹرز کی نمائندہ تنظیم ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو سی اے) اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے تھی اور کے کے آر کے فیصلے کے خلاف کارروائی کے امکانات بھی موجود تھے، کیونکہ مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک وفد جلد بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کا امکان ہے، جہاں وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شرکت سے متعلق معاملات پر براہِ راست بات چیت کرے گا۔ یہ میگا ایونٹ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بنگلہ دیش کی وزارتِ کھیل اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ قومی ٹیم بھارت کا سفر نہیں کرے گی اور اپنے تمام میچز صرف سری لنکا میں کھیلے گی۔ حکومت اور کرکٹ بورڈ کا دوٹوک مؤقف آئی سی سی وفد کی ممکنہ آمد کی تصدیق کھیلوں...
بنگلہ دیش میں آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم 10 جماعتی اتحاد نے نشستوں کی تقسیم پر اتفاق کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اتفاق رائے کے تحت 300 میں سے 253 حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، تاہم اس اتحاد کو ’11 جماعتی انتخابی اتحاد‘ قرار دیا جا رہا ہے، حالانکہ اہم اسلامی سیاسی جماعت، اسلامی اندولن بنگلہ دیش، تاحال اس معاہدے میں شامل نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں انتخابات 12 فروری کو ہی ہوں گے، شیڈول میں تبدیلی نہیں، چیف ایڈوائزر محمد یونس یہ اعلان جمعرات کی شب ڈھاکا میں انسٹی ٹیوشن آف ڈپلومہ انجینیئرز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ اتحاد کے رہنماؤں کے مطابق...
بنگلہ دیش کی سیاسی و سماجی تنظیم انقلاب منچہ نے اپنے ترجمان شریف عثمان ہادی کے قتل پر انصاف کے مطالبے کے لیے آج بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مارچ اور مختصر ریلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انقلاب منچ کا بنگلہ دیش کے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان انقلاب منچہ کی جانب سے جاری فیس بک پوسٹ کے مطابق ملک گیر احتجاجی مارچ اور ریلیاں نماز جمعہ کی نماز کے بعد منعقد کی جائیں گی۔ تنظیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انصاف کے مطالبے کے لیے ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔ یاد رہے کہ تنظیم کے ترجمان شریف عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکا کے علاقے پراتن...
بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال
بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر خلیل الرحمان نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں بنگلہ دیش کے آئندہ عام انتخابات، دوطرفہ تجارت و اقتصادی تعاون، روہنگیا مہاجرین کے بحران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا امریکا کو پیغام، غزہ مشن میں شامل ہونے پر آمادگی ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر اور اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ پال کپور سے ملاقاتوں کے دوران فروری میں متوقع عام انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا اور عبوری حکومت کی حمایت پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی حکام نے بنگلہ دیش میں جمہوری منتقلی کے لیے مکمل...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر فنانس کمیٹی نظم الاسلام کو برطرف کر دیا، امین الاسلام عبوری سربراہ مقرر
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کرکٹرز سے متعلق متنازع بیانات پر شدید تنقید کے بعد ڈائریکٹر نظم الاسلام کو فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا متنازعہ بیان، تمیم اقبال کے حامیوں کے احتجاجی مظاہرے بی سی بی کے صدر امین الاسلام آئندہ نوٹس تک فنانس کمیٹی کے فرائض عبوری طور پر خود انجام دیں گے۔ تاہم کھلاڑیوں کی جانب سے مسلسل مطالبات کے باوجود نظم الاسلام نے تاحال بورڈ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کے روز بی سی بی کے ہنگامی آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔ اسی دوران کرکٹرز ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے جولائی 2024 کی عوامی تحریک میں شریک افراد کو قانونی استثنا دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایڈوائزری کونسل نے ایک آرڈیننس کی منظوری دی، جسے جمہوریت کی بحالی کے لیے کی گئی سیاسی مزاحمت سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: جولائی تحریک کے 31 متاثرین کا پاکستان میں علاج کا فیصلہ یہ فیصلہ چیف ایڈوائزر محمد یونس کی زیر صدارت تیجگاؤں، ڈھاکہ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد قانون کے مشیر آصف نذرل نے فارن سروس اکیڈمی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آرڈیننس آئندہ 5 سے 7 دن کے اندر گزٹ کر دیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے مشیر...
ووٹر لسٹ میں نام ہیں پھر بھی میرے رشتہ داروں کو بنگلہ دیش بھیج دیا گیا، مسلم خاتون کی سپریم کورٹ میں عرضی
خاتون کی درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ نے کیس کے میرٹ پر نہیں بلکہ صرف اس بنیاد پر مداخلت کرنے سے انکار کیا کہ درخواست گزار عدالت کے سامنے پیش ہونے میں "تاخیر کی وضاحت" کرنے میں ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آسام کی ایک 44 سال کی مسلم بیوہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ آسام فارنرز ٹربیونل نے اسے غیر ہندوستانی قرار دیا اور جب اس نے گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع کیا، تو عدالت نے تاخیر سے دائر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت کرنے سے انکار کردیا، خاتون اس وقت بنگلہ دیش میں ہے۔ ایڈووکیٹ عدیل احمد کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں خاتون...
بنگلہ دیش ویمنز نیشنل فٹسال ٹیم نے تھائی لینڈ میں جاری سیف ویمنز فٹسال چیمپیئن شپ 2026 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کو 1–3 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اے ایف سی فٹسال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز میں پاکستان کی پہلی مرتبہ شرکت، مشکل گروپ میں شامل بنگلہ دیش کی ٹیم نے میچ میں منظم، پراعتماد اور حکمت عملی سے بھرپور کھیل پیش کیا۔ یہ کامیابی ایک روز قبل مردوں کے فٹسال مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4–4 کے سنسنی خیز ڈرا کے بعد سامنے آئی، جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان فٹسال کی بڑھتی ہوئی رقابت نمایاں ہو گئی۔ میچ کے آغاز ہی سے بنگلہ دیش نے برتری...
بنگلہ دیش کرکٹ شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے جہاں کھلاڑیوں کی جانب سے تمام طرز کی کرکٹ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا متنازعہ بیان، تمیم اقبال کے حامیوں کے احتجاجی مظاہرے آج بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا پہلا میچ، جو چٹاگانگ رائلز اور نواکھلی ایکسپریس کے درمیان ہونا تھا، مؤثر طور پر منسوخ کر دیا گیا کیونکہ دونوں ٹیمیں دوپہر 12:30 بجے ٹاس کے لیے میدان میں نہیں پہنچیں۔ یہ بائیکاٹ کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش کے زیرِ اہتمام کیا گیا جو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی آخری وقت کی...
سعودی عرب اور بنگلہ دیش نے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے مشیر برائے داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد جہانگیر عالم چوہدری نے آج وزارت داخلہ میں سعودی عرب کے بنگلہ دیش میں سفیر ڈاکٹر عبداللہ ظفر بن ابیہ سے خیرسگالی ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئر لائن کا ڈھاکہ سے ریاض تک براہ راست پروازوں کا آغاز ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سعودی عرب میں مقیم تقریباً 69 ہزار روہنگیا افراد کو بنگلہ دیشی پاسپورٹس کے اجرا میں پیش رفت، افرادی قوت کی برآمد اور دوطرفہ تجارت میں توسیع، بنگلہ دیش کے آئندہ قومی انتخابات کی تیاریوں اور ریاض...
بنگلہ دیش: حسینہ واجد کیسے عام انتخابات میں بھاری بھرکم کامیابی حاصل کرتی تھیں؟ کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر
بنگلہ دیش میں حکومت کے زیرِ انتظام ایک تحقیقات کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق چند گھنٹے قبل پولنگ شروع ہونے سے پہلے رات کے وقت بیلٹ اسٹامپ کیے گئے اور بیلٹ بکس میں ڈال دیے گئے۔ کمیشن کی 326 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق تقریباً 80 فیصد پولنگ مراکز میں بیلٹ رات کے 10 بجے سے صبح 3 بجے کے درمیان مارک کیے گئے تھے۔ ‘Night Voting’ کی حکمت عملی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس رات کے وقت ووٹنگ کے عمل کی تجویز سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس جابد پٹواری نے دی تھی، جو بعد میں...
بنگلہ دیش کے کرکٹرز نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائریکٹر ایم ناظم الاسلام نے استعفیٰ نہ دیا تو وہ کل سے ہر قسم کی کرکٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔ یہ اعلان کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش (سی ڈبلیو اے بی) کے صدر محمد مٹھن نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مزید پڑھیں: ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا متنازعہ بیان، تمیم اقبال کے حامیوں کے احتجاجی مظاہرے ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ایم ناظم الاسلام کی جانب سے کرکٹرز کے بارے میں دیے گئے ایسے بیانات کے خلاف احتجاجاً کیا گیا ہے جنہیں کھلاڑیوں نے ناقابل قبول اور دل آزاری قرار دیا ہے۔ محمد مٹھن نے واضح کیاکہ اگر مقررہ وقت تک استعفیٰ...
بنگلہ دیش نے ایک بار پھر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت جانے سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا اور آئی سی سی کو وارننگ جاری کردی کہ بی سی بی کسی صورت اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نائب صدر سخاوت حسین نے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اپنے میچوں کے لیے بھارت نہیں جائے گا اور وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے اختیار کیا گیا مؤقف برقرار رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی سی بی مثبت نتائج کے...
اسلامی آندولن بنگلہ دیش نے مذہبی جماعتوں کے لیے متحدہ ’ون پلیٹ فارم‘ پالیسی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کے خدوخال کو حتمی شکل دینے کے لیے اندرونی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں انتخابات 12 فروری کو ہی ہوں گے، شیڈول میں تبدیلی نہیں، چیف ایڈوائزر محمد یونس بدھ کی سہ پہر ہنگامی پارٹی اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل اور ترجمان مولانا غازی عطا الرحمان نے کہا کہ جولائی کی تحریک کے بعد ملک، قوم اور اسلام کے مفاد میں مفتی سید محمد رضاؤل کریم المعروف پیر صاحب چرمونائی نے ون پلیٹ فارم پالیسی کا اعلان کیا تھا...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اور ریفرنڈم مقررہ شیڈول کے مطابق 12 فروری کو ہی منعقد ہوں گے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کی شام اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جامونا میں امریکی سابق سفارت کاروں البرٹ گومبس اور مورس ٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔ پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے غلط معلومات اور دانستہ گمراہ کن مہم پھیلائی جا رہی ہے، تاہم عبوری حکومت اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ یہ بھی پڑھیے: جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کا معتبر اور شفاف انتخابات پر زور ان کا کہنا تھا کہ...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو واضح جواب دیا ہے کہ اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کی وجہ سے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔ مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق آئی سی سی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ہوئی جہاں بی سی بی نے اپنے فیصلے کو دہراتے ہوئے آئی سی سی سے درخواست کی کہ بنگلہ دیش کے تمام میچز بھارت سے دوسرے ملک منتقل کردیے جائیں۔ بی سی بی نے بیان میں کہا کہ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے پر اپنی پوزیشن کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے پہلے...
کنزیومرز ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش کا بھارت کے اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی خریداری کے معاہدے کی منسوخی کا مطالبہ
کنزیومرز ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش (سی اے بی) کے یوتھ ونگ نے بھارت کے اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی خریداری کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے 13 اہم نکات پر مشتمل اپنے مطالباتی ایجنڈے میں شامل کیا ہے، جنہیں وہ آئندہ قومی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ مطالبات منگل کے روز ڈھاکہ رپورٹرز یونٹی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئے، جہاں سی اے بی کی یوتھ پارلیمنٹ نے انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے توانائی اور بجلی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عہد کرنے کی اپیل کی۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: فوجی تحویل میں...
بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے اور طلبا اور عوامی تحریک کے بعد گزشتہ 16 ماہ کے دوران ملک بھر میں کم از کم 113 صوفی مزارات، درگاہوں اور متعلقہ مذہبی مقامات پر حملے کیے گئے۔ یہ انکشاف تحقیقی اداروں راسا سینٹر اور مکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی تحقیقی نتائج کے مطابق، سب سے زیادہ حملے ڈھاکہ ڈویژن میں ریکارڈ کیے گئے جہاں 9 اضلاع میں مجموعی طور پر 37 واقعات پیش آئے، جبکہ چٹاگانگ ڈویژن میں 5 اضلاع کے اندر 27 حملے رپورٹ ہوئے۔ محققین کے مطابق ان حملوں میں مزارات کی توڑ...
بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جنوبی مغربی بنگلہ دیش میں فوجی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے مقامی پارٹی رہنما کی ہلاکت کے بعد فوجی چیف سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش منگل کو جاری کردہ بیان میں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے واقعے کی شدید مذمت کی اور انصاف کے لیے ایک شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ بی این پی کے مطابق شمس الزماں ڈبلو، جو چوآڈانگا کے جیبن نگر میونسپل یونٹ کے جنرل سیکریٹری تھے، پیر کی رات ایک فوجی کارروائی کے دوران گرفتار کیے...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سے تعلق رکھنے والا ایک مقامی کارکن فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں پر مشتمل مشترکہ فورس کی تحویل میں ہلاک ہو گیا، جس کے بعد حکام نے واقعے کی اعلیٰ سطحی داخلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ یہ کارروائی 12 جنوری کی رات تقریباً 11 بجے جِیبان نگر اپازیلہ، ضلع چوادانگا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جن میں علاقے میں غیر قانونی اسلحے کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے محمد شمس...