بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نائب صدر نے آئی سی سی کو وارننگ جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
بنگلہ دیش نے ایک بار پھر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت جانے سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا اور آئی سی سی کو وارننگ جاری کردی کہ بی سی بی کسی صورت اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نائب صدر سخاوت حسین نے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اپنے میچوں کے لیے بھارت نہیں جائے گا اور وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے اختیار کیا گیا مؤقف برقرار رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی سی بی مثبت نتائج کے لیے پُرامید ہے اور اس معاملے پر آئی سی سی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
سخاوت حسین نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وینیو تبدیلی کے معاملے پر ہم اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم بھارت نہیں جا رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی سی بی اپنا مؤقف واضح طور پر آئی سی سی کے سامنے رکھ چکا ہے اور اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل متبادل وینیو تلاش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیںٹی20 ورلڈ کپ؛ ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلہ دیش کا آئی سی سی کو واضح جواب
ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کیلئے 2 ممکنہ وینیوز تجویز کرنے کا پلان
نائب صدر بی سی بی کا کہنا تھا کہ بات چیت کا دروازہ اب بھی کھلا ہے تاہم بورڈ اپنی سوچ اور فیصلے میں مکمل طور پر قائم ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایونٹ میں اب زیادہ وقت باقی نہیں رہا، اس لیے آئندہ دنوں میں یہ دیکھنا ہوگا کہ اس صورتحال کا حتمی حل کس طرح نکالا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کے بعد ایونٹ کے شیڈول اور وینیوز کے حوالے سے پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔