WE News:
2026-07-24@04:01:07 GMT

غیر قانونی ہجرت کے باعث 36 بنگلہ دیشی امریکا سے ملک بدر

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

غیر قانونی ہجرت کے باعث 36 بنگلہ دیشی امریکا سے ملک بدر

امریکا کی جانب سے غیر قانونی ہجرت کے خلاف جاری سخت کارروائی کے تحت 36 بنگلہ دیشی شہری منگل کو ملک بدر کر دیے گئے، جس کے نتیجے میں کئی خاندان شدید متاثر ہوئے۔ زیادہ تر افراد نے بہتر زندگی کی امید میں لاکھوں روپے خرچ کیے تھے، جن میں زمین، زیورات کی فروخت یا بڑے قرضے شامل تھے۔ ان کی خرچ کی گئی رقم قریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے تھی، لیکن وہ واپس خالی ہاتھ لوٹے۔

یہ گروپ، جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی، حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوپہر کے قریب ایک خصوصی امریکی فوجی پرواز کے ذریعے پہنچا۔امیگریشن اینڈ یوتھ پلیٹ فارم نے واپس آنے والوں کو ایمرجنسی مدد فراہم کی، بشمول ٹرانسپورٹ کی سہولت وغیرہ۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا

36 افراد میں سے 21 نوکھالی کے، 2 لکھیم پور کے، اور دیگر مختلف اضلاع جیسے منسہ گنج، ڈھاکا، لالمنیرہ، شریعت پور، برگو نا، فینی، سراج گنج، غازی پور، کشور گنج، ٹانگائیل، کومیلا، چٹگرام اور نتروکونا سے تعلق رکھتے ہیں۔ 2025 کے آغاز سے اب تک امریکا سے ملک بدر کیے جانے والے بنگلہ دیشیوں کی تعداد 293 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق زیادہ تر افراد نے ابتدا میں قانونی طور پر برازیل کا سفر کیا تھا لیکن بعد میں میکسیکو کے راستے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پناہ گزینی کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: ڈائریکٹر کرکٹ بورڈ کے استعفے سے انکار پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ، بی پی ایل معطل

واپس آنے والوں نے اپنی مشکلات بیان کیں۔ نوکھالی کے زاہد الاسلام نے کہا کہ انہوں نے امریکا پہنچنے کی امید میں جنوبی افریقہ کے راستے 8 ملین ٹکا بروکرز کو دیے۔ غازی پور کی سلطانہ اختر نے کہا کہ انہوں نے برازیل سے میکسیکو کی سرحد عبور کرنے کے لیے 3 ملین ٹکا خرچ کیے، جو اب مکمل طور پر ضائع ہو گئے ہیں۔

یہ ملک بدر کارروائیاں امریکی حکومت کی سخت نگرانی اور غیر دستاویزی ہجرت کے خلاف فوری اقدامات کے بعد ہو رہی ہیں، جس میں چارٹرڈ اور فوجی پروازوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، اور بعض رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک بدر کیے گئے افراد کو ہتھکڑیاں لگا کر واپس بھیجا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا سے ملک بدر بنگلہ دیشی غیر قانونی ہجرت.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا سے ملک بدر بنگلہ دیشی بنگلہ دیشی ملک بدر

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار