ساف فٹسال چیمپین شپ؛ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 1-5 سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ڈھاکا:
پاکستان نے ساف فٹسال چیمپین شپ 2026ء میں بنگلہ دیش کو 1-5 سے شکست دے کر تیسری فتح حاصل کر لی، قومی فٹسال ٹیم پیر کو اپنے چھٹے اور آخری میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں جاری پہلی ساف فٹسال چیمپین شپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو 1-5 سے قابو کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گیا۔
پاکستان نے اب تک اپنے تین میچز جیتے، ایک ہارا اور ایک برابر رہا، 10 پوائنٹس جوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن کی حامل پاکستان فٹسال ٹیم نے پانچ میچز میں 19 گول کیے جبکہ اس کے خلاف 16 میں گول ہوئے۔
پہلے میچ میں مالدیپ سے 7-1 سے ہار جانے والی قومی فٹسال ٹیم نے دوسرے میچ میں بھوٹان کو 2-4 سے زیر کرنے کے بعد تیسرے میچ میں سری لنکا کو 2-5 سے قابو کیا تھا جبکہ نیپال کی مضبوط ٹیم سے پاکستان کا مقابلہ 4-4 سے برابر رہا تھا۔
فیفا کی عالمی رینکنگ میں 138 پوزیشن کے حامل پاکستان نے فیفا رینکنگ میں اپنے سے ایک درجے کم بنگلہ دیش کو شاندار مقابلے کے بعد 1-5 سے زیر کیا،پاکستان اپنے آخری میچ میں پیر کو بھارت سے ٹکرائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کو پاکستان نے میچ میں
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند