انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلوں میں دوہرے معیار اور امتیازی سلوک ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے دستبرداری کی صورت میں کرکٹ تنہائی کی دھمکی دی ہے، یہ رویہ عالمی کرکٹ میں برابری اور انصاف کے دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے منتقل نہ کیے جانے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے کھلا امتیاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان اور بھارت کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنایا جا سکتا ہے تو بنگلہ دیش کو اس سہولت سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے۔

محسن نقوی کے مطابق بنگلہ دیش بھی آئی سی سی کا مکمل رکن ہے اور کسی ایک ملک کو دوسروں پر فوقیت دینا کھیل کی روح کے منافی ہے۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق ایسی کسی بھی کارروائی کا مقصد پاکستان پر دباؤ ڈال کر اسے اپنے مؤقف سے دستبردار کرانا ہے، جو اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ آئی سی سی میں فیصلہ سازی چند مخصوص ممالک کے مفادات کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے پر جیسن گلیسپی نے سوالات اٹھا دیے

دوسری جانب پاکستان نے تاحال ٹی20 ورلڈ کپ سے علیحدگی کا حتمی اعلان نہیں کیا۔ محسن نقوی کے مطابق اس حوالے سے آخری فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت ناانصافی پر خاموش تماشائی نہیں بنے گا اور بنگلہ دیش کے ساتھ اصولی مؤقف پر کھڑا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی بنگلہ دیش پی سی بی کرکٹ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پی سی بی کرکٹ ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش کے مطابق

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار