شمالی بنگلہ دیش کی ترقی کے لیے نہایت اہم سمجھے جانے والے تیستا ماسٹر پلان نے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے، کیونکہ دریائے تیستا کے کنارے آباد مقامی آبادی مسلسل اس منصوبے کے نفاذ کا مطالبہ کر رہی ہے۔

کسانوں، ماہی گیروں اور دریا کے طاس میں رہنے والے عوام نے اس منصوبے کے حق میں مظاہرے، انسانی زنجیریں اور عوامی مہمات جاری رکھی ہوئی ہیں۔

2 کروڑ افراد کی زندگی بدلنے کا منصوبہ

ماہرین کے مطابق تیستا ماسٹر پلان پر عمل درآمد سے تقریباً 2 کروڑ افراد کی زندگیوں اور معاش میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے، جبکہ یہ منصوبہ شمالی بنگلہ دیش کی مجموعی معاشی ترقی کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

جنوری میں آغاز کی امید، تاخیر سے مایوسی

اس سے قبل ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل اور اطلاعات و نشریات کی مشیر سیدہ رضوانہ حسن نے عندیہ دیا تھا کہ منصوبے پر کام جنوری میں شروع ہو سکتا ہے، جس سے مقامی عوام میں امید پیدا ہوئی تھی۔

تاہم منصوبے کے آغاز میں تاخیر کے باعث علاقے میں مایوسی اور خدشات جنم لینے لگے تھے کہ کہیں یہ منصوبہ مزید مؤخر نہ ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیے چین کا بنگلہ دیش میں پٹ سن پر منحصر صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ

مقامی آبادی کو اعتماد میں لینے کے لیے مشیر رضوانہ حسن نے ایک بار پھر تیستا کا دورہ کیا، اس موقع پر بنگلہ دیش میں تعینات چینی سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کو اس بات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے کہ منصوبہ دونوں ممالک کے لیے سنجیدہ اہمیت رکھتا ہے۔

چین میں منصوبے کا سنجیدہ جائزہ جاری

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر رضوانہ حسن نے بتایا کہ جب تیستا ماسٹر پلان کی تجویز چین کو بھیجی گئی تھی تو اس میں ایک واضح ٹائم لائن شامل تھی۔
ان کے مطابق چینی حکومت اس منصوبے کا انتہائی سنجیدگی سے تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سفیر نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ چونکہ یہ منصوبہ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کی فلاح سے جڑا ہوا ہے، اس لیے جانچ پڑتال میں احتیاط برتی جا رہی ہے۔

رواں سال آغاز کی امید برقرار

مشیر رضوانہ حسن نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ منصوبے پر اسی سال عمل درآمد کا آغاز ممکن بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے سہ فریقی اجلاس کا آغاز، تعاون کے نئے دور کی بنیاد

انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ جنوری میں کام شروع نہ ہو سکا، تاہم عوام کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ بنگلہ دیش اور چین دونوں اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

تیستا کے کنارے کٹاؤ زدہ علاقوں کا معائنہ

19 جنوری کی صبح مشیر رضوانہ حسن رنگ پور سرکٹ ہاؤس سے بذریعہ سڑک کونیا تیستا پل پہنچیں، جہاں انہوں نے دریا کے کنارے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دورے کے دوران رنگ پور کے ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھی مشیر کے ہمراہ موجود تھے۔
اس کے علاوہ بنگلہ دیش واٹر ڈیولپمنٹ بورڈ، وزارتِ آبی وسائل، دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے سینئر افسران، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش تیستا ماسٹر پلان دریائے تیستا.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش تیستا ماسٹر پلان دریائے تیستا تیستا ماسٹر پلان مشیر رضوانہ حسن رضوانہ حسن نے بنگلہ دیش کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی