انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 239 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
انڈر 19 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کوجیت کے لیے 239 رنز کا ہدف دے دیا۔ بنگلہ دیش انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارتی اور بنگلہ دیشی کپتانوں کا ہاتھ ملانے سے گریز، کشیدگی کھل کر سامنے آ گئی
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49 اوور میں 238 رنز بنائے، بھارتی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 3 وکٹیں صرف 12 رنز پر گر گئیں، تاہم اس کے بعد ویبھو سوریاونشی اور ابھیگیان کنڈو نے اننگز کو سنبھالا۔ ویبھو سوریاونشی نے 67 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ ابھیگیان کنڈو نے 112 گیندوں پر 80 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔
کنیشک چوہان نے 26 گیندوں پر 28 رنز اسکور کر کے ٹیم کے مجموعی اسکور میں اہم اضافہ کیا۔ بھارت کی پوری ٹیم 48.
یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں واپسی کی پیشکش کردی؟
بنگلہ دیش کی جانب سے الفہد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9.2 اوورز میں 38 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عزیز الاسلام حکیم اور اقبال حسین ایمون نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اب بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 239 رنز درکار ہیں، جبکہ مقابلے کا فیصلہ ان کی بیٹنگ کارکردگی پر ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انڈر 19 ورلڈ کپ بنگلہ دیش بھارت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈر 19 ورلڈ کپ بنگلہ دیش بھارت انڈر 19 ورلڈ کپ بنگلہ دیش کے لیے
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔