سعودی عرب اور بنگلہ دیش کا دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
سعودی عرب اور بنگلہ دیش نے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے مشیر برائے داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد جہانگیر عالم چوہدری نے آج وزارت داخلہ میں سعودی عرب کے بنگلہ دیش میں سفیر ڈاکٹر عبداللہ ظفر بن ابیہ سے خیرسگالی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئر لائن کا ڈھاکہ سے ریاض تک براہ راست پروازوں کا آغاز
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سعودی عرب میں مقیم تقریباً 69 ہزار روہنگیا افراد کو بنگلہ دیشی پاسپورٹس کے اجرا میں پیش رفت، افرادی قوت کی برآمد اور دوطرفہ تجارت میں توسیع، بنگلہ دیش کے آئندہ قومی انتخابات کی تیاریوں اور ریاض میں منعقد ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو میں بنگلہ دیش کی شرکت شامل تھی۔
مشیر داخلہ نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے تعلقات قریبی اور دوستانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بنگلہ دیشی عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف اسلام کے مقدس مقامات کی سرزمین ہے بلکہ 32 لاکھ سے زائد بنگلہ دیشی محنت کشوں کا دوسرا گھر بھی ہے۔
انہوں نے قومی معیشت میں بیرون ملک مقیم بنگلہ دیشیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے سعودی عرب میں بنگلہ دیشی افرادی قوت کی بھرتی بڑھانے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں اہم پیشرفت: روہنگیا مسلمانوں کا دیرینہ قانونی مسئلہ حل
سعودی سفیر نے مملکت میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیشی پاسپورٹس کے اجرا سے متعلق پیشرفت سے آگاہی طلب کی۔
مشیر داخلہ نے بتایا کہ اس حوالے سے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور سعودی عرب میں بنگلہ دیشی مشن اور محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس پوری استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ عمل کو تیز کرنے کے لیے وزارت داخلہ کی خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ پاسپورٹ اندراج کی رفتار درخواستوں کے مقابلے میں کم ہے، جس سے سعودی وزیر داخلہ کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔
قومی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق سوالات کے جواب میں مشیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کو سمیں جاری کرنے کا عمل شروع کردیا
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت مکمل طور پر تیار ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پہلی مرتبہ انتخابی ڈیوٹی کے لیے تربیت دی گئی ہے، تعیناتی سے متعلق ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، غیرقانونی اور لوٹے گئے ہتھیاروں کی بازیابی کی مہم تیز کردی گئی ہے اور معمول کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سعودی سفیر نے 8 سے 14 فروری 2026 کو ریاض میں ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو میں بنگلہ دیش کو شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور سعودی وزیر داخلہ کا دعوت نامہ پیش کیا۔
مشیر داخلہ نے بتایا کہ 12 فروری 2026 کو شیڈول بنگلہ دیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے باعث وہ خود شرکت نہیں کر سکیں گے، تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے مناسب نمائندہ ضرور بھیجا جائے گا۔
ملاقات میں وزارت داخلہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات ڈاکٹر عبداللہ ظفر بن ابیہ روہنگیا سعودی عرب شہریت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد جہانگیر عالم چوہدری مشیر داخلہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات ڈاکٹر عبداللہ ظفر بن ابیہ روہنگیا شہریت مشیر داخلہ مشیر داخلہ نے میں بنگلہ دیش وزارت داخلہ بنگلہ دیشی اور سعودی انہوں نے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا