انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تصدیق کی ہے کہ 2026 مینز T20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوگا اور بنگلہ دیش کے میچ بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق یہ فیصلہ 21 جنوری کو ICC بورڈ کے اجلاس کے بعد لیا گیا، جس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کی درخواست زیر غور آئی کہ اس کے میچ سری لنکا منتقل کیے جائیں۔

ICC کے مطابق تمام سیکیورٹی جائزوں اور آزاد تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں، میڈیا، آفیشلز اور شائقین کے لیے کسی بھی مقام پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مزید برآں، ٹورنامنٹ کے آغاز کے قریب شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں اور بغیر کسی قابلِ بھروسہ خطرے کے تبدیلی سے مستقبل کے ICC ایونٹس کی غیر جانبداری متاثر ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

ترجمان نے بیان دیا کہ بورڈ نے BCB کے ساتھ مسلسل اور تعمیری مذاکرات کیے، جس میں ایونٹ سیکیورٹی پلان اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ BCB نے ایک کھلاڑی کے ڈومیسٹک لیگ میں شامل ہونے کے ایک الگ واقعے کو وجہ بنا کر شیڈول کی تبدیلی کی درخواست کی، جس کا ٹورنامنٹ سیکیورٹی فریم ورک سے کوئی تعلق نہیں۔

The ICC has confirmed that the Men’s #T20WorldCup fixtures will proceed as scheduled.

Details ????https://t.co/PvpW5NJ1eI

— ICC (@ICC) January 21, 2026

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری شیڈولنگ اور وینیو کے فیصلے میزبان کی ضمانتوں اور تمام 20 ممالک کے لیے یکساں شرائط کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔ کسی بھی قابلِ تصدیق سیکیورٹی خطرے کے بغیر میچز کی منتقلی نہ صرف لاجسٹک اور شیڈولنگ کے مسائل پیدا کرے گی بلکہ ICC کی غیر جانبداری کو متاثر کرسکتی ہے۔

آئی سی سی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ عالمی کرکٹ کے مفاد میں اچھے ایمان کے ساتھ مستقل معیار برقرار رکھے گا اور ٹورنامنٹ کی شفافیت اور یکسانیت کو یقینی بنائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی20 مینز ورلڈ کپ کا نیا ترانہ جاری کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلہ دیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔ آئی سی سی نے بھارت میں کھیلنے سے متعلق سوچنےکے لیے بنگلہ دیش بورڈ کو مزید ایک روز کا وقت دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی