آج کس بات کا گلہ کر رہے ہیں؟ جو آپ نے کیا اس کا انجام یہی ہونا تھا، پرویز رشید
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج کس بات کا گلہ کر رہے ہیں؟ جو آپ نے کیا، اس کا انجام یہی ہونا تھا۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ ڈائیلاگ تقسیم ختم کرکے اتحاد پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، آج ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2013ء میں عوام نے 4 سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کا موقع دیا، ہم نے پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں حکومت کا موقع دیا۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی تیسری قوت نہیں تھی اس کو بنایا گیا، بلوچستان میں ہم نے اتحادی جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا، اس الیکشن پر تو جوڈیشل کمیشن بھی بنا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنی سنائی باتوں پر 114 دن دھرنا دیا، آج کس بات کا گلہ کر رہے ہیں؟ جو آپ نے کیا اس کا انجام یہی ہونا تھا۔
پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اور پیپلز پارٹی نے اعلان کیا کہ اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہیں، پنجاب آپ کی شکایات سنتا بھی ہے اور سمجھتا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کسی سیاسی جماعت نے لاپتہ افراد کی شکایت کو نظر انداز نہیں کیا، 18 سال سے کم عمر بچیوں کی شادیوں کے حوالے سے قانون بنایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرویز رشید
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی