14 برس بعد پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان دوبارہ فضائی رابطے بحال
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
سٹی 42: 14 برس بعد پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان دوبارہ فضائی رابطے بحال ہو گئے.
بنگلہ دیش سے براہ راست پرواز گذشتہ شب کراچی پہنچی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر پیغام میں تصدیق کر دی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایکس پر باقائدہ پیغام جاری کر دیا
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈھاکہ سے پہلی براہِ راست پرواز گزشتہ شب کراچی میں لینڈ کر گئی، اس کے ساتھ ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال کے تعطل کے بعد فضائی رابطہ بحال ہو گیا، اگست 2025 کے دورہ بنگلہ دیش میں میری ملاقاتوں کا ایک اہم محور اس دیرینہ مقصد کو آگے بڑھانا تھا۔یہ اقدام وزیرِ اعظم۔ شہباز شریف کی علاقائی تعاون اور روابط کو مضبوط بنانے کی ہدایات کے مطابق کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
براہِ راست فضائی روابط کی بحالی سے نوجوانوں، تعلیمی، ثقافتی، کاروباری اور عوامی سطح پر روابط (بشمول خاندانی تعلقات)، میں نمایاں اضافہ ہوگا،اس اہم پیش رفت کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے پر میں حکومتِ بنگلہ دیش، بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وزارتِ خارجہ بنگلہ دیش کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
اسحاق ڈار نے پرواز کراچی پہنچنے کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔
ہزارہ ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔