لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز، پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، شہر بھر میں چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر بوکاٹا کی صدائیں گونج رہی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات 12 بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔
لاہور میں آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئی ہیں، روشن چھتوں پر منچلوں اور پتنگ بازوں کی بہار ہے۔
بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، خواتین نے ہاتھوں پر مہندی، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں لوگ پتنگ اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔
بسنت کے باقاعدہ آغاز سے کچھ وقت پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
مریم نواز نے شہریوں سے گفتگو کی اور ایک مقام پر بچوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :