مریم اورنگزیب کا اندرونِ لاہور اور لبرٹی چوک کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اندرونِ لاہور اور لبرٹی چوک کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے موچی گیٹ، لبرٹی چوک اور گنجان آباد علاقوں میں بسنت انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ خواتین اور بچوں نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ مریم اورنگزیب نے اندرون لاہور کی مشہور روایتی خطائی بھی کھائی جبکہ اندرون لاہور کے شہریوں نے مریم اورنگزیب کو روایتی چادر پیش کرتے ہوئے 25سال بعد بسنت فیسٹول کی بحالی پر بھرپور خیرمقدم کیا۔ مریم اورنگزیب نے مارکیٹ میں کیوآر کوڈڈ پتنگوں، ان کے سائز اور بغیر چرخی کی ڈور کا معائنہ کیا اور بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی جانچ کی۔ اس دوران مریم اورنگزیب نے دکانداروں اور شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو ڈوراورپتنگ منع ہے شہری اسکا استعمال نہ کریں اور سیفٹی راڈ کے بغیر موٹربایٸک گھر سے باہر نہ نکالیں ورنہ ایکشن ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم نے منظم اورمحفوظ بسنت فیسٹیول کےلیے 4 ماہ سے ملٹی سیکٹورل سطح پر بہت محنت کی ہے۔ بسنت کی واپسی نواز شریف کی بے حد خواہش پر ہوٸی تاکہ عوام دوبارہ بسنت فیسٹیوٹی سے لطف اندوز ہوسکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔