لاہور؛ بسنت کے دوران پروازوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم حکم نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
لاہور:
حکومت پنجاب نے لاہور میں بسنت کے دوران پروازوں کے آپریشنز کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم حکم نامہ جاری کیا اور اطراف میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور میں بسنت کے دوران فلائٹ آپریشنز کو محفوظ رکھنے کیے لیے ائیرپورٹ کے قرب و جوار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ ایریاز میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت کے حوالے سے ایڈنڈم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پابندی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ایوی ایشن سیفٹی کے حوالے سے سفارشات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایئرکرافٹ لینڈنگ ایریا میں نادرآباد، گلشن علی کالونی، علی ویو، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے لاہور بلاکس P, Q, R اور S شامل ہیں، ایئرکرافٹ ٹیک آف کے راستے میں الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، تاجپورہ سے ملحقہ کینال بینک روڈ اور تاجپورہ کے علاقے شامل ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے ان تمام علاقوں میں بسنت کے دوران بھی پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔
مذکورہ نوٹیفکیشن پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے سیکشن 6(1) کے تحت حکومتی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بسنت کے دوران پتنگ بازی پر پابندی عائد
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ