پتنگ بازی کا مہنگا سامان، وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
وزیرہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے سیف بسنت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازنے پتنگ بازی کےسامان کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لیا ہے۔
ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو عمر قید
بلال یاسین نے کہا کہ حکومت نے قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ بازی کا سامان بنانےکی اجازت دیدی ہے۔ چاروں اضلاع میں دستیاب پتنگ بازی کا سامان ایک دن میں لاہورپہنچ جائے گا۔ وافر مقدارمیں سامان کی دستیابی سے قیمتوں میں واضح کمی ہوگی،بسنت کو"سیف بسنت" بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی جائے۔حال ہی میں شہزاد نواز سے اداکار علی سفینہ نے انٹرویو لیا جس میں ملکی حالات سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔علی سفینہ نے کہا 'جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے تو آپ کو اپنے اردگرد تبدیلیاں نظر آتی ہیں، مثلاً ایک ثقافتی پالیسی کہتی ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال ہیرو ہیں، ہم ان کے دور حکومت میں ان سب کو دیکھتے ہیں، ان کی تصاویر لگائی جاتی ہیں کہ پھر دوسری آنے والی حکومت ان کی تصویریں ہٹا کر اپنے قائدین کی تصویریں لگادیتے ہیں'۔شہزاد نواز نے سوال کیا کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ غالباً کراچی ائیرپورٹ پر ہوا تھا، جواب میں علی نے کہا بالکل۔علی سفینہ سے گفتگو کے دوران شہزاد نواز کا کہنا تھا 'اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام کرنسی نوٹوں سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دوں گا کیونکہ لوگوں میں کوئی شرم نہیں ہے، رشوت لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں، فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر ہے اور وہ آپ کو یہ سب کرپٹ کام کرتے دیکھ رہے ہیں'۔انہوں نے کہا 'اگر اسی طرح نوٹوں کی سرعام بے عزتی ہوتی رہی تو اس تصویر کا کیا فائدہ، ضیاالحق کے دور میں بڑی اچھی تبدیلی آئی کے نوٹوں پر عبارت درج کی گئی رزقِ حلال عین عبادت ہے'۔شہزاد نواز نے کہا 'بعدازاں مشرف کے دور میں اس عبارت کو چھوٹا کردیا گیا، میرے خیال میں اب اسے نوٹوں پر سے نکال دینا چاہیے'۔