بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
بنگلہ دیش اور امریکا نے باہمی ٹیرف سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جسے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
معاہدے پر بنگلہ دیش کی جانب سے مشیر برائے تجارت شیخ بشیر الدین اور قومی سلامتی کے مشیر خلیل الرحمان نے دستخط کیے، جبکہ امریکا کی نمائندگی امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر نے کی۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا 9 فروری تک دوطرفہ تجارتی معاہدے پر اتفاق کرلیں گے، سیکریٹری تجارت
اس معاہدے پر مذاکرات کا آغاز گزشتہ برس اپریل میں ہوا تھا، جو 9 ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے۔
مشیر برائے تجارت شیخ بشیر الدین نے اس معاہدے کو ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو ایک تاریخی طور پر نئی سطح پر لے جائے گا، جبکہ اس سے دونوں ممالک کی منڈیوں تک باہمی رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
معاہدے کے تحت امریکا بنگلہ دیشی مصنوعات پر عائد ٹیرف کو کم کرکے 19 فیصد کر دے گا۔ اس سے قبل یہ ٹیرف 37 فیصد مقرر تھا، جسے گزشتہ سال اگست میں کم کرکے 20 فیصد کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ امریکا نے ایک خصوصی میکنزم متعارف کرانے کا بھی عزم کیا ہے، جس کے تحت امریکا میں تیار کردہ کپاس اور مصنوعی فائبرز سے بنی مخصوص بنگلہ دیشی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مصنوعات کو صفر باہمی ٹیرف پر امریکی مارکیٹ تک رسائی دی جائے گی۔
قومی سلامتی کے مشیر خلیل الرحمان جنہوں نے بنگلہ دیش کی جانب سے مذاکرات کی قیادت کی، کا کہنا تھا کہ ٹیرف 20 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد تک آنے سے بنگلہ دیشی برآمد کنندگان کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ مخصوص ملبوسات کو ڈیوٹی فری رسائی ملنے سے بنگلہ دیش کی گارمنٹس انڈسٹری کو بڑا فروغ ملے گا، جو ملک کی برآمدی معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا سے تجارتی مذاکرات، بنگلہ دیش کے لیے نئے مواقعوں کے امکانات روشن
یہ معاہدہ پیر کے روز بنگلہ دیش کی کونسل آف ایڈوائزرز سے منظور کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یہ معاہدہ نافذ العمل ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا باہمی ٹیرف معاہدہ بنگلہ دیش وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا باہمی ٹیرف معاہدہ بنگلہ دیش وی نیوز بنگلہ دیش اور امریکا بنگلہ دیش کی باہمی ٹیرف معاہدے پر
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔