نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کا نیا بلنگ نظام متعارف کرادیا، ٹیرف کا بھی اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا۔نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائےگی اور نیٹ میٹرنگ صارفین کو موجودہ رائج ٹیرف کےحساب سےبجلی فراہم کی جائےگی۔
نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائےگی۔نیٹ میٹرنگ کےلیے معاہدے کی مدت 5سال تک محدود کر دی گئی ہے اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید 5سال کی تجدید کی جائے گی۔نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہو جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔