Express News:
2026-07-24@01:09:41 GMT

بھارت-امریکا تجارتی معاہدے پر بھارتی کسانوں کا احتجاج، خدشات میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

بھارت میں کسان تنظیموں نے مجوزہ بھارت-امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان برادری کو خدشہ ہے کہ اس معاہدے سے ملکی زراعت اور ڈیری سیکٹر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بھارتی جریدے دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدہ یک طرفہ ہے اور اس سے امریکی زرعی مصنوعات کو بھارتی منڈی میں زیادہ رسائی مل سکتی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں کو شدید مسابقت اور مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کسان یونینز نے کہا ہے کہ اگر موجودہ شرائط پر اس تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ بعض کسان تنظیموں نے بھارتی وزیرِ تجارت سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں کے مفادات کو اعتماد میں نہیں لیا۔

عالمی ماہرین کے مطابق مجوزہ تجارتی ڈیل کی موجودہ شرائط بھارتی زرعی شعبے، خصوصاً ڈیری انڈسٹری، کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے بھارت کی زرعی خود کفالت اور چھوٹے کسانوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کسان تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کی شقوں پر نظرِ ثانی کی جائے اور کسی بھی فیصلے سے قبل کسان نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی