دہلی، 9 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی اور پارلیمنٹ پر حملے کی وارننگ موصول
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی فائر سروس کو اسکولوں کی جانب سے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کی پہلی اطلاع صبح 8 بج کر 33 منٹ پر ملی جس کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور بم اسکواڈ کو متاثرہ مقامات پر روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں آج صبح 9 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد سکیورٹی ادارے الرٹ ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی فائر سروس کو اسکولوں کی جانب سے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کی پہلی اطلاع صبح 8 بج کر 33 منٹ پر ملی جس کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور بم اسکواڈ کو متاثرہ مقامات پر روانہ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جن اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں ان میں لوریٹو کانوینٹ اسکول، کیمبرج اسکول، سری نیواس پوری، وینکٹیشور اسکول، سی ایم اسکول، بال بھارتی اسکول، دی انڈین اسکول اور ڈی ٹی اے اسکول شامل ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق مزید اسکولوں کو بھی ایسی ہی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات ہیں۔ دھمکی آمیز ای میلز میں پیغام دیا گیا ہے کہ دہلی خالصتان بن جائے گا اور افضل گرو کی یاد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ ای میل میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ 13 فروری کو دوپہر 1 بج کر 11 منٹ پر پارلیمنٹ میں دھماکا ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ایجنسیاں اس معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا کے مطابق اسکولوں کو دیا گیا
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔