ٹی20 ورلڈکپ تنازع، اظہارِ یکجہتی پر شکریہ پاکستان: بنگلہ دیشی وزیر کھیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل آصف نذرل نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے محرومی کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا۔
آصف نذرل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ حمایت کیا جا سکے۔
بنگلہ دیشی وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ وزیرِاعظم پاکستان نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ کھیل میں سیاست کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے اور یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے حق میں سوچ سمجھ کر کیا گیا۔
بنگلہ دیش نے 22 جنوری کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے ساتھ آئی سی سی نے منصفانہ سلوک نہیں کیا۔
بنگلہ دیش کے واپس ہونے کے بعد سکاٹ لینڈ نے اس کی جگہ ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔ سکاٹ لینڈ گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی اور نیپال کے ساتھ شامل ہے اور اس کا پہلا میچ ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 فروری کو ہوگا۔
آصف نذرل کے مطابق یہ صورتحال عالمی کرکٹ میں سکیورٹی، انتظامی شفافیت اور کھیلوں میں غیر جانبداری کے حوالے سے ایک نیا سفارتی پہلو پیدا کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔