بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور بھانجی کو کرپشن کیس میں قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی بھانجی برطانیہ کی لیبر پارٹی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو کرپشن کے ایک مقدمے میں عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کو تقریر کی اجازت پر بھارت کے خلاف سخت ردعمل، خبردار کردیا
بنگلہ دیش کے انسدادِ بدعنوانی ادارے کے مطابق شیخ حسینہ نے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈھاکا کے بڑے رہائشی منصوبے پرباچل نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں اپنے اور اہلخانہ کے لیے غیر قانونی طور پر زمین کے 6 پلاٹس حاصل کیے۔ اس منصوبے میں 25 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس شامل ہیں۔
عدالتی فیصلہ اور سزائیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کو 10 سال قید جبکہ ٹیولپ صدیق کو 4 سال قید کی سزا سنائی۔
اسی کیس میں شیخ حسینہ کے 2 دیگر رشتہ داروں، عزمینہ صدیق اور رادوان مجیب صدیق کو بھی 7، 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
لیبر پارٹی کا ردعملفیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی۔
مزید پڑھیے: حسینہ واجد عام انتخابات میں بھاری کامیابی کیسے حاصل کرتی رہیں؟
ترجمان کے مطابق سینیئر قانونی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیولپ صدیق کو اس مقدمے میں منصفانہ قانونی عمل تک رسائی حاصل نہیں رہی اور انہیں الزامات کی مکمل تفصیلات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔
ٹیولپ صدیق کا مؤقفٹیولپ صدیق نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنی خالہ کے دور حکومت میں کبھی کوئی سرکاری زمین حاصل نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اپنی والدہ یا بہن بھائیوں کے لیے زمین دلوانے کی کوئی کوشش کی۔
شیخ حسینہ کے خلاف دیگر مقدماتواضح رہے کہ شیخ حسینہ اس سے قبل بھی کرپشن کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ قرار دی جا چکی ہیں جن میں پرباچل منصوبے سے متعلق 47 کیسز میں مجموعی طور پر 26 سال قید شامل ہے۔
مزید پڑھیں: وائٹ پیپر جاری: حسینہ واجد دور میں ٹیلی کام بدانتظامی اور بدعنوانی بے نقاب
علاوہ ازیں ان پر ایک سابقہ طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی عائد ہیں جن میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا اور ایک مقدمے میں انہیں سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش ٹیولپ صدیق حسینہ واجد.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش ٹیولپ صدیق حسینہ واجد ٹیولپ صدیق قید کی سزا بنگلہ دیش صدیق کو سال قید
پڑھیں:
وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی ترقی اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اور دیرپا پالیسی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
وزیراعظم نے کہا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات عوامی فلاح اور طویل المدتی معاشی استحکام پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ اور مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں متعارف کرانے کے لیے وزارتوں اور ماہرین کے درمیان مؤثر مشاورت یقینی بنائی جائے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔