پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے لیے بنگلہ دیش کے نامور فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو براہِ راست معاہدے کے تحت ٹیم میں شامل کرلیا ہے، جس پر 6 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔

لاہور قلندرز نے جمعرات کو اپنے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنگلہ دیشی بھائی مستفیض، جو 2016 اور 2018 میں قلندرز کا حصہ رہے، اب براہِ راست سائننگ کے تحت واپس خاندان میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایک بار قلندرز، ہمیشہ قلندرز۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

مستفیض الرحمٰن نے رواں سال جنوری کے آغاز میں پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی، جو انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کے بعد ممکن ہوئی۔30 سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کو دسمبر میں ہونے والی آئی پی ایل منی نیلامی میں کے کے آر نے 9.

20 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا، اور وہ اس سیزن میں منتخب ہونے والے واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی تھے۔ تاہم بعد ازاں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی ہدایات پر انہیں اسکواڈ سے فارغ کردیا گیا۔

Fizzzzzz ????

Our Bangladeshi brother, @Mustafiz90, picked in 2016 and 2018, is now our direct signing and finally back with the family. Once a Qalandar, always a Qalandar. ????

Amount spent on DS: PKR 6.44 Crore ????#Number1TeamForAReason #QalandarDilSe pic.twitter.com/rLMTJB6ybh

— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 5, 2026

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں سامنے آیا، جن کا پس منظر بنگلہ دیش میں اقلیتی برادری پر حملوں سے متعلق رپورٹس کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کے ردعمل میں بنگلہ دیش نے ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کر دی، جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل فیس بک ری ایکشنز میں ہیرا پھیری: بوٹس کے منظم استعمال کا انکشاف

آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا۔

واضح رہے کہ مستفیض الرحمٰن 2016 سے اب تک آئی پی ایل کے مختلف سیزنز میں 60 سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور اس سے قبل بھی وہ لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان کی واپسی کو قلندرز کے بولنگ اٹیک کے لیے ایک بڑی تقویت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی سے ٹی20 ورلڈ کپ پی ایس ایل لاہور قلندرز مستفیض الرحمٰن

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی سے ٹی20 ورلڈ کپ پی ایس ایل لاہور قلندرز مستفیض الرحم ن مستفیض الرحم ن لاہور قلندرز آئی پی ایل پی ایس ایل بنگلہ دیش کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف