پہلے ون ڈے پھر ٹیسٹ، بنگلہ دیش رواں برس 2 بار پاکستان ٹیم کی مہمان نوازی کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پہلے ون ڈے پھر ٹیسٹ، بنگلہ دیش رواں برس 2 بار پاکستان ٹیم کی مہمان نوازی کرے گا، پی ایس ایل کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی،ٹیم مارچ اور مئی 2026 میں 2 مراحل میں دورہ کرے گی، پہلے9 مارچ کو ڈھاکا آمد طے ہے، 12، 14 اور 16 مارچ کو ون ڈے میچز جائیں گے ، دوسرے مرحلے میں گرین کیپس 4 مئی کو پہنچیں گے ، 8 اور 16 تاریخ سے دونوں ٹیسٹ شروع ہوں گے۔ رواں برس بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی بنگلہ دیشی سرزمین پر ایکشن میں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 2026 کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا شیڈول جاری کر دیا، دنیا کی صف اول کی ٹیمیں پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز ٹور کریں گی، سیزن ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے فوری بعد مارچ 2026 میں شروع ہوگا،آغاز پاکستانی ٹیم کے دورے سے ہو گا،گرین شرٹس ون ڈے مرحلے میں شرکت کے لیے 9 مارچ کو ڈھاکا پہنچیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز بالترتیب12، 14 اور 16 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
سیریز کو پاکستان سپر لیگ سے ٹکرائو کے باعث ری شیڈول کرنا پڑا،پاکستان ٹیم کا دورئہ بنگلہ دیش 2حصوں پر مشتمل ہوگا، ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم مئی 2026 میں ایک بار پھر آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ٹیم 4 مئی کو ڈھاکا پہنچے گی ، پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی اور دوسرا 16 سے 20 تاریخ تک شیڈول ہے، یہ سیریز ٹیسٹ رینکنگ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کے حوالے سے دونوں ٹیموں کے لیے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔
اپریل 2026 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں مکمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی،اس دورے میں تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں،ون ڈے میچز 17، 20 اور 23 اپریل کو ہوں گے ، ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اور 29 اپریل کے بعد 2 مئی کو ہونا ہیں،جون 2026 میں آسٹریلیا کی ٹیم بنگلہ دیش آئے گی،اس سیریز میں بھی تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں، ون ڈے میچز 5، 8 اور 11 جون کو کھیلے جائیں گے ، ٹی ٹوئنٹی 15، 18 اور 20 جون کو شیڈول ہیں۔
اگست اور ستمبر میں بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مہمان سائیڈ 28 اگست کو ڈھاکا آئے گی، سیریز میں تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں، ون ڈے میچز یکم، 3 اور 6 ستمبر کو ہوں گے ، ٹی ٹوئنٹی 9، 12 اور 13 تاریخ کو شیڈول کیے گئے ہیں۔
یہ سیریز گزشتہ برس ملتوی کر دی گئی تھی جسے اب 2026 میں ری شیڈول کیا گیا ہے، سال کے اختتام پر اکتوبر اور نومبر 2026 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 میچز ہوں گے،مہمان سائیڈ ٹیم 18 اکتوبر کو پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ 28 اکتوبر سے یکم نومبر جبکہ دوسرا 5 سے 9 نومبر تک شیڈول ہے۔
مئی 2026 میں سری لنکا اے ٹیم بھی بنگلہ دیش آئے گی ،سیریز میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ مصروف ہوم سیزن نہ صرف قومی ٹیم کی تیاری کے لیے اہم ہوگا بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی پورے سال اعلیٰ معیار کی انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیم بنگلہ دیش پاکستان ٹیم دورہ کرے گی ون ڈے میچز ٹی ٹوئنٹی تین ون ڈے شامل ہیں کو ڈھاکا جائیں گے مارچ کو ا ئے گی ہوں گے کی ٹیم
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن