T20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بڑا قدم
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ اتوار کی سہ پہر ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں 17 اراکین نے شرکت کی، جبکہ حالیہ دنوں میں بھارتی کرکٹ سے جڑے بعض متنازع معاملات نے اس فیصلے کو مزید تقویت دی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مقامی اخبار پرتھم آلو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اتوار کی سہ پہر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں بی سی بی کے 17 بورڈ ممبران شریک تھے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اجلاس میں مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جس کے بعد متفقہ طور پر یہ قدم اٹھایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے پر ایک روز قبل بھی آن لائن اجلاس ہوا تھا، جو بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو نکالے جانے کے تناظر میں بلایا گیا تھا۔
مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہدایات پر ٹیم سے ریلیز کیا تھا، جس کے بعد کھیل میں سیاست کے عمل دخل پر شدید بحث شروع ہو گئی۔ پرتھم آلو کے مطابق اس واقعے نے بی سی بی کے اندر بھارت میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے تحفظ اور سلوک سے متعلق خدشات کو جنم دیا۔
ڈھاکہ تریبیون کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے اخراج سے جڑی پیش رفت دونوں اجلاسوں میں زیر بحث رہی اور اسی نے بورڈ کے حتمی مؤقف کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
تاحال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اس فیصلے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔
ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔
مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔